Author: saqib

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ ماضی میں کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ میرا کی نئی فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔ حال ہی میں میرا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کا شاہ رخ خان کون ہے جس پر انہوں نے بے دھڑک جواب دیتے ہوئے شان شاہد کو شاہ رخ…

Read More

زیادہ پھل اور سبزیاں کھانا عام طور پر صحت مند عادت سمجھی جاتی ہے مگر ایک نئی تحقیق کے مطابق ان پر موجود کیڑے مار ادویات کی باقیات پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔ سائنس ڈیلی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ امریکا میں 50 سال سے کم عمر وہ افراد جو سگریٹ نہیں پیتے مگر نسبتاً زیادہ صحت بخش غذا (جیسے پھل اور سبزیاں) کھاتے ہیں، ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ تحقیق کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر جورج نیواکا کہنا تھا کہ تحقیق ظاہر…

Read More

ملک میں غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر پر ڈریپ نے سخت نوٹس لے لیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیر قانونی فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو متعلقہ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ اس درخواست میں ڈریپ کی جانب سے ادویات فروخت کرنے والے متعدد آن لائن پلیٹ فارمز کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ ڈریپ کے مطابق بھارت اور ایران سے اسمگل شدہ ادویات کی آن لائن فروخت کا انکشاف بھی سامنے آیا…

Read More

برطانوی جوڑے کے پالتو خرگوش نے دنیا کے معمر خرگوش کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ہربی نامی اس خرگوش کی عمر کی تصدیق 10 نومبر 2025 کو کی گئی۔ اس وقت اس کی عمر 15 برس اور 82 دن تھی۔ حال ہی میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے خرگوش کی عمر کی تصدیق کرتے ہوئے ہربی کو دنیا کا سب سے معمر خرگوش قرار دے دیا ہے۔ سرے سے تعلق رکھنے والے ہربی کے مالکان رچرڈ اور میلیسا ڈنہم نے بتایا کہ انہوں نے ہربی کو اس وقت گود لیا تھا جب اس کی…

Read More

1912 میں ڈوبنے والے مشہور بحری جہاز ٹائی ٹینک سے بچ جانے والی ایک خاتون مسافر کی لائف جیکٹ برطانیہ میں ریکارڈ قیمت پر نیلام کر دی گئی۔ برطانوی آکشن ہاؤس کے مطابق یہ لائف جیکٹ 9 لاکھ 4 ہزار 500 امریکی ڈالر (تقریباً 25 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی، جو توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔ نیلامی سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ اس کی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار سے 4 لاکھ 74 ہزار ڈالر کے درمیان رہے گی۔ یہ لائف جیکٹ لورا میبل نامی مسافر کی تھی، جو ٹائی ٹینک کے فرسٹ کلاس کیبن میں…

Read More

آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں اور بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے حکومت کی جانب سے بجٹ سازی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے سپر ٹیکس میں بتدریج کمی کی جائے…

Read More

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتیں کم ہو گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 778 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی کے نتیجے میں نئی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 162 روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح ملک…

Read More

مشہور میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی عمر تصدیق کرنے والی ایپ (جو بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے بنائی گئی ہے) ’دو منٹ‘ کے اندر ہیک کی جا سکتی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ایج ویری فکیشن ایپ میں بنیادی طور پر ہیک ہونے کا نقص موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کے بیوروکریٹ پر ہنسنے میں جلدی نہ کریں۔ ان کو ایک بہانہ چاہیے تھا جس سے وہ صارفین کی آزادی کو سلب کر سکیں…

Read More

خلیجی ممالک کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا سب سے بڑا ہدف صرف آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانا ہوگا، جبکہ وہ وسیع تر امن جس کی خلیجی ریاستیں خواہش مند ہیں، شاید پسِ پشت ڈال دیا جائے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے اگلے دور کے حوالے سے خلیجی ممالک کے حکام اور ماہرین کا خیال ہے کہ اب توجہ ایران کے میزائلوں یا اس کے مسلح گروہوں کے بجائے یورینیم کی افزودگی کی حد اور آبنائے ہرمز پر ایران کے…

Read More

ایپل نے ایمیزون کے ساتھ سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کے حوالے سے ایک اہم معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت ایمیزون اپنی نچلے زمینی مدار میں موجود سیٹلائٹ سروس کو مزید بہتر اور وسیع کرے گا۔ اس معاہدے کے مطابق ایمیزون اب گلوبل اسٹار کمپنی کو کنٹرول کرے گا، جو اس وقت ایپل آئی فون اور ایپل واچ میں ہنگامی اور سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ایمیزون کئی سالوں سے اپنا سیٹلائٹ نیٹ ورک “ایمیزون لیو” تیار کر رہا ہے، جس کا مقصد دور دراز اور کم سہولت والے علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت بہتر بنانا اور اسٹار لنک…

Read More

ناسا کے آرٹیمس مشن نے چاند کی سطح سے زمین کی ایک نئی تصویر ’ارتھ سیٹ‘ جاری کی ہے، جو 1968 کے مشہورِ زمانہ ’ارتھ رائز‘ کی یاد دلاتی ہے۔ تاہم، یہ نئی تصویر محض ایک خوبصورت منظر نہیں بلکہ ہمارے سیارے پر آنے والی بڑی تبدیلیوں کا ایک خاموش گواہ بھی ہے۔ بی بی سی کے مطابق آج سے 58 سال پہلے، اپالو 8 کے خلا بازوں نے پہلی بار چاند کے مدار سے زمین کی ایک تاریخی تصویر لی، جسے ’ارتھ رائز‘ کہا جاتا ہے۔ اس تصویر نے انسانوں کو اپنی زمین کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے پر…

Read More

ایپل نے اپنی قیادت میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے جان ٹرنس کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا ہے۔ وہ یکم ستمبر 2026 کو موجودہ چیف ایگزیکٹیوٹِم کُک کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے، جبکہ ٹِم کُک 15 سال تک اس عہدے پر رہنے کے بعد اب بطور ایگزیکٹو چیئرمین کمپنی کے ساتھ وابستہ رہیں گے۔ ٹم کک نے 2011 میں ایپل کی قیادت سنبھالی تھی اور ان کے دور میں کمپنی نے غیرمعمولی ترقی کی۔ ان کی سربراہی میں ایپل کی مارکیٹ ویلیو میں نمایاں اضافہ ہوا اور کمپنی…

Read More

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے سی ای او ٹِم کُک اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ وہ موسمِ گرما تک بطور سی ای او کام جاری رکھیں گے تاکہ منتقلی کا عمل مکمل ہو سکے، جس کے بعد وہ بورڈ کے ایگزیکٹو چیئرمین بن جائیں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سینئر نائب صدر برائے ہارڈویئر انجینئرنگ جان ٹرنس یکم ستمبر سے ایپل کے نئے سربراہ ہوں گے۔ ٹِم کُک نے اپنے بیان میں ایپل کمپنی کے ساتھ جڑے رہنے کو…

Read More