Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان کیسا لیڈر ہے جو میڈیا سے بھی چھپتا پھر رہا ہے؟ عمران خان میں جرات ہے تو آزاد میڈیا کے سامنے آکر بات کریں۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کون سی بڑی پارٹی، کیسی بڑی پارٹی؟ جعلی مینڈیٹ تھا تمہارا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کے بل بوتے پر وطن دشمن بیانیہ اختیار کیا، عمران خان بتائیں کہ عارف نقوی کے ذریعے کتنے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الزاید نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے بردرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی قوم…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایوان کو پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ملک دشمنوں کا محاسبہ کرنا ہوگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئین میں ہر ادارے کی حدود و قیود متعین کی گئیں ہیں، پارلیمان 22 کروڑ عوام کی دانشگاہ ہے اور یہاں بیٹھا ہر رکن لاکھوں عوام کا نمائندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے، افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ہائبرڈ وارفیئر کا حصہ ہے، ہیلی کاپٹر حادثے پر…

Read More

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں منعقد ہونے والا فیفا ورلڈ کپ 2022 اپنے طے شدہ شیڈول سے ممکنہ طور پر ایک روز قبل شروع ہوگا۔ فیفا ورلڈ کپ کا پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان بروز اتوار 20 نومبر کو ممکنہ طور پر طے شدہ شیڈول سے ایک روز قبل کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سینیگال اور نیدرلینڈ کے درمیان پیر کے روز 21 نومبر کو طے کیا گیا تھا تاہم فیفا گورننگ باڈی کے انتظامی معاملات کے سیکشن کی جانب سے پہلا میچ قطر کو منتقل کرنے کا پرپوزل دیا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 5 سیاسی معاونین کا تقررکر دیا۔ سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات اور رکن پنجاب اسمبلی محمد عامر خان نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون مقرر کیےگئے ہیں۔ زبیر احمد خان اور ایم پی اے امجد پرویز بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون مقرر کیے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ سابق ایم پی اے چوہدری عارف گوندل کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیاسی معاون مقرر کیا گیا ہے۔

Read More

آسٹریا: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے ڈاک ٹکٹ کی جسامت والا ایک روبوٹ بنایا ہے جو برقی مقناطیسی قوت سے اپنے جسم سے 70 گنا زائد جسامت فی سیکنڈ کی رفتار سے طے کرسکتا ہے۔ یہ روبوٹ جست بھرتا، تیرتا ہے اور گھوم سکتا ہے۔ یہ جسم کے اندر ادویہ پہنچانے اور انسانی جسم میں دیگر اہم امور انجام دے سکتا ہے۔ آسٹریا میں واقع جوہانس کیپلریونیورسٹی کے وابستہ ڈاکٹر مارٹین کیلٹن برنر کہتے ہیں کہ یہ یہ بہت ہی تیزرفتار روبوٹ ہے جس کی سرعت حیران کن ہے۔ یہ ربڑنما مٹیریئل اور مقناطیسی فیلڈ کے تحت کام کرتا ہے۔ لچکدار…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شوکاز نوٹس کے جواب کے لئے 23 اگست صبح 10 بجے طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی جانب سے غیرملکی فنڈنگ کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کا 8 سال بعد فیصلہ سنایا گیا تھا اور اس میں قرار دیاگیا تھا کہ یہ الزام ثابت ہوچکا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے یہ فنڈنگ لی۔اس کے خلاف شوکاز نوٹس جاری اور وفاقی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں طالبان کی موجودگی کے خلاف جلوس نکالے جا رہے ہیں، یہ صوبائی نہیں قومی مسئلہ ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر شہری کی ہلاکت پر دونوں جانب سے سرد مہری کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے پاک افغان غلام خان کراسنگ پوائنٹ بند ہے، خیبر پختونخوا میں طالبان کی موجود گی کے خلاف جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی…

Read More

کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر اتر نے کی کوشش کے دوران ٹرک سے ٹکرا گیا، حادثے میں پائلٹ اور مسافر محفوظ رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو لاس اینجلس فری وے پر اتارنے کی کوشش کی، اس دوران طیارے اور ٹرک میں تصادم کے باعث طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ جہاز میں دو افراد سوار تھے جو بر وقف تباہ شدہ جہاز سے اتر کر جان بچا لی، ریسکیو اہلکار نے بعد ازاں آگ پر قابو پالیا اور مزید کسی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا، حکام طیارے کے حادثے کی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ شہباز گِل خوش قسمت ہیں کہ فیصل آباد سے تعلق ہے، ایک ٹیلی فون گفتگو سننے اور تالی بجانے پر دہشتگردی کے مقدمات بنے، ہم نے کیا دہشتگردی کی تھی ؟ہم پر عام لوگوں کو تشدد پر اکسانے پر مقدمے بنے، شہباز گل پر جوانوں کو اکسانے پر کیا دہشت گردی کا مقدمہ بنا؟ فیصل سبزواری نے کہا کہ شہباز گل نے اکیلے نہیں بلکہ پوری منصوبہ بندی سے ہرزہ سرائی کی، اینکر کو بھی کہہ دیا گیا کہ بیٹا خاموش رہنا ہے، ہیلی کاپٹر حادثے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان ایتھلیٹ شجر عباس نے 200 میٹر ریس میں نیا قومی ریکارڈ بنادیا۔ اسلامک سالیڈریٹی گیمز کی ہیٹس میں انہوں نے فاصلہ 20.68 سیکنڈز میں طے کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شجر عباس کی پرفارمنس کا سلسلہ قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں بھی جاری ہے۔ 200 میٹر ہیٹس میں انہوں نے 20.68 کی ٹائمنگ کے ساتھ اپنی ہیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور نیا قومی ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل شجر نے قازقستان میں ہونیوالی چیمپئن شپ میں 20.87 کی ٹائمنگ دی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹرمصدق ملک نے استفسار کیا ہے کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کون ہے جو عمران خان کو فوج سے لڑانا چاہتا ہے؟ کیا ہمارے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا؟ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ شہباز گل نے نوجوانوں کو اکسانے کی کوشش کی، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا جو ٹرینڈ چلاتا ہے کیا وہ ہمارے کہنے پر چلاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارت جا کر پاکستان کے خلاف بات کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست میں نفرت کے بیج بوئے، غداری کارڈ نہیں کھیلنے دیں گے، سوشل میڈیا پر کسی کو بھی کھلا لائسنس نہیں دیا جاسکتا، ریاستی ادارے پیشہ ورانہ فراض انجام دے رہے ہیں، ان پر تنقید درست نہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نفرتوں کے بیج بونے والے عمران خان نے عوام کو سول نافرمانی پر اکسایا، دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد مذموم مہم چلائی گئی، ملک…

Read More