تازہ تر ین

وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی ایتھلیٹ اور جولین تھرو اسپیشلسٹ ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتنے 25 لاکھ روپے انعام دیدیا۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی اور کم وسائل ہونے کے باوجود شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے قوم کے لیے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا، آپکی محنت نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں جولین تھرو جیسے کھیل کی ترویج کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں ،حکومت ملک میں ایتھلیٹکس سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ارشد ندیم وزیراعظم کی ارشد ندیم کے آبائی علاقے میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv