گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک بڑی کارروائی میں بوریوں میں چھپایا گیا اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کرلیں۔ترجمان کے مطابق خفیہ ذرائع کی اطلاع کی بنیاد پر گوادر کے علاقے سربندر میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے سرچ آپریشن کیا، جس میں ایک ملزم کے قبضے سے 2 عددبوریوں میں چھپائے گئے 36عدد گلاک پستول برآمد کرلیے گئے۔گرفتارملزم کی نشان دہی پرقریبی گھروں کی تلاشی کے دوران موٹر سائیکل2گاڑیاں اور ایک ڈبل بیرل شاٹ گن بھی برآمد کرلی گئی۔ کارروائی میں 6مشتبہ افراد کو اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے مذکورہ اسلحہ، گاڑیاں اور ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔علاوہ ازیں پاکستان کوسٹ گارڈز نے جیوانی کے علاقے میں سمندر میں اینٹی ٹرالنگ آپریشن کیا، اس دوران فشنگ ٹرالر کو 2 گھنٹے تعاقب کرنے کے بعد قبضے میں لے کر جیوانی جیٹی پر منتقل کر دیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

