تازہ تر ین

فورسز کی پنجگور میں کارروائی، دہشت گرد چاکر لیاقت ہلاک

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز نے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گرد چاکر لیاقت کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 20/21 مارچ 2024 کی رات فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گرد چاکر لیاقت کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ چاکر لیاقت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv