Author: saqib

 لاہور: پاکستانی اداکارہ اور انفلوئنسر رابعہ کلثوم نے کہا ہے کہ ہماری فیمنزم اور عورت مارچ صرف مردوں سے نفرت تک محدود ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فیمنزم کو پاکستان میں بہت غلط طریقے سے سمجھا گیا ہے۔ پاکستانی فیمنزم پر تنقید کرتے ہوئے رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیمنزم کو کے تصور کو مردوں سے زیادہ عورتوں نے غلط سمجھا اور لوگوں کے سامنے پہنچایا ہے۔ رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ فیمنزم ایک اہم موضوع ہے لیکن جس طرح کے نعرے یہاں عورت مارچ میں نظر آتے ہیں…

Read More

 راولپنڈی: عدالت نے 9  مئی کو جی ایچ کیو،آرمی میوزیم،حساس ادارے کے دفتر، میٹرو اسٹیشن حملہ سمیت  جلاؤ گھیراؤ کے 12  مقدمات  میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین  گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 23اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے جن اراکین کےو ارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ان میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ  شبلی فراز،مراد سعید، زرتاج گل، شیریں مزاری،زلفی بخاری، شہباز گل، عثمان سعید بسرا، عثمان ڈار شامل ہیں۔ ان کے علاوہ  مسرت جمشید چیمہ،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی، سابق وزیر قانون بشارت راجہ، زین قریشی، حماد اظہر،   راجہ راشد…

Read More

 اسلام آباد: امریکی سفیر نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی کروادی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، جس میں ملک کے ٹیکس انتظام اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری سمیت پاکستان کے اصلاحاتی اہداف پورے کرنے کے لیے مزید امریکی تعاون اور حمایت پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کو مکمل کرنے کے لیے امریکی حکومت کی حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے…

Read More

 کراچی: شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کانگریس کاغیر معمولی اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں قومی اسمبلی کی رکن سیدہ شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب کرلیا گیا۔ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہیں۔ کانگریس نے اجلاس میں شہلارضا کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا جب کہ راجا شجاع متفقہ طور پر خزانچی منتخب ہوئے۔

Read More

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی ایتھلیٹ اور جولین تھرو اسپیشلسٹ ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتنے 25 لاکھ روپے انعام دیدیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی اور کم وسائل ہونے کے باوجود شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے قوم کے لیے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا، آپکی محنت نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں جولین تھرو جیسے کھیل کی ترویج کیلئے آپ کی خدمات…

Read More

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں ایسی کیا جلدی تھی کہ جو رات کے نو بجے بھی ٹرائل ہورہا تھا؟ فیئر ٹرائل کے لیے قانونی تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔ سائفر کیس میں سزا کے خلاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ پیش ہوئے۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ پانچ اکتوبر 2022ء کو کس نے انکوائری شروع کی؟ اس حوالے سے کوئی دستاویز عدالتی ریکارڈ پر نہیں، اگر…

Read More

 لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی آج بھی مکمل نہ ہوسکی ۔ اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی تو جیل حکام نے پرویز الہی کو پیش نہیں کیا۔ عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہیں کی۔ اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پرسوں 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میزبان شہروں کو فائنل کر لیا جبکہ ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں ہونے والی حالیہ آئی سی سی میٹنگ میں چیمپئینز ٹرافی کے میزبان شہروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے تینوں اسٹیڈیمز کی فوری اپ گریڈیشن کے احکامات بھی جاری کر رکھے ہیں۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اگلے سال فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ پاکستان 1996 کے ورلڈ…

Read More

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے اور لیٹر آف انٹینٹ کی تیاری پر مذاکرات کا حتمی دور جاری ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی ڈیڈلاک یا رکاوٹ نہیں ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کیساتھ لیٹرآف انٹینٹ پربات چیت ہوگی، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی، مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا۔…

Read More

لاہور: حکومت پنجاب نے ایران کے ساتھ خیر سگالی کے طور پر نئے فارسی سال جشن نوروز پر بادشاہی مسجد میں چراغاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ایرانی قونصل جنرل نے ثقافتی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا اور اس کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا۔ ملاقات میں طے…

Read More

لاہور: سنی اتحاد کونسل نے ملک احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ حل ہو گیا، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے ملک احمد خان بھچر کی بطور اپوزیشن لیڈر اور معین ریاض قریشی کی بطور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر باقاعدہ تقرریوں کا اعلان کر دیا۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ لاقانونیت کی انتہاء ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے لیڈر آف اپوزیشن کے لئے نامزد ایم پی اے میاں اسلم اقبال…

Read More

سرجری کے باعث عوامی زندگی سے دور رہنے والی شہزادی کیٹ کی پہلی تصویر کے بعد پہلی ویڈیو بھی منظر عام پرآگئی ہے جسے سن اخبار نے اپنی ویب سائٹ پرشیئر کیا ہے۔ دو ماہ قبل سرجری کے بعد لی گئی پہلی ویڈیو میں برطانوی شہزادی آف ویلز کیٹ کو فٹ اور صحت مند دکھایا گیا ہے۔ 42 سالہ کیٹ نے جنوری 2024 میں 2 ہفتے اسپتال میں گزارے جس کے بعد ان کی کامیاب سرجری کی اطلاع دی گئی تھی۔ کچھ دھندلی تصویروں کے علاوہ، وہ کرسمس کے دن شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ نمودار ہونے کے…

Read More

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 24.3 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کرنی ہے۔کراچی میں تجزیہ کاروں سے گفتگو میں جمیل احمد نے کہا کہ 24.3 ارب ڈالر میں 20.4 ارب ڈالر قرضہ اور 3.9 ارب ڈالر سود شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال 4.8 ارب ڈالر کا انتظام کرنا ہے، 3.5 ارب ڈالر قرضہ اور 1.3 ارب ڈالر سود شامل ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اب تک 10.9 ارب ڈالر قرضہ اور 2.6 ارب ڈالر سود ادا کرچکے ہیں۔جمیل احمد نے مزید بتایا کہ 2 ہفتے میں 2 ارب ڈالر…

Read More