تازہ تر ین

شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب

 کراچی: شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کانگریس کاغیر معمولی اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں قومی اسمبلی کی رکن سیدہ شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب کرلیا گیا۔

شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہیں۔ کانگریس نے اجلاس میں شہلارضا کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا جب کہ راجا شجاع متفقہ طور پر خزانچی منتخب ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv