تازہ تر ین

پاکستان کی سیاست آج لوٹوں، بوٹوں اور نوٹوں کا مجموعہ ہے، سراج الحق

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ نا اہل قیادت دشمن کے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے۔لاہورمیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی سیاست آج لوٹوں، بوٹوں اور نوٹوں کا مجموعہ ہے۔ نا اہل قیادت دشمن کے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کی نئی حکومت کا آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات ایک بہت بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔ قرضہ لینا کینسر سے بڑی بیماری ہے۔ ہماری ساری معیشت کا انحصار قرضوں پر ہے۔ ہمارا ایک ایک شہری قرض میں ڈوب چکا ہے۔ قرض میں ڈوبی قوم کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی۔ ملک کا سب سے بڑا بحران قرضوں کی بنیاد پر کامیابی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv