Author: saqib

رمضان المبارک میں پاکستانی اداکاروں کی روزمرہ زندگی بھی عام پاکستانی جیسی ہی ہوتی ہے، سحری بنانا، بچوں کو اسکول سے لانا لے جانا اور افطاری، تاہم اداکارہ عائزہ خان نے اپنی روزمرہ زندگی میں کچھ اضافہ ضرور کیا ہے، جو صارفین کی دلچسپی کا باعث بن رہا ہے۔ انسٹاگرام پر عائزہ خان کی جانب سے تصاویر اپلوڈ کی گئی تھیں، جس میں انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں وہ اپنے روزمرہ کاموں کے حوالے سے موبائل فون میں الارم سیٹ کرتی ہیں۔ الارم کے اسکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سحری سے افطاری اور پھر دیگر…

Read More

انسداد دہشتگردی عدالت نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کی تو مقامی عدالت نے بنی گالہ مقدمے میں جاری ورنٹ گرفتاری منسوخ کردیے ہیں، جبکہ بنی گالہ کیس میں سینٹرل سول جج کی عدالت نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جج ابوالحسنات محمد ذولقرنین کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج راجہ جواد نےدرخواست ضمانت پرسماعت کی ہے۔ وکیل راجہ ظہورالحسن نےموقف اپنایا کہ علی امین گنڈاپورایف آئی آرمیں نامزد ہیں، مگران کا کوئی کردار نہیں علی امین گنڈا پورکے خلاف پچاس ایف آئی آر درج ہوئیں ہیں۔ جس پر عدالت نے پچاس ہزار روپے…

Read More

سعودی عرب کے شہر دمام میں واقع کنگ فہد انٹرنیشنل ائر پورٹ انسانی ذہانت اور انجینئرنگ کا ایک شاہکار ہے جو دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔ کنگ فہد ائرپورٹ کا رقبہ 776 مربع کلومیٹر (301 مربع میل) پر پھیلا ہے جو اسے پاکستان کے شہر کراچی اور بھارتی شہر ممبئی سے بھی بڑا بناتا ہے جس کا کُل رقبہ 603.4 مربع کلومیٹر ہے۔ سال 1999 میں اپنے افتتاح کے بعد سے یہ غیر معمولی ایوی ایشن سینٹر سعودی عرب کو دنیا بھر کے مقامات سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے…

Read More

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کیس میں سزا معطل کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او کی انٹرا کورٹ اپیل پر حکم جاری کیا۔ عدالت نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور ایس ایچ او کی سزا بھی معطل کردی۔ عدالت نے تینوں درخواست گزاروں کی توہین عدالت کیس میں سزا کو 7 مئی تک معطل…

Read More

بالاکوٹ: وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک جانے والی روڈ پر برفانی گلیشیئر گرنے سے متعدد ہوٹل منہدم ہو گئے ہیں، تاہم ہوٹل اور راستے بند ہونے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناران سے سیف الملوک جھیل جانے والی شاہراہ پر برفانی گلیشئر گرنے سے کئی ہوٹل دب گئے ہیں جس سے بعض ہوٹلوں کی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد شبیر خان نے بتایا کہ ناران کے راستے برفباری کے باعث بند ہیں اس لئے نقصانات کی مصدقہ تفصیلات نہیں مل…

Read More

مکہ مکرمہ میں ایک المناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ سعودی حکام نے بتایا ہے کہ مکمہ مکرمہ کے ایک علاقے میں مسجد زہرہ العمرہ کے باہر افطار کا دستر خوان بچھا ہوا تھا۔ ایک تیز رفتار گاڑی وہاں بیٹھے ہوئے لوگوں پر چڑھ گئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Read More

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے سمندر میں مشترکہ آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں شراب کو بوتلیں برآمد ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ شراب کسٹمز حکام کے حوالے کردی گئی۔ تقریباً 146ملین روپے کی 4000 سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں۔ ترجمان فوج کے مطابق پاک بحریہ غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Read More

معاشی امور کے تجزیہ کاروں کو غلط ثابت کرتے ہوئے چین اور روس نے معاشی اور سفارتی امور میں اشتراکِ عمل بڑھادیا ہے۔ یوکرین جنگ نے بظاہر چینی معیشت کو نئی زندگی بخش دی ہے۔ دونوں ملک وسیع تر اقتصادی تعاون کے ساتھ ساتھ اب ایک نئی دنیا کی تشکیل کیلئے بھی ہاتھ ملاچکے ہیں۔ حال ہی میں چھٹی بار روسی صدر منتخب ہونے کے باعث ولادیمیر پوٹن نئے عہدِ صدارت میں پہلا ہائی پروفائل دورہ چین کا کرنے والے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پوٹن مئی کے دورے ہفتے میں چین جائیں گے۔ چینی ہم منصب…

Read More

امریکی وزیرخارجہ نے مصری ہم منصب سامع شکری کے ہمراہ مشترکہ نیوزکانفرنس میں کہا ہے کہ رفاہ میں اسرائیل کا گرینڈ فوجی آپریشن بڑی غلطی ہوگی، امریکا اس کی حمایت نہیں کرے گا، مصری وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ سے متعلق امریکی اسرائیلی وزرائے دفاع آئندہ ہفتے ملاقات کریں گے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پانچ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے جس میں غزہ جنگ اور رفاہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ایل او کی ایگزیکٹوکمیٹی کے رہنما حسین الشیخ بھی ملاقات میں…

Read More

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی فراہمی کی ترجیحات پر نظر ثانی کردی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق گیس کی فراہمی کی ترجیحات پر نظر ثانی کرتے ہوئے کیپٹو پاور پلانٹس کو ترجیحی شعبوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ اس فیصلے سے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں بیان کردہ اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز ہوا ہے۔ ابتدائی مرحلے کے طور پر ڈویژن نے کیپٹو…

Read More

راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسزکے قافلے کے قریب خود کش دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ میں گاڑی میں سوار خود کش حملہ آور نے سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔خود کش حملے میں 38 سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ سپاہی طاہر نوید شہید ہوگئے۔ یاسر شکیل اور طاہر نوید کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس…

Read More

اسلام آباد: پاکستان میں 80 فیصد سے زائد بینک اکاؤنٹس ٹیکس حکام کے پاس ڈکلیئر نہ ہونے کے انکشاف کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں اصلاحاتی عمل کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم خود اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین بن گئے جو منظور شدہ ایف بی آر اصلاحاتی منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی۔ وزیر خزانہ کی سربراہی میں 3روز قبل ہی ایک علیحدہ عملدرآمد کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیراعظم کو حالیہ اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ ایف بی آر میں جمع کرائے گئے…

Read More

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ینگ یی کی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات، پاکستان میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے جاری تعاون اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مسٹر ینگ یی نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے اسٹاف سطح کے معاہدے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اے ڈی بی کی طرف سے کئی سالوں…

Read More