Author: saqib

آسٹریلیا میں ایک معمر شخص نے سب سے زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جب چارلس اسمتھ کی پوتی پیدا ہوئی تب ان کی عمر 91 برس اور 209 دن تھی۔ جب ان کے بیٹے ایشلے کی پیدائش ہوئی تھی تب ان کی عمر 55 برس تھی۔ چارلس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پوتی گود میں اٹھایا اور پھر اس کو گود سے اتارنے کا دل نہیں کیا۔ ان کے بیٹے ایشلے اسمتھ کا کہنا تھا کہ ان کے والد ریکارڈ ہولڈر ہونے…

Read More

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا مشہور ڈائیلاگ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا، مگر اس بار فلمی دنیا نہیں بلکہ عالمی سیاست کے میدان میں اس کا استعمال دیکھنے میں آیا۔ ممبئی میں قائم ایرانی قونصل خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سمندر میں تیز رفتار کشتیوں اور میزائل سرگرمیوں کو دکھایا گیا۔ اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی تیاریوں کا ذکر کیا گیا اور ایک سخت پیغام بھی دیا گیا۔ ایرانی قونصل خانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ…

Read More

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سائبر کرائم ونگ نے مشہور جنوبی بھارتی اسٹار وجے کی فلم ’جانا نائگن‘ کے غیر قانونی آن لائن لیک کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کر لیا، جب کہ 300 سے زائد پائریسی لنکس بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے فلم کے ایچ ڈی پرنٹ کو غیر قانونی طور پر شیئر کرنے کے الزام میں ملزمان کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔ یہ کارروائی فلم کے پروڈیوسر وی این پروڈکشنز کی شکایت پر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا…

Read More

لاس ویگاس میں ہالی ووڈ کی نئی فلم میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آنجہانی امریکی اداکار ویل کلمر کی واپسی نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بدھ کے روز ’سینماکان ایونٹ‘ میں فلم "ایز ڈیپ ایز دی گریو” کا ٹریلر پیش کیا گیا، جس میں کلمر کا نوجوان ڈیجیٹل روپ دکھایا گیا ہے۔ ہدایتکار کوئرٹے وورہیز اور پروڈیوسر جان وورہیز کے مطابق فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ ویل کلمر، جو "ٹاپ گن”، "بیٹ مین فارایور” اور "دی ڈورز” جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے باعث مشہور تھے، اپریل 2025 میں 65 سال…

Read More

ایرانی حکومت نے حقوق تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک ہمارے حقوق مکمل طور پر تسلیم نہیں کیے جاتے. مسحن رضائی نے کہا کہ امریکی مسلسل جنگ سے خوف زدہ ہیں جبکہ ہم ایک طویل جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اس کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ ملکی قیادت کے فیصلوں کی پیروی…

Read More

ایرانی دارالحکومت تہران میں ریلی نکالی گئی جس میں ایرانی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو ریلیاں اور حمایت ہم دیکھ رہے ہیں وہ ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی محبت اور حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے، پاکستان ہمیشہ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستانی عوام کا محبت بھرا پیغام ہمیں مل گیا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے جس جوش اور استقامت کے ساتھ ہماری حمایت کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ ہم پاکستان کے عوام کی بھرپور حمایت کے لیے شکر گزار ہیں…

Read More

چین کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام پر زور دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ایران اور دیگر ممالک کے درمیان تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں۔ وانگ یی نے کہا کہ چین پر ممالک کی خودمختاری میں مداخلت کے خلاف مؤقف پر یقین رکھتا ہے اور تنازعات کے سفارتی حل…

Read More

حزب اللہ نے 24 گھنٹوں میں اسرائیل پر 39 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کے دوران اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان سخت لڑائی جاری ہے۔ شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کی جانب سے تقریباً 39 راکٹ داغے گئے۔ حزب اللہ نے کہا کہ اس نے شمالی اسرائیل میں 39 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اسرائیل نے جواب کارروائی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 350 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان کے ایک بڑے حصے کے رہائشیوں سے انخلا کی…

Read More

امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف مزید فوجی حملوں کے لیے کانگریس کی پیشگی اجازت سے متعلق قرارداد کو مسترد کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کے دوران 52 سینیٹرز نے مخالفت جبکہ 47 نے حمایت کی، یوں قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ایران کے خلاف جاری آپریشن ایپک فیوری کے تسلسل کے لیے کانگریس سے منظوری درکار تھی۔ امریکی قانون خصوصاً وار پاورز ایکٹ 1973 کے تحت صدر کو 60 دن کے اندر کانگریس کی اجازت لینا لازمی ہوتا ہے بصورت…

Read More

برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 94.49 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔ ایران اور امریکا کےحالیہ مذاکرات کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کی صورتحال میں کچھ بہتری کی توقع کی جارہی ہے جس کے تحت برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہوکر 94.49 ڈالر تک آگئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 44 سینٹ کی کمی سے 94.49 ڈالر تک آئی ہے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس 90.59 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ برینٹ خام تیل، تیل کی قیمت کا ایک بینچ مارک ہے جس کے تحت یورپ، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کی…

Read More

بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم کی تمام حکومتی پالیسیاں ہر شعبے میں ناکام ہو رہی ہیں۔ مودی سرکار کی ناقص منصوبہ بندی اور متنازع فیصلوں کے باعث منی پور میں کشیدگی برقرار ہے، جہاں عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے آ چکے ہیں جبکہ مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسی طرح علیحدگی پسند تحریکیں بھی عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ بھارت کے اپنے ذرائع ابلاغ نے مودی سرکار کی جانب سے منی پور کے عوام پر کیے جانے والے…

Read More

سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے، جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خزانہ سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز 15 اپریل 2026 کو موصول ہوئے ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ مزید بتایا…

Read More

پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناح XIII‘‘کامیابی کے ساتھ ترکیہ میں مکمل ہو گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس مشق میں انسداد دہشت گردی آپریشنز پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے دستوں نے اپنے ترک ہم منصبوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ مشق میں ہونے والی تربیتی سرگرمیاں ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ اور اسپارٹا میں منعقد ہوئیں۔ مشق کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا اور تمام تربیتی و عسکری سفارتی…

Read More