Author: saqib

اسٹاک ہوم: عراق کے سابق وزیر دفاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عراق کے سابق وزیردفاع نحاح الشمّری کو دھوکے سے فوائد حاصل کرنے کے الزام پر مختصر وقت کے لیے گرفتار کیا گیا۔ پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق نحاح الشمری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ایئرپورٹ پر اترے۔ سابق عراقی وزیردفاع کے بارے میں 2019 میں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے عراق میں اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سویڈن میں ہاؤسنگ اور بچوں کے لیے مخصوص…

Read More

نیویارک: ہالی ووڈ سُپر اسٹار ول اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماہِ رمضان میں پورا قرآن پاک پڑھا اور مقدس کتاب کی تعلیمات سے بےحد متاثر ہوئے۔ حال ہی میں ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے ‘بگ ٹائم پوڈ کاسٹ’ میں شرکت کی، اُنہوں نے کہا کہ میں گزشتہ دو سال سے ایک مشکل وقت گزار رہا تھا، میں بہت پریشان تھا، اسی دوران میں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھنے کا فیصلہ کیا۔ ول اسمتھ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پھر میں نے ماہِ رمضان میں حرف بہ حرف قرآن پاک…

Read More

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ کابینہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ کا جائزہ لے گی جبکہ شیریں مزاری کی حراست کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن رپورٹ اور حیدر آباد کی بینکنگ کورٹ کی بحالی کا بھی جائز ہ لے گی۔ اجلاس میں ای سی سی کے…

Read More

  کراچی: سندھ کے سینئر اور صوبائی وزیر انسداد منشیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جلد بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا جس کے لیے اچھے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر منسٹر اور صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ شرکا سے گفتگو میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے لئے اچھے افسران پر مشتمل ٹیمیں بنائی جائیں گی، منشیات کے خلاف اب بڑے پیمانے…

Read More

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کو بھرپور انداز سے اجاگر کرنے اور اپوزیشن کی تنقید کا میڈیا و سوشل میڈیا پر بھرپور دفاع کرنے کے لیے ترجمانوں کی ٹیم میں اضافے کا فیصلہ جبکہ سوشل میڈیا کیلیے جامع حکمت کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا پہلا غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں کارکردگی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہتر انداز سے دکھانے کے لیے ترجمانوں کی ٹیم میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اجلاس میں میڈیا کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی اور ترجمانوں کی…

Read More

  کراچی: پاکستانی اداکارہ یشما گِل نے کہا ہے کہ وہ خدا کا خوف رکھنے والے مرد سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس انسان کے دل میں خدا کا خوف ہوگا وہ دوسرے انسان کے جذبات کا خیال رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص سے وہ شادی کی خواہشمند ہیں اس کے اخلاق اچھے ہونے چاہئیں اور جب انسان بااخلاق ہو تو باقی زندگی خود بخود ٹھیک ہوجاتی ہے۔ یشما گِل کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی شادی کے متعلق سوچ بہت الگ ہے اور وہ ان کی…

Read More

  کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران 2 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ری شیڈول ہونے کی توقع ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کو مانیٹری پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ حکومت نے مزید 4 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے معاشی تجزیہ کاروں سے ملاقات میں پاکستان پر رواں مالی سال قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ اور فنانسنگ کے بندوبست کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال 24 کے…

Read More

 اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو العزیزیہ، ایون فیلڈ اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ حسن اور حسین نواز کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت، نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مریم نواز کی بریت کے خلاف ہم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی، حسن اور حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے۔ ڈپٹی…

Read More

 لاہور: وزیر اطلاعت پنجاب عظمی بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان،بشری بی بی سمیت پنجاب کی جیلوں میں قید تمام قیدی مکمل محفوظ  ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اربوں روپے کے ڈاکے مارنے والے شخص کو جیل میں بہترین سیکیورٹی اور کھانے کی سہولیات مل رہی ہیں، برسٹر سیف کو خیبر پختونخواہ کے عوام کی فکر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے لوگوں کی گواہیاں ان کی جماعت کے اپنے لوگ دے رہے ہیں جبکہ مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف ان…

Read More

 پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت اگر عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں  خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عائد پابندیوں سے تمام قیدیوں کے لیے مشکلات پیدا کردی گئیں ہیں، پنجاب حکومت اپنی نااہلی نالائقی اور عمران خان کی خوف کیوجہ سے لوگوں کو تکلیف اور اذیت…

Read More

 لاہور: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے زلفی بخاری اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب نے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی پر دہری شہریت کا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورت میں وہ سینیٹ الیکشن کے اہل نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ زلفی بخاری کے کاغذات پر اشتہاری ہونے اور اثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کا اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی نشست کے لیے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صنم جاوید کا والد…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئے، پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کے واضح امکانات ہیں، پاکستان نے آئی ایم ایف کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کرلیا، وزیر خزانہ نے کی بھی امریکی سفیر بلوم سے اہم ملاقات کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے، وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت رہی اور آئی ایم ایف…

Read More

 اسلام آباد / پشاور: شاور ہائیکورٹ نے زیر التوا ٹیکس کیس میں بار بار یاد دہانی کے جواب جمع نہ کروانے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ کی تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کردیے۔ پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے اکاوٴنٹنٹ جنرل، حکومت پاکستان کو چیئرمین ایف بی آر کی تنخواہ منجمد کرنے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے جاری کردہ حکم پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں اور اکاونٹنٹ جنرل آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم ہر عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی…

Read More