بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، وہی الیکشن میں امیدوار بھی اپنے کردار اور ماضی کے انجام دینے والے فرائض کے باعث وائرل ہیں۔
بھارتی سابق ائیر چیف نے بھی لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے باقاعدہ طور پر اتوار کو اعلان کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل (ر) آر کے ایس بھادوریا نے بھارتیہ جنتا پارٹی جوائن کر لی ہے۔
انہوں نے بی جے پی پارٹی میں شمولیت کا اعلان جنرل سیکریٹی وینود توڈے اور یونین منسٹر اونوراگ ٹھاکر کی موجودگی میں کیا۔
رپورٹس کے مطابق بی جے پی انہیں لوک سبھا کے لیے منتخب کرنے کی سوچ رکھتی ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ائیر چیف کو غازی آباد سے لوک سبھا کے لیے ٹکٹ دیا جائے گا۔
واضح رہے اس وقت لوکھ سبھا کے لیے ممبر پارلیمنٹ بھی سابق فوجی جنرل (ر) وی کے سنگھ ہیں۔
پارٹی شمولیت کے موقع پر بھادوریا کا کہنا تھا کہ میں نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے مجھے پارٹی میں شمولیت کا موقع دیا اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع دیا
میں خوش قسمت ہوں جس نے 40 سال ائیر فورس میں گزارے ہیں۔ اس حکومت نے گزشتہ 8 سے 10 سال میں ہماری افواج کے لیے مضبوط قدم اٹھائے ہیں۔