Author: saqib

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے صارفین کو اپنے قومی شناختی کارڈز فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں موبائل فون سروسز کی بلاتعطل فراہمی اور شفاف ٹیلی کام نظام کو یقینی بنانے کے لیے صارفین کو اپنے قومی شناختی کارڈز فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام صارفین جو ایکسپائر (زائد المیعاد) شناختی کارڈز پر…

Read More

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے لاکھوں صارفین کے زیر استعمال آؤٹ لُک سروس کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق 25 مئی 2026 سے اینڈرائیڈ صارفین آؤٹ لُک لائٹ ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے اور چھ ہفتوں میں میل بکس تک ان کی رسائی ختم ہو جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تمام صارف جو لائٹ ایپ استعمال کرتے ہیں آخری تاریخ آنے سے قبل آؤٹ لُک موبائل پر منتقل ہو جائیں۔ آؤٹ لُک لائٹ کے ریٹائر ہونے کے بعد صارف اپنی ڈیوائس میں ایپ…

Read More

وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اگلے جمعہ کمی کا فیصلہ کیا جائے گا اور یہ کمی عالمی قیمتوں کے تناظر میں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کو کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 4سال بعد عالمی یوروبانڈ مارکیٹ میں شمولیت کا قابل بنا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے بجٹ میں 37اے کی شق میں ترامیم کرکے اختیارات میں کمی کی گئی، انہوں نے کہا کہ بجٹ کی آمد ہے، اس ضمن میں تاجر برادری…

Read More

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پینے کے پانی میں رِسنے والا سمندر کا پانی لوگوں میں بلڈ پریشر کا سبب بن سکتا ہے اور ان میں قلبی مرض اور اسٹروک کے خطرات بھی بڑھا سکتا ہے۔ فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے دنیا بھر سے 74 ہزار سے زائد افراد پر کیے گئے متعدد مطالعوں کا جائزہ لیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ لوگ جن کے پینے کا پانی زیادہ نمکین ہوتا ہے ان کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ تجزیے کے مطابق نمکین پانی پینا اتنا ہی خطرناک…

Read More

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ یہ اعلان پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز (PAPS) کی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس میں کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاونت سے شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد پاکستان کو کم لاگت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے والا علاقائی مرکز بنانا ہے، افتتاحی تقریب میں سیکرٹری صحت اسلم غوری، ڈی جی ایس آئی ایف سی سمیت اعلیٰ حکومتی و طبی شخصیات اور عالمی ماہرین نے شرکت کی۔ حکام کے مطابق اس منصوبے سے عالمی مریضوں کو پاکستان میں معیاری…

Read More

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم جون میں محدود اوورز کی سیریز کے لیے بنگلادیش کا کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ون ڈے میچز 9، 11 اور 14 جون کو ڈھاکا میں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 19 اور 21 جون کو چٹاگرام میں کھیلے جائیں گے۔ ابھی تک میچز کے آغاز کے اوقات طے نہیں ہوئے ہیں اور امکان ہے کہ بنگلادیش میں ایندھن کی قلت کے سبب یہ میچز دن…

Read More

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے اور بیٹ توڑ دیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دی۔ کپتان شاہین آفریدی آل راؤنڈر سکندر رضا سے پہلے بیٹنگ کرنے آئے لیکن دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ پویلین واپس لوٹتے ہوئے وہ شدید غصے میں اپنے بلے کو پٹختے رہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پہلے بلے کو سائیڈ اسکرین کے ٹائر…

Read More

سونے کی قیمتوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 45ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 837ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 500روپے کے اضافے سے 5لاکھ 06ہزار 062روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 858روپے کے اضافے سے 4لاکھ 33ہزار 816 روپے کی سطح پر آگئی۔ دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت ایک ڈالر 18سینٹس بڑھ…

Read More

ایف آئی اے نے امیگریشن کلیئرنس کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق مسافروں کی شناخت حمزہ مختار اور محمد بدرالدین سکنہ سیالکوٹ کے نام سے ہوئی، جو فلائٹ نمبر FZ-376 کے ذریعے تنزانیہ جا رہے تھے۔ ابتدائی جانچ کے بعد دونوں مسافروں کو مزید پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافر بزنس ویزہ پر سفر کر رہے تھے تاہم وہ کسی قسم کے کاروباری دستاویزات پیش نہ کر سکے۔ دوران تفتیش دونوں کے قبضے سے الیکٹریشن ٹیکنیشن کے جعلی…

Read More

روٹ ٹو مکہ کے سعودی پروجیکٹ کے تحت لاہور سے پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز SV5735 صبح ساڑھے 10 بجے لاہور سے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا اور روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر صالح بن سعد المیرابا نے عازمین حج کو رخصت کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی…

Read More

پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے اور پہلی پرواز کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور پہلی حج پرواز جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سےآج رات  3 بجے روانہ ہوگی۔ روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کے تحت حجاز مقدس روانہ ہونے والےعازمین حج کی امیگریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے اور کراچی ائیرپورٹ پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی حکام، وزرات مذہبی امور، پاکستان کسٹمز، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)، اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) حکام موجود ہیں۔ عازمین حج کے…

Read More

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر 22 اپریل تک مذاکرات کے نتیجے میں کوئی حتمی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی میں توسیع نہیں ہوسکتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر فورس ون میں سوار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں شاید میں توسیع نہیں کروں گا۔ ناکہ بندی جاری ہے اور بدقسمتی سے ہمیں دوبارہ بم گرانا پڑے گا۔ واضح رہے کہ موجودہ عارضی جنگ بندی جو 8 اپریل کو شروع ہوئی،…

Read More

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج، بالخصوص بحریہ، خطے میں کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر وقت مستعد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ واضح رہے…

Read More