تازہ تر ین

تعلیم کے معیار اور ٹیچرز کی ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔ صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری لانےکی ضرورت ہے۔

مریم نواز کی زیر صدارت فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس، برطانیہ کے تعاون سے سی ایم اینی شیٹیو کے مجوزہ روڈ میپ کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفد کا خیر مقدم کیا اور پائیدار اقدامات کے لئے اشتراک کار کے جذبے کو سراہا۔

اجلاس میں ہیلتھ، تعلیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، موسمیاتی تغیرات ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں میں اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔ ائیرکوالٹی انڈیکس میں بہتری اور پائیداراقدامات کی ضرورت پرزوردیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب فوکل پرسن مقرکردیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کے سدباب پرکام کرنے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تحفظ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایف سی ڈی او کے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کی کوالٹی اور ٹیچرزکی ٹریننگ پرکام کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ایف سی ڈی او کے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئےگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv