جکارتا: 150 سے زائد پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کو لے جانے والی کشتی انڈونیشیا کے مغربی ساحل پر الٹ گئی جس میں کم از کم 50 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روہنگیا مسلمانوں سے بھری کشتی سمندر کے بیچوں بیچ خراب ہوگئی اور تند و تیز لہروں کا دباؤ برداشت نہ کرسکنے کے باعث الٹ گئی۔بے یار و مددگار روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے سب سے پہلے مقامی ماہی گیر پہنچے تاہم وہ صرف 4 خواتین اور 2 مردوں کو بحفاظت نکال سکے۔ بعد ازاں کوسٹ گارڈ کے اہلکار پہنچے لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ کشتی میں 150 افراد تھے جن میں سے اکثر ڈوب گئے اور ان کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ کم از کم بھی ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہوسکتی ہے۔کشتی الٹنے کے باعث ہلاک ہونے والے روہنگیا مسلمانوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھیں جن کی تلاش کا کام خراب موسم کے باعث روکنا پڑا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

