تازہ تر ین

حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی فراہمی کی ترجیحات پر نظر ثانی کردی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق گیس کی فراہمی کی ترجیحات پر نظر ثانی کرتے ہوئے کیپٹو پاور پلانٹس کو ترجیحی شعبوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ اس فیصلے سے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں بیان کردہ اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز ہوا ہے۔

ابتدائی مرحلے کے طور پر ڈویژن نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف کو 1100 روپے سے بڑھا کر 2750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردیا ہے۔

مزید برآں، حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کو ترجیح دی ہے، اور آئندہ گیس ٹیرف میں ترمیم میں مزید ٹیرف کا جائزہ لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv