Author: saqib

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 کیسز میں ریلیف مل گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے سابق وزیراعظم کو 2 مقدمات میں بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کی درخواستوں پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائسہ کنڈی نے کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نعیم پنجوتھا، سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز میں وکیل نعیم پنجوتھا نے استدعا کی کہ عمران خان کو…

Read More

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں آئندہ سماعت پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے رپورٹ طلب کرلی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔نیب پراسکیوٹر اظہرمقبول شاہ نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف نے شامل تفتیش کرنے کی درخواست دی تھی، نوازشریف کوشامل تفتیش کرلیا گیا تھا ، اب ہمارے تفتیشی افسردستیاب نہیں، تفتیش کی روشنی میں رپورٹ پیش کریں گے کہ کیس چلایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں۔نیب پراسکیوٹرنے…

Read More

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے سال 2023-24 کے سالانہ بجٹ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق کرتے ہوئے لاہور نالج پارک کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے سپرد کرنے کی منظوری دی جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حکومت کی فراہم کردہ الیکٹرک بائیک کی تفصیلات بتا دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا تیسرا اجلاس ہوا، جس میں سال 24-2023 کے سالانہ بجٹ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق کی گئی۔اجلاس میں لاہور نالج پارک کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی گئی، پاکستان کا…

Read More

آئی ایم ایف نے حکومت سے بجلی اور گیس مہنگی کرنے اور پرچون فروشوں پر ٹیکس عائد کرنے کی یقین دہانیاں مانگ لیں۔آئی ایم ایف معاہدے سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے پر اعلیٰ سطحی یقین دہانیوں کا خواہاں ہے۔مالیاتی ادارے کے مشن نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم سمیت اعلیٰ سطح کی یقین دہانیاں کروائی جائیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پرچون فروشوں کے حوالے سے اسکیم کا اعلان بھی چاہتا ہے۔اس حوالے ذرائع نے بتایا کہ ، ایف بی آر اسکیم آئندہ بجٹ میں لانچ کرنے پر قائل کرنے میں مصروف ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا…

Read More

افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر پاکستانی حملوں کے حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئی ملک برداشت نہیں کرسکتا کہ کسی اور ملک کی سرحد کے اندر سے اس پر حملہ ہو۔ نجی چینل میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’جب بھی ایسا معاملہ ہوتو آپ کا حق بنا جاتا ہے آپ اس کے خلاف کارروائی کریں‘، اس کو بین الاقوامی اصول سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افغان حکومت سے ’انگیجمنٹ‘ زیادہ ہونی چاہئے، ان سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں، ہمیں ان…

Read More

 ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان نے اپنی سالگرہ یتیم خانے میں مسلمان بچیوں کے ساتھ منائی۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ زرین خان نے اپنی سالگرہ کی ویڈیوز شئیر کیں جس میں وہ مسلمان یتیم بچیوں کے ساتھ کیک کاٹتی اور روزہ افطار کرتی دکھائی دیں۔ اداکارہ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ میری سالگرہ رمضان میں آئی۔ اس بار اپنی سالگرہ انجمن اسلام یتیم خانے میں 6 سے 18 سال کی عمر کی یتیم بچیوں کے ساتھ منانا ناقابل فراموش اور دل کو چھو لینے والا تجربہ تھا۔ ہم چھوٹی چھوٹی محرومیوں پر کڑھتے ہیں لیکن ان بچیوں…

Read More

اسلام آباد: پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کروا دیا۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس کو اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے بند کروایا۔ اس حوالے سے منفی سرگرمیں میں ملوث 522 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے بندش کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا تھا۔ بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈا کرنے اور 350 اکاؤنٹس دہشت گردانہ مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔ باقی 1060 اکاؤنٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔…

Read More

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر خواتین کو حقوق نہ دینے کا بہانہ بناکر افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی بورڈ نے موقف اپنایا ہے کہ طالبان کے دورِ حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کو برابری کے حقوق فراہم نہیں کیے جارہے، جس کی وجہ سے وہ افغانستان کرکٹ ٹیم کیساتھ سیریز نہیں کھیلیں گے۔ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے دمیان سیریز رواں برس اگست میں شیڈول تھی، سال 2021 میں کینگروز نے واحد ٹیسٹ میچ کیا تھا جو نومبر 2021 میں کھیلا جانا تھا جبکہ گزشتہ برس 3 میچوں کی ون…

Read More

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں افغانستان سے ہونے والے حملوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سارے دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پر مقیم ہیں، سوائے ان 3 سے 4 ہزار دہشتگردوں کے جنہیں عمران خان پاکستان واپس لے آئے تھے، جس پر ہمیں 2022ء میں قومی اسمبلی میں بریفنگ بھی دی گئی تھی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس کے بعد مزید دہشت گرد ریاستی سطح پر واپس نہیں آئے، البتہ دراندازی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد کا کوئی تقدس ہی نہیں، جس کا…

Read More

غزہ: اسرائیلی فوج کے الشفا اسپتال پر حملے میں غزہ شہر کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح شہید ہوگئے جو پناہ گزینوں میں خوراک کی تقسیم کے نگراں بھی تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی حملے میں غزہ پولیس چیف کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائق المبوح کے قتل کا مقصد غزہ میں امداد کی آمد اور ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ حماس کی جانب سے جاری بیان میں بہادری اور استقامت کے ساتھ دشمن کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں الشفا اسپتال سے…

Read More

تل ابیب: غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو لڑائی میں ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا جس کی شناخت 20 سالہ سارجنٹ متان وینوگرادوف کے نام سے ہوئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی برّی فوج نے ٹینکوں کی مدد سے غزہ کے الشفا اسپتال پر چڑھائی کردی۔ مسلسل گولہ باری کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے اہلکار اسپتال میں داخل ہوگئے۔ الشفا اسپتال میں حماس کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ حماس کے ساتھ دوبدو لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 250 ہوگئی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے…

Read More

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نواز شریف کا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا امکان ہے، سابق وزیراعظم لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے، قائد ن لیگ لندن میں کچھ عرصہ قیام کے بعد دوبارہ پاکستان پہنچیں…

Read More

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان نے سیکورٹی چیک پوسٹ پرحملے کے بعد جواب میں فضائی کارروائی کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ رپورٹس کے مطابق پاکستان کے فضائی حملے جوابی کارروائی تھی جو چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے بعد کی گئی۔ چیک پوسٹ پرحملے میں پاکستانی فوجیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین دوسروں پر حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ پاکستان اور افغانستان اختلافات حل کریں۔ افغانستان دوبارہ دہشتگردوں کی…

Read More