Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

اپالو سے آرٹیمس تک: 58 برس میں زمین کی بدلتی تصویر

By saqibاپریل 21, 2026
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ناسا کے آرٹیمس مشن نے چاند کی سطح سے زمین کی ایک نئی تصویر ’ارتھ سیٹ‘ جاری کی ہے، جو 1968 کے مشہورِ زمانہ ’ارتھ رائز‘ کی یاد دلاتی ہے۔ تاہم، یہ نئی تصویر محض ایک خوبصورت منظر نہیں بلکہ ہمارے سیارے پر آنے والی بڑی تبدیلیوں کا ایک خاموش گواہ بھی ہے۔

بی بی سی کے مطابق آج سے 58 سال پہلے، اپالو 8 کے خلا بازوں نے پہلی بار چاند کے مدار سے زمین کی ایک تاریخی تصویر لی، جسے ’ارتھ رائز‘ کہا جاتا ہے۔ اس تصویر نے انسانوں کو اپنی زمین کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے پر مجبور کیا اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دیا۔

اس مشن کے کمانڈر فرینک بورمین نے جب پہلی بار چاند کے پچھلے حصے کو دیکھا تو وہ اس کی ویرانی سے متاثر ہوئے، جہاں ہر طرف صرف گڑھے اور بے رنگ سطح تھی۔ مگر جب خلائی جہاز نے چوتھا چکر مکمل کیا تو زمین کا دلکش منظر سامنے آیا، جسے بل اینڈرز نے کیمرے میں محفوظ کیا۔

یہ تصویر انسانی تاریخ کی اہم ترین تصاویر میں شامل ہو گئی اور ماحولیات کے تحفظ کی تحریک کو مضبوط بنانے کا سبب بنی، جس کے نتیجے میں ’ارتھ ڈے‘ کا آغاز ہوا۔

اب تقریباً 58 سال بعد، میں آرٹیمس II کے عملے نے اسی طرح کا ایک منظر قید کیا ہے، جسے ماہرین زمین کی صحت کا موازنہ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

آرٹیمس پروگرام کے خلا بازوں نے ایک نئی تصویر“ارتھ سیٹ“ لی ہے، جو چاند کے قریب سے لی گئی ہے۔ یہ تصویر اپریل 2026 میں اوریون خلائی جہاز سے لی گئی اور ایک بار پھر انسانوں کو اپنی زمین کی اہمیت کا احساس دلاتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق 1968 اور آج کی زمین میں واضح فرق موجود ہے۔ ان دونوں تصاویر کے درمیان کا وقت اگرچہ زمین کی عمر کے لحاظ سے بہت کم ہے، لیکن اس دوران زمین میں نمایاں تبدیلیاں آ چکی ہیں۔

گزشتہ دہائیوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ہوا ہے اور عالمی درجہ حرارت کم از کم 1 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے

ماہرینِ ارضیات کا کہنا ہے کہ برفانی علاقوں میں بھی نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ خاص طور پر انٹارکٹکا میں ہزاروں کلومیٹر پر محیط برفانی شیلف ٹوٹ چکے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں برف جلد پگھل رہی ہے اور برفباری کا دورانیہ کم ہو رہا ہے۔

زمین کی سطح بھی بدل چکی ہے۔ جنگلات کم ہو رہے ہیں، شہر پھیل رہے ہیں اور بعض جھیلیں جیسے ارال سمندر سکڑ کر اپنی اصل جسامت کے 10 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہیں۔

اگرچہ آج ہزاروں سیٹلائٹس زمین کی نگرانی کر رہے ہیں، لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ ایک انسان (خلا باز) کے ہاتھ سے لی گئی تصویر میں جو جذبات اور تناظر ہوتا ہے، وہ مشینوں میں ممکن نہیں۔

یورپین اسپیس ایجنسی کے ماہر کریگ ڈان لون کے مطابق، انسانی نظر سے لی گئی تصاویر میں احساس اور سوچ شامل ہوتی ہے، جو دیکھنے والوں پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خلا باز فرینک بورمین کے الفاظ آج بھی سچ محسوس ہوتے ہیں کہ انسان چاند تک پہنچ کر بھی اصل میں زمین کو ہی زیادہ غور سے دیکھنے لگتا ہے، کیونکہ یہی ہمارا واحد گھر ہے۔

برطانوی انٹارکٹک سروے کی پیٹرا ہیل کا ماننا ہے کہ زمین پر آنے والی ان 95 فیصد تبدیلیوں کا براہِ راست ذمہ دار انسان ہے۔ تاہم، یہ موازنہ محض مایوسی پھیلانے کے لیے نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح 1968 کی تصویر نے ماحولیاتی تحریک کو جنم دیا تھا، امید ہے کہ 2026 کی یہ نئی جھلک موجودہ نسل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرنے پر آمادہ کرے گی۔

خلا سے زمین اب بھی خوبصورت نظر آتی ہے، لیکن اس کی نزاکت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔

saqib

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.