Author: saqib

شیخوپورہ میں غریبوں کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ راشن پٹواری فروخت کرنے لگے۔ پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارکر راشن کے چوہتر بیگز برآمد کرکے پولیس ملازم سمیت پانچ ملزمان گرفتارکرلیے۔ شیخوپورہ کے تھانہ بی ڈویژن پولیس نے جب مکان پر چھاپہ مارا تو ملزمان سرکاری بیگز سے راشن نکال کر دوسرے بیگز میں منتقل کررہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان راشن کے تھیلے پٹواریوں سے خریدتے تھے، موقع سے پانچ ملزمان گرفتار کیے گئے جب کہ 3 موقع سے دیواریں پھلانگ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ سے متعلق جب اسسٹنٹ کمشنر سے معلوم کیا…

Read More

عربوں سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کے دسترخوان کافی بڑے ہوتے ہیں، عرب دوست جب کبھی مہمانوں کی خطر توازع کرتا ہے تو دسترخوان پر یوں لگتا ہے گویا پورے سال کا کھانا ایک ہی دن کھایا جائے گا۔ ایسا ہی کچھ سعودی عرب میں ایک مہمان کے ساتھ ہوا ہے جسے میزبان نے گھر ہی میں بند کر دیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں میزبان نے کھانا ختم نہ کرنے پر میزبان کو کمرے میں ہی بند کر دیا۔ عام طور پر عرب گھرانوں میں دنبے،…

Read More

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، وہی الیکشن میں امیدوار بھی اپنے کردار اور ماضی کے انجام دینے والے فرائض کے باعث وائرل ہیں۔ بھارتی سابق ائیر چیف نے بھی لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے باقاعدہ طور پر اتوار کو اعلان کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل (ر) آر کے ایس بھادوریا نے بھارتیہ جنتا پارٹی جوائن کر لی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پارٹی میں شمولیت کا اعلان جنرل…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، جس میں محمد یوسف، عبدالرزاق، وہاب ریاض اور اسد شفیق شامل ہیں۔ لاہور میں پریس سے کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو ری اسٹرکچر کیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی، نئی چیز یہ ہے کہ اب سلیکشن کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی ازسر نوتنظیم کی ہے، ساتوں ممبران مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا کریں گے، کمیٹی ہر فیصلے…

Read More

  کراچی: پاکستانی اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے صدارتی ایوارڈ ملنے پر عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال و گلوکار راحت فتح کو ‘دم والا پانی’ یاد دلا دیا۔ گزشتہ روز (23 مارچ) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ملک کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد کو صدارتی و سول ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ ان افراد میں شعبہ ادب، موسیقی، فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فنکار بھی شامل تھے، جنہیں ان کی گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر صدارتی اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی…

Read More

 لاہور: پنجاب میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک ہی سال میں تیسری بار گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگ لیا ہے۔ اوگرا 25 مارچ کو گیس قیمتوں میں اضافے کی سماعت لاہور میں کرے گا۔ اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی نے 4489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فی صد تک اضافہ ہوگا، اس سے پہلے ایک سال میں 500 فی صد تک اضافہ ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود کمپنی اپنا خسارہ کم نہیں کر پائی۔ کل سماعت کے دوران…

Read More

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پرویز الٰہی پراڈیالہ جیل میں تشدد کی خبروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کیساتھ اڈیالہ جیل میں پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مطالبہ کرتی ہے کہ انکی میڈیکل ٹیم کو چوہدری پرویز الہی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے، ہم یہ تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد کیا گیا ہے، ہمیں شدید تشویش ہےکہ مریم نواز ذاتی انتقام کو لیکر سیاسی مخالفین کو تشدد کا…

Read More

بھارتی اداکار اکثر اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کی بنا پر سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، کچھ زندگی سے تنگ آ جاتے ہیں تو کچھ اس زندگی سے بہت کچھ سیکھ لیتے ہیں۔ معروف بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے بھی اپنی زندگی میں مشکل لمحے سے متعلق بتایا ہے، جب ان کا مس کیرج ہوا تھا اور وہ دوبارہ ماں نہیں بن پائی تھیں۔ رانی مکھرجی میلبرن میں ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول میں بھی اپنے مس کیرج کے حوالے سے اظہار خیال کر چکی ہیں، تاہم ایک بار پھر اس مشکل لمحے سے متعلق مداحوں…

Read More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال مشکل ہے پھر مہنگائی کم ہو جائے گی، امید ہے 2025 کے آخر تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر لے آئیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں تنویر حسین نے کہا کہ رمضان میں ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب میں مریم نواز نے رمضان نگہبان پیکج شروع کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا۔ رمضان نگہبان پیکج میں 19اشیا دی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان…

Read More

حکومت قائم ہوچکی ہے، وفاقی کابینہ بھی تشکیل پاچکی ہے مگر پاکستان کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آتیں۔ معیشت اب تک ڈانواڈول ہے۔ مزید بیرونی قرضوں کی اشد ضرورت ہے۔ برطانوی جریدے دی اکنامسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ملک کو اب بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ سرکاری خزانہ تقریباً خالی پڑا ہے۔ ملک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضے کا انتظار ہے۔ دہشت گردی کی لعنت نے ملک کو اب تک جکڑ رکھا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ ملک کو استحکام…

Read More

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ہیومن رائٹس رپورٹ 2022 نے بھارت میں مذہبی پابندیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھارت کو مذہبی آزادی کے حوالے سے تشویشناک ملک قرار دیا اور کہا کہ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں صرف ہندو توا نظریے کو پروان چڑھایا گیا۔ امریکی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہمارے مذہبی آزادی کا کمیشن بھارت کو مذہبی آزادی کے لحاظ سے ایک تشویش ناک ملک کی حیثیت سے دیکھتا ہے اور مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کو سیکولر ملک کی بجائے صرف ہندو…

Read More

اسلام آباد / کابل: افغان طالبان کی دہشت گردوں کے ساتھ ملکر پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی، جس میں خودکش بمبار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ؛ ”افغانستان کے علاقے ڈانگر الگد(Dangar Algad) میں حافظ گل بہادر گروپ کے دہشتگردوں کو تحریک طالبان افغانستان(ٹی ٹی اے) کا کمانڈر یحییٰ ہدایات دے رہا ہے کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں اور آپ نے پاکستانی پوسٹوں پر حملہ کرنا ہے۔ ٹی ٹی اے کمانڈر کہہ رہا ہے کہ؛ “منصوبے…

Read More

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت میں 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف دیا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی این او سی شکوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ جلسے کی درخواست ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے دی تھی جن کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے دو دن میں فیصلہ…

Read More