Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونگی تو عوام کو ریلیف ملے گا: مفتاح اسماعیل

By adminاگست 10, 2022
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر حکمت عملی اور مشکل مالیاتی فیصلوں سے ملک مشکل معاشی حالات سے نکل گیا، عام آدمی کی تکلیف سے آگاہ ہیں ،گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں بھی نمایاں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے، آئندہ مہینوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی اوراس سے پاکستانی صارفین کو بھی ریلیف ملے گا۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے سی این بی سی ایشیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کے سری لنکا کی طرز پر معاشی ابتری کی پریشان کن صورتحال کی طرف گامزن ہونے کے شدید خدشات پیدا ہو گئے تھے، پاکستان کی دیوالیہ پن جیسی صورتحال ہو رہی تھی لیکن ہم نے اپنی پالیسیوں میں اہم تبدیلیاں کیں اور کفایت شعاری کے ذریعے مالی مشکلات پر قابو پانے کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی اور مشکل مالیاتی فیصلے کئے جس کے نتیجہ میں ہم اس صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کر لیا ہے اور سٹاف لیول کے معاہدے پر پہنچ چکے ہیں اور توقع ہے کہ اسی ماہ کے آخر تک بورڈ کی منظوری بھی ہو جائے گی۔ ہمیں مشکل فیصلے لیتے ہوئے تیل اور بجلی پر سبسڈی واپس لینا پڑی اور دیگر اشیا پر ٹیکسوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے اور میرے خیال میں اب ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجہ میں طلب کم ہونے سے درآمدات میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں بھی نمایاں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ سلسلہ اب جاری رہے گا۔
عوام کی مشکلات میں اضافہ کے بارے میں سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا بھر میں توانائی اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات پاکستانی معیشت پر بھی مرتب ہوئے ہیں کیونکہ پاکستان غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بعض مصنوعات جیسا خوردنی تیل وغیرہ درآمد کرتا ہے اور پاکستان ترقی پذیر ممالک میں شامل ہے ، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ سے پاکستان بھی بری طرح متاثر ہوا ہے تاہم حکومت کم آمدنی والے طبقات کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لئے گھی، آٹا، چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ پر اربوں روپے کی سبسڈیز بھی فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں افراط زر کی شرح کم ہے تاہم عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی متاثر ہوا ہے لیکن قیمتوں کے دبائو کو کم کرنے کے لئے حکومت جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے جس کے نتیجہ میں درآمدات میں کمی ہوئی ہے جبکہ روپے کی قدر بہتر ہو رہی ہے اور مالیاتی خسارہ میں کمی کے نتیجہ میں زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو بھی کم ہوا ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے اس وقت سری لنکا جیسی صورتحال کا قطعی سامنا نہیں ہے اور پاکستان اپنی مشکل صورتحال سے نکل چکا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ مہینوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی اوراس سے پاکستانی صارفین کو بھی ریلیف ملے گا۔ آئی ایم ایف سے رواں ماہ کے آخر میں 1.17 بلین ڈالر کی قسط مل جائے گی۔ آئی ایم ایف رواں مالی سال میں 4 بلین ڈالر دےگا جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر اجناس کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں۔ تین ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی لانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.