Author: saqib

لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک ہی سال میں تیسری بار گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگ لیا جس پر اوگرا آج لاہور میں سماعت کرے گا۔ اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی نے 4489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فی صد تک اضافہ ہوگا، اس سے پہلے ایک سال میں 500 فی صد تک اضافہ ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود کمپنی اپنا خسارہ کم نہیں کر پائی۔ کل سماعت کے دوران گھریلو صنعتی سیکٹر گیس نہ بڑھانے پر…

Read More

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شوکت بسرا نے صوبے میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے شیرافضل مروت کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے اراکین متحد ہیں اور منحرفین کے خلاف پارٹی کارروائی کرنے جا رہی ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے اطلاعات پر شوکت محمود بسرا نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو اراکین منحرف ہوئے ان کے خلاف پارٹی کارروائی کرنے جا رہی ہے، جو اراکین منتخب ہوئے ہیں وہ صرف بانی…

Read More

عماد وسیم کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔ اس حوالے سے کرکٹر محمد عامر نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے اپنی دستیابی دیتا ہوں۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں۔ میرا ملک، میری ذات سے پہلے آتا ہے۔ پاکستان کی شرٹ پہننا ہمیشہ سے سب سے بڑی خواہش رہی ہے اور رہے گی۔ ٹی…

Read More

 لاہور: پاکستانی گلوکار علی عظمت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان والے انہیں ایک ریڈیو اور ٹی وی میکینک دیکھنا چاہتے تھے۔  ایک تازہ انٹرویو میں گلوکار نے بتایا کہ ان کے والدین کے علاوہ خاندان میں تمام افراد سمجھتے تھے کہ میوزک ایسی چیز نہیں ہے کہ اسے پروفیشن بنایا جائے۔ علی عظمت نے بتایا کہ ان کے خاندان والے چاہتے تھے کہ انہیں ریڈیو اور ٹی وی کا میکینک بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان میں یہ تصور نہیں تھا کہ کوئی شخص موسیقی کو بطور کیریئر منتخب کرسکتا ہے۔

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی۔ پی ٹی آئی ایبٹ آباد کے رہنماء روح الامین کے گھر افطار ڈنر کے بعد مشتاق احمد غنی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تیسری مرتبہ پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے، پی ٹی آئی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے عوام کی بھرپور خدمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بانی…

Read More

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے مواصلات کے انفراسٹرکچر، خصوصاً ریلوے لائین کے حوالے سے منصوبہ سازی کی جائے گی اور ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والوں اور ریکوڈک سے بندرگاہ تک لاجسٹکس اورآمد و رفت کے حوالے سے سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیرک گولڈ کمپنی کے وفد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک…

Read More

 اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز لندن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔ اگست 2019 میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی خود مختار حیثیت کو منسوخ کرنے کے متنازع اقدام کے بعد سے تجارتی تعلقات معطل ہو گئے تھے۔ مارچ 2021 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پابندی ہٹانے…

Read More

 لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے اپنی والدہ کنول امین کو تمغہ امتیاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں اداکار نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ انہیں ایسی خاتون کا بیٹا ہونے پر فخر ہے۔ علی ظفر نے لکھا کہ ان کی والدہ نے پاکستان میں تعلیم کیلئے خدمات انجام دینے کیلئے اپنا سب کچھ وقف کردیا اور بے شمار قربانیاں دیں۔ پوسٹ میں گلوکار اور اداکار نے اپنی والدہ کنول امین سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

Read More

  کراچی: وفاقی حکومت نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کردیا، تعیناتی کی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی سفارش پر وفاقی حکومت نے رفعت مختار راجا کو تبدیل کرکے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کردیا ہے جبکہ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے  موجودہ آئی جی رفعت مختار راجا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے 4 مارچ کو غلام نبی میمن کی تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد…

Read More

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزرا کے اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے اسٹینڈ بائی معاہدے اور نئے پروگرام کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا اور اہم حکومتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی بیٹھک ہوئی، جس میں وفاقی وزرا اور متعدد ارکان اسمبلی نے شرکت کی، اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزرا میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی شامل ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی…

Read More

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی اپنی ساس جیا پچن اور نند شویتا بچن کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انڈسٹری میں کافی عرصے سے یہ خبریں گرم ہیں کہ ایشوریہ رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری آگئی ہے اور وہ مبینہ طور پر سسرال کو چھوڑ چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پرانی ہے اور یہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے استقبالیہ تقریب کی ہے۔ واضح رہے کہ مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں بھی…

Read More

بیت المقدس: غزہ میں امداد کے منتظر فسلطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے 19 افراد کو شہید کردیا اور 100 سے زائد اسرائیلی آباد کاروں نے یہودیوں کا مذہبی دن منانے کے لیے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت اور میڈیا آفس نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے جو امداد کے انتظار میں کھڑے تھے۔ غزہ کے میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی قابض فورسز نے قتل عام کرتے ہوئے…

Read More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال مشکل ہے پھر مہنگائی کم ہو جائے گی، امید ہے 2025 کے آخر تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر لے آئیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں تنویر حسین نے کہا کہ رمضان میں ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب میں مریم نواز نے رمضان نگہبان پیکج شروع کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا۔ رمضان نگہبان پیکج میں 19اشیا دی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان…

Read More