Author: saqib

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلئیر عماد وسیم ایک مرتبہ شائقین کرکٹ کے نشانے پر آگئے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کو ڈریسنگ میں روم میں جب بڑی اسکرین پر دیکھایا گیا تو وہ سیگریٹ پی رہے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ واقعہ 17.4 اوورز میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے دوران پیش آیا، کیمرہ مین نے بڑی اسکرین پر عماد وسیم کو دیکھایا تو وہ سیگریٹ کا کش لے رہے تھے۔ عماد وسیم کو سلطانز کے خلاف فائنل…

Read More

چٹوگرام: تیسرے ون ڈے میں کئی بنگلہ دیشی کرکٹرز انجرڈ ہوگئے۔ سری لنکا کیخلاف میچ کے دوسرے اوور میں تسکین احمد کی گیند پر وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کا ہاتھ زخمی ہو گیا، سری لنکن اننگز کے 48 ویں اوور میں مستفیض کو کریمپس پڑگئے، اننگز کے 49ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران سومیہ سرکار بائونڈری بورڈ سے ٹکرانے پر گھٹنہ اور گردن زخمی کروا بیٹھے۔ مستفیض کی طرح انھیں بھی اسٹریکچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا، آخری اوور میں کیچ لیتے ہوئے انعم الحق اور ذاکر کی ٹکر ہو گئی جس سے دونوں تکلیف میں دکھائی دیے۔…

Read More

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور وفاقی حساس ادارے نے منگھو پیر روڈ نورس چورنگی کے قریب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ولی رحمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم سے دستی بم سمیت دیگر اہم سامان برآمد کیا گیا، گرفتار ملزم کا تعلق کمانڈر عظمت اللہ عرف طارق گروپ سے ہے۔ گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سال 2004 میں جنوبی وزیرستان میں پاک آرمی اور ایف سی پر حملہ کیا تھا جس میں پاک آرمی اور ایف…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے برانڈ کی 3 لاکھ روپے قیمت کی جیکٹ 24 گھنٹوں میں فروخت ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے شاہ رخ خان اور ان کی فیملی نے آریان خان کے برانڈ کی تشہیر کے لیے ڈینم کی جیکٹ پہنی تھی جسے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ ڈینم کی جیکٹ جس کی قیمت 99 ہزار بھارتی روپے رکھی گئی تھی 24 گھنٹے میں فروخت ہوگئی۔ عام طور پر ڈینم جیکٹس اتنی مہنگی نہیں ہوتیں۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ ڈی…

Read More

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا دن دو بجے فیصلہ سنائیں گے۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز کی بریت کے خلاف ہم نے اپیل دائر نہیں کی، حسن اور حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے جبکہ ان کے کیس میں مرکزی ملزم بری ہوچکے ہیں۔ قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بری کیا، جن دستاویزات پر انحصار کرتے ہوئے عدالت…

Read More

اسلام آباد: ملک میں کوکنگ آئل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے لے کرجنوری 2024 تک کی مدت میں ملک میں 367265 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22 فیصدزیادہ ہے جبکہ 877951 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.75 فیصدکم ہے۔ دوسری جانب موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ…

Read More

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے ڈیجیٹل ذرائع سے قرض فراہم کرنے والی نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کیلیے قرضوں کی فراہمی کی مارکیٹنگ و اشتہارات اور کال سینٹر کے ذریعے صارفین سے رابطہ کے لیے بہترین معیارات اپنانے کیلیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق رہنما گائیڈ لائنز کا مقصد قرض لینے والے صارفین کو تحفظ فراہم کرنا اور جعلی مارکیٹنگ کی روک تھام ہے ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیاں قرض کی مصنوعات کی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مارکیٹنگ کرتی ہیں۔ڈیجیٹل قرض…

Read More

ریاض: ایس آئی ایف سی کا لائیو اسٹاک کے شعبے میں سعودی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا لائیو اسٹاک کے شعبے میں سعودی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے میں 5 ہزار ایکڑ اراضی پرالفالفا مویشیوں کیلیے چارے کی کاشت شامل ہے، جسے بعد میں برآمد بھی کیا جاتا ہے۔ یاد رہے دنیا کی سب سے اہم پھلیوں کے چارے میں سے ایک ہے، یہ چارہ مویشیوں کیلیے پروٹین کا ایک بڑا ذریعہ ہے، مویشیوں، گائے کے گوشت، گھوڑوں، بھیڑوں، بکریوں اور گھریلو جانوروں کی دیگر…

Read More

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی جس کے تحت ایک ماہ کے لیے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ درخواست من و عن منظور ہونے پر صارفین پر 40ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی جس میں پانی سے 24.77فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فروری میں مقامی…

Read More

  کراچی: پی ایس ایل 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 160 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ اسلام آباد یونائیتڈ اس سے قبل 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن اور 2018 میں تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔ قبل ازیں ملتان سلطانز…

Read More

  کراچی: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹ کی جنرل نشست کے آزاد امیدوار فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان میں شفافیت پر تو 75 سال سے سوالات موجود ہیں، میں آزاد امیدوار ہوں اور میرے فارم پر بھی یہی لکھا ہے، ہار جیت کا فیصلہ پولنگ کے دن ہوگا۔ الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر قائم ہوں کہ آصف علی زرداری نے مجھے بیٹے جیسا کہا ہے اور میں بھی احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز…

Read More

لاہور: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کو “انٹرنیشنل وومن آف کریج” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سارہ احمد کو یہ اعزاز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں دیا گیا۔ سارہ احمد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، انہیں یہ ایوارڈ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بھکاری مافیا کے خلاف بہادری سے جدوجہد کرنے اور بچوں کےلیے دی جانے والی خدمات کے صلے میں دیا گیا۔ واضح رہے سارہ احمد کو حکومت پاکستان کی جانب…

Read More

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ایک سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے جسے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے جنوبی کوریا کے دورے کا ردعمل قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن تیسرے ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا پہنچ گئے اور صدر یون سک یول سے ملاقات کی۔ ڈیموکریسی سمٹ سے قبل ہی جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں جمعرات کے روز ہوئیں۔ ان فوجی جنگوں میں دیگر برسوں کے مقابلے میں فوجیوں کی تعداد دو گنا زیادہ تھی۔ شمالی کوریا پہلے ہی امریکا…

Read More