Author: saqib

بورڈ آف پیس کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملاڈینوف نے کہا ہے کہ غزہ کی سرحدی گزرگاہوں پر اسرائیل کی وسیع پابندیاں غزہ میں انسانی امداد کے داخلے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ نکولے ملادینوف نے مصر کے القاہرہ نیوز چینل کو بتایا کہ کئی سطحی چیلنجز رہائشیوں کو امداد کی پائیدار اور مناسب ترسیل میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امداد کی تقسیم کا سابقہ ​​طریقہ کار جنگ کیوجہ سے تباہ ہو چکا ہے جبکہ متبادل نظام ابھی تک موجود نہیں ہے جس سے ایک بڑا لاجسٹک مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ…

Read More

پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے "اعتماد کی بار بار خلاف ورزی” پر آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے گزرنے پر دوبارہ پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے گزرنے پر ایرانی مسلح افواج کی مکمل نگرانی ہے جبکہ پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ اگر امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہتی ہے تو اس راستے کو کالعدم تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے کا کنٹرول اُس وقت تک مسلح افواج کے سخت انتظام اور کنٹرول کے تحت رہے…

Read More

ٹرمپ نے ایران سے جاری مذاکرات میں عندیہ دیا ہے کہ کل ایک سرپراز ہوسکتا ہے تاہم انہوں نے وضاحت دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے بتایا کہ ہمیں 20 منٹ پہلے کچھ اچھی خبر ملی ہے اور مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ سب کچھ بہت اچھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اس کے بارے میں جلد سنیں گے، ایک "ذہین شخصیت” کل وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، ایسی شخصیت جو اپنے ملک کے بارے میں بھی اور دوسرے ملک بارے میں بھی سوچتی ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا…

Read More

امریکا میں ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا۔ ویسٹ لیک اوہائیو پولیس کے مطابق 91 سالہ خاتون سے متعلق تحفظات 9 اپریل کو سامنے آئے۔ انہوں نے شہر کے ’کنفرم او کے‘ پروگرام میں بطور رضاکار اپنا نام لکھوایا تھا اور پھر چیک اِن کال کا جواب نہیں دیا۔ خاتون کی بیٹی (ان کا بھی اپنی والدہ سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا) سے بات کرنے کے بعد ان کے گھر پولیس بھیجی گئی اور تشویش میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب گیراج میں خاتون کی گاڑی ہونے کے باوجود…

Read More

ھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا سرگرمی کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس بار ان کا ایک سادہ سا ’لائک‘ سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز اور تبصروں کی وجہ بن گیا۔ کوہلی نے ایک جرمن انفلوئنسر لزلیز کی تصاویر پر مبنی پوسٹ کو لائک کیا جس میں بھارتی فوٹوگرافر ادویت ویدیا بھی ٹیگ تھے۔ چونکہ کوہلی اس انفلوئنسر کو فالو نہیں کرتے اس لیے یہ معاملہ فوری طور پر توجہ کا مرکز بن گیا اور چند ہی لمحوں میں اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے۔ فوٹوگرافر ادویت ویدیا…

Read More

(17 اپریل 2026): بجلی کو دھاتی تاروں کے ذریعہ منتقل کیا جاتا ہے تاہم اب بغیر تاروں کے بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ سامنے آیا ہے۔ بجلی آج پوری دنیا کی ضرورت ہے، یہ صرف گھروں اور کارخانوں کو روشن ہی نہیں کرتی بلکہ زندگی کا دارومدار جن چیزوں پر ہے، ان میں اب بجلی بھی شامل ہو گئی ہے، کیونکہ اس کے بغیر کوئی شعبہ کام کا نہیں رہتا۔ بجلی کو دھاتی تاروں کے ذریعہ گھروں، دکانوں، صنعتی کارخانوں، فیکٹریوں، ملوں، کھیت کھلیانوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ تاہم اب ایک ایسا انقلابی منصوبہ بنایا جا رہا ہے، جس…

Read More

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت مل گئی، جس کے بعد ایکسپورٹ کا حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے ماہی گیری کے شعبے میں تاریخی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستانی مچھلی اور سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی 16 کمپنیوں کو روس کو مچھلی برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے، جس سے ملکی برآمدات کے نئے دروازے کھلیں گے۔ جنید انوار چوہدری کے مطابق روسی مارکیٹ…

Read More

حالیہ سائنسی تحقیق نے رات کی شفٹ میں کام کرنے والے افراد کے لیے تشویشناک انکشافات کیے ہیں، جن کے مطابق ایسے افراد میں ذیابیطس، دل کے امراض، کولیسٹرول کے مسائل اور ہارمونز کے بگاڑ کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق رات کے اوقات میں کام کرنے سے جسم کا قدرتی نظام، جسے سرکیڈین ردھم کہا جاتا ہے، متاثر ہوتا ہے۔ یہی نظام ہمارے سونے جاگنے، ہارمونز اور دیگر جسمانی افعال کو منظم رکھتا ہے، اور اس میں خلل آنے سے صحت کے مختلف مسائل جنم لیتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ…

Read More

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ یہ اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ اس حوالے سے سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 28 اپریل کو سماعت کرے گا، جس میں قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق مارچ کے دوران…

Read More

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں ’’حق دو کراچی‘‘ کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا کل ’’حق دو کراچی ‘‘ کا نعرہ لگانے پر شہریوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ یہ طرز عمل فسطائیت اور فاشزم کے مترادف ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال میں نہ شہریوں کو پانی فراہم کیا جا سکا…

Read More

حج آپریشن 2026 کا آج باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، جس کے تحت ملک کے دیگر بین الاقوامی ایئرپورٹس کی طرح کراچی ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز آج رات 3 بجے روانہ ہوگی۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور اور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق اس سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج روانہ ہوں گے۔ کراچی سے عازمین حج کو گورنر سندھ نہال ہاشمی رخصت کریں گے۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ عازمین کو امیگریشن اور دیگر…

Read More

خلیج فارس میں جاری کشیدگی اور امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستان کے جھنڈے والی ایک آئل ٹینکر نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزر کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق ’شالیمار‘ نامی افری میکس آئل ٹینکر 13 اپریل کو امریکی ناکہ بندی کے آغاز کے بعد آبنائے ہرمز سے خام تیل لے کر نکلنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے۔ یہ ٹینکر 16 اپریل کی رات خلیج فارس سے روانہ ہوا اور ایران کے جزیرے لارک کے جنوب سے گزرتا ہوا خلیج عمان میں داخل ہوگیا۔ …

Read More

ایران نے لبنان میں ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے تاہم امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے ایک پاکستانی وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکا پر عدم اعتماد اور ماضی کے معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے باوجود ایران نے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس میں سب سے بڑی ترجیح قومی مفاد ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی لبنان میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایران اور امریکا کے درمیان پہلے سے موجود مفاہمت کے تناظر…

Read More