Author: saqib

ایران نے باضابطہ طور پر فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے تاہم اب اس حوالے سے پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال ختم ہوگئی ہے۔ ایرانی حکومت کے مطابق قومی فٹبال ٹیم عالمی ایونٹ میں شرکت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہیں۔ حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ریاستی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کھیل و امور نوجوانان نے ٹیم کو بہترین سہولیات فراہم…

Read More

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں حیدرآباد کنگزمین کی نمائندگی کرنے والے عثمان خان نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عثمان خان پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔ عثمان خان نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہ عثمان خان کے پی ایس ایل کیریئر کی چوتھی سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے۔…

Read More

بھارت میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے درمیان کھیلے گئے میچ پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اب اس کیس میں ایک نیا اور چونکا دینے والا موڑ سامنے آیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران کینیڈین کرکٹ ایک بڑے تنازعے کی زد میں آ گئی ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان دلپریت باجوہ پر میچ فکسنگ اور بدنام زمانہ ’لارنس بشنوئی گینگ‘ سے روابط کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق…

Read More

پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے فضائی حدود کی بندش کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی طیاروں پر اپنی حدود استعمال کرنے کی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے، جس کے تحت اب بھارتی طیارے 24 مئی تک پاکستانی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان فضائی حدود کی…

Read More

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے پاکستانی لیگ اسپنر زاہد محمود کو ایونٹ کے بقیہ میچز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ زاہد محمود کو ممکنہ طور پر خزیمہ بن تنویر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو حال ہی میں یو اے ای کی شہریت ملنے کے بعد اب باقاعدہ یو اے ای کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ کراچی کنگز نے یو اے ای کے خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو چند دن قبل ریلیز کردیا تھا۔…

Read More

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تیزی لانے کا حکم دے دیا۔ ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت  ایک اعلیٰ سطحکا  اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی (P3A) اور اس سے متعلقہ نظام کو مزید مربوط بنانے کی اصولی منظوری دی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی تھری اے کی کارکردگی کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے…

Read More

پنجاب حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے پنشنرز کو بھی اسی روز پنشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ یہ فیصلہ یکم مئی سے لے کر 3 مئی تک تعطیلات کے باعث کیا گیا ہے تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگیاں ممکن بنائی جا سکیں۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبے بھر کے اکاؤنٹس افسران کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Read More

ایران نے امریکا کے رویے کو سفارتکاری کے منافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے مستقبل پر جلد فیصلہ کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لارووف سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کے غیر قانونی اقدامات اور متضاد بیانات سفارتکاری کے دعوؤں سے مطابقت نہیں رکھتے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور اس کے جلد ہی امریکا کے ساتھ مذاکرات پر کوئی فیصلہ کرے گا۔ روسی وزیر…

Read More

ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران ایران نے اپنے بیرونِ ملک منجمد اثاثوں کی بحالی کا اہم مطالبہ اٹھایا ہے۔ تاہم ان اثاثوں کی درست مالیت کے حوالے سے کوئی حتمی اور تصدیق شدہ اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔ ایرانی سرکاری رپورٹس اور ماہرین کے اندازوں کے مطابق ایران کے دنیا بھر میں منجمد اثاثوں کی مجموعی مالیت 100 ارب ڈالر سے زائد ہو سکتی ہے۔ یہ اثاثے دراصل وہ رقوم ہیں جو ایران نے تیل کی برآمدات اور دیگر ذرائع سے حاصل کیں، لیکن بین الاقوامی پابندیوں کے باعث مختلف ممالک کے بینکوں میں منجمد ہو…

Read More

سلووینیا، اسپین اور آئرلینڈ نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے معاہدے (ایسوسی ایشن ٹریٹی) کی معطلی پر غور کرے۔ یہ مطالبہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل سامنے آیا، جو لگسمبرگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ ہسپانوی وزیر خارجہ حوزے مینوئیل البرس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان تینوں ممالک نے مشترکہ طور پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس کو خط ارسال کیا ہے۔ اس خط میں یورپی یونین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اپنی پالیسی کا فوری…

Read More

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز نے اپنی مشہور فلم سیریز ٹاپ گن کے مداحوں کو ایک بار پھر جوش میں مبتلا کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اعلان میں انہوں نے بتایا کہ ’ٹاپ گن‘ اور اس کا سیکویل ’ٹاپ گن: میوریک‘ محدود مدت کے لیے دوبارہ سینما گھروں میں پیش کی جائیں گی۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں دونوں فلموں کے پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلمیں 13 مئی سے صرف ایک ہفتے کے لیے بڑی اسکرین پر واپس آ رہی ہیں۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی ان کے مداحوں نے…

Read More

پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت میں ہونے والے ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ وہاں پاکستان کی نمائندگی کررہی تھیں۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ میں اپنے لباس اور گفتگو پر خاص توجہ دیتی ہوں، فنکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی زبان، کردار اور رویے پر خاص توجہ دیں کیونکہ لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔ انہوں نے موجودہ میڈیا اور سوشل میڈیا کلچر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل منفی خبروں اور تنازعات کو زیادہ فروغ دیا جاتا…

Read More

اداکارہ و میزبان فضا علی نے شوہر کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کردی جس میں انکے شوہر کی قلابازیوں نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔ رپورٹس کے مطابق فضا علی اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ مختلف رومانوی ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں ان کے شوہر کو ان کے گرد پارک میں الٹ پلٹ اور دلچسپ انداز میں کرتب دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسے پر بعض صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ فضا علی نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اسکی ہر کوشش ۔۔۔ بس میری…

Read More