Author: saqib

جنوبی  کوریا میں تعلیمی سال 2026 کے آغاز میں متعارف کرائے گئے نئے انتخابی مضمون میں طلبا کی بڑی تعداد کے فیل ہوجانے کے بعد شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی آف کوریا نے سینئر مڈل اسکولوں کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سمسٹر کے شروع ہونے کے بعد ہونے والے اسپیشلائزیشن ٹریک امتحانات کے دوران طلباء کی ایک قابل ذکر تعداد فیل ہوگئی۔ صوبائی پارٹی کمیٹی کے محکمہ تعلیم نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے مطلوبہ سطح پر پورا نہ اترنے والے طلبا کو کوئلے کی کانوں یا تعمیراتی مقامات پر تفویض کیا جائے گا۔ شمالی کوریا میں اس سال…

Read More

امریکی انٹیلی جنس نے ایران جنگ کے بعد خبردار کیا ہے کہ روس اور چین کی ایران حمایت کیوجہ سے یہ تنازع وسیع ہو سکتا ہے۔ امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ پینٹاگون کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے تجزیہ کاروں نے اندازہ لگایا کہ چین ایران کو جدید ریڈار سسٹم فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ حکام نے کہا کہ زیر غور نظاموں میں ایکس بینڈ ریڈار ٹیکنالوجی شامل ہے جو ایران کی کم اڑنے والے ڈرونز اور کروز میزائلوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتی ہے اور جدید حملوں کے خلاف اپنے…

Read More

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ایرانی حکومت کے حامی ایک چینل کو معطل کر دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس فیصلے پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ایکسپلوزو میڈیا‘ نامی چینل لیگو اسٹائل اے آئی ویڈیوز تیار کرتا تھا، جن میں ٹرمپ کا طنزیہ انداز میں مذاق اڑایا جاتا تھا۔ ان ویڈیوز میں جنگی مناظر اور عالمی رہنماؤں کی جھلکیاں بھی شامل ہوتی تھیں، جو صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہی تھیں۔ یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس چینل نے پلیٹ فارم کی ’اسپام اور دھوکا دہی‘ سے متعلق پالیسی کی خلاف…

Read More

عالمی ویڈیو اسٹریمنگ نیٹ ورک ’نیٹ فلکس‘ کی جانب سے اسٹرینجر  تھنگ کے ایک اور سیزن کی تیاری کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسٹرینجرتھنگ کے پانچویں سیزن کے اختتام پر ملی بوبی براؤن (الیون) کو غائب ہوتے دیکھا لیکن ملی کے بوائے فرینڈ مائیک (فن وولفورڈ) اس پر یقین کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ مائیک سمجھتا ہے کہ اس کی گرل فرینڈ کسی طرح بچ گئی ہے اور جو دنیا کو دکھایا گیا وہ پوری حقیقت نہیں ہے، اس امید  نے مداحوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں ’میلیون‘ کے فینز اب بھی یہ ماننے کو تیار…

Read More

چین میں ایک خاتون ملازمہ نے کم تنخواہ اور باس کے رویے سے تنگ آ کر ایسا قدم اٹھایا کہ معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔ رپورٹس کے مطابق خاتون نے کام کے دوران ہی دفتر میں لمبی نیند لے لی اور ساتھ ہی باس کی میز پر رکھی چاکلیٹ بھی کھا گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کافی عرصے سے اپنی تنخواہ اور کام کے ماحول سے ناخوش تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ باس کا رویہ سخت اور غیر مناسب ہے، جس کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ اسی تناؤ کے دوران ایک…

Read More

چین نے جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ہزاروں ڈرونز کو بیک وقت فضا میں اُڑا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہ شاندار مظاہرہ صوبہ انہوئی کے شہر ہیفی میں پیش کیا گیا، جہاں آسمان روشنیوں اور دلکش مناظر سے جگمگا اٹھا۔ چینی کمپنی ای ہینگ ایگرٹ نے اس لائٹ شو کے دوران بیک وقت 22 ہزار 580 ڈرونز فضا میں بھیج کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل بھی چین کی مختلف کمپنیاں 11 ہزار سے زائد اور 15 ہزار سے زیادہ ڈرونز اُڑا کر ریکارڈ…

Read More

سونا تین دن کے وقفے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی،  جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 792 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی آئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح ملک میں…

Read More

بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم  ’لو اینڈ وار‘ 21 جنوری 2027 کو ریلیز کی جائے گی جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشال مرکزی کردار ادا کریں گے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل اپنی رومانوی ایکشن فلم ’لو اینڈ وار‘ کے ساتھ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر آنے کے لیے تیار ہیں، جس کی ہدایتکاری سنجے لیلا بھنسالی کر رہے ہیں۔ فلم کے اعلان کے بعد سے ہی مداحوں میں خاصا جوش پایا جا رہا تھا، اور اب باضابطہ طور پر اعلان…

Read More

کراچی (17 اپریل 2026): ہوشیار ہو جائیں کہ سائبر کرمنلز نے موبائل فون صارفین کو لوٹنے اور ان کے بینک اکاؤنٹس خالی کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ سائبر کرمنلز موبائل فون پر مختلف طریقوں سے صارف کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر کے انہیں دیوالیہ کر دیتے ہیں، جس میں کال کے ذریعہ پاس ورڈ یا او ٹی پی مانگا جاتا ہے۔ تاہم اب یہ طریقہ پرانا ہو گیا اور ہیکرز آپ سے کوئی پاس ورڈ یا او ٹی پی مانگے بغیر ہی آپ کے بینک کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے منٹوں میں اس کو…

Read More

اوپن اے آئی نے لائف سائنسز کے شعبے میں مہارت کو وسعت دیتے ہوئے بائیالوجی سے متعلق علم اور سائنٹفک تحقیق کے فروغ کے لیے آرٹیفشل انٹیلیجینس (اے آئی) کا ایک نیا ماڈل جی پی ٹی-روزالینڈ متعارف کرادیا۔ رپورٹ کے مطابق جی پی ٹی-روزالینڈ (GPT-Rosalind) بیسویں صدی کی برطانوی سائنس دان روزالینڈ فرینکلن کے نام پر رکھا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ ماڈل بائیو کیمسٹری، ادویات کی دریافت اور بیماریوں کی تشخیص اور بہتر علاج کے شعبوں میں تحقیق کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ادویات کی دریافت اور…

Read More

کراچی: ٹک ٹاک (TikTok) نے 2025ء کی چوتھی سہ ماہی کے بارے میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ یہ رپورٹ صارفین کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اکتوبر سے دسمبر 2025 تک کے اعداد و شمار پر مشتمل اس رپورٹ میں ان اقدامات کی تفصیل دی گئی ہے جو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی نشاندہی کرنے اور اسے حذف کرنے کے لیے انجام دیئے، تاکہ اپنی عالمی کمیونٹی…

Read More

میکسیکو میں ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیپھڑوں میں جاکر پھنس گیا۔ میکسیکو کی ٹک ٹاکر 26 سالہ مونیکا دیانیرا کیبرایرا کا خیال تھا کہ ان کی کھانسی جو دور نہیں ہورہی بدلتے موسم کی وجہ سے ہے لیکن اس کی وجہ ان کی ناک کی بالی تھی جو پھیھپڑوں میں جاکر پھنس گئی تھی۔ انہوں نے حال ہی میں عجیب و غریب طبی حادثے کا انکشاف کیا جسے 4.7 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیوز میں انہوں نے بتایا کہ شروع میں مجھے معلوم نہیں تھا کہ ناک کی بالی کا ایک حصہ غائب ہوچکا…

Read More

بہار: انڈین پریمئر لیگ آئی پی ایل 2026 میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے ثاقب حسین نے راجستھان رائلز کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں تو ہر کوئی حیران رہ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثاقب حسین جب سن رائزرز حیدرآباد کی جرسی پہن کر اپنے کیریئر کا پہلا ڈیبیو اوور کرنے آئے تو وہ بہت زیادہ دباؤ میں تھے۔ ان کے سامنے راجستھان رائلز کے دھماکہ خیز اوپنر یشسوی جیسوال تھے، لیکن ثاقب کے ارادے کچھ اور ہی لگ رہے تھے، پہلے اوور کی پہلی ہی گیندوں میں، انہوں نے جیسوال کو ایک…

Read More