Author: saqib

راجستھان: بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو اپنے بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو نے 23 مارچ کو ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں چند قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں اپنے بوائے فرینڈ میتھیاس بوے سے شادی کی۔ تاپسی پنو اور میتھیاس بوے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 20 مارچ سے ہوا تھا، یہ جوڑا اپنی زندگی کے سب سے خاص اور بڑے ایونٹ پر میڈیا کی توجہ نہیں چاہتا تھا، اسی وجہ سے اُنہوں نے اپنی شادی…

Read More

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر آج ووٹنگ ہو گی۔ عرب میڈیا کے مطابق فوری جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے پیش کی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اسپتالوں میں اسرائیلی فوجیوں نے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا: ڈاکٹر عالیہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔ دیر البلاح میں ایک گھر پر بم باری میں 18 فلسطینی شہید ہوئے ، رفح میں 5 گھروں پر اسرائیلی بم باری میں خواتین اور بچوں سمیت…

Read More

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج طاہر عباس سِپرا نے بانیٔ پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو 4 اپریل کو عدالت لایا جائے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے عدالت سے پروڈکشن کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس سے قبل اسی عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔ بانیٔ PTI کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری نہ…

Read More

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ اور بالی ووڈ اسٹار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی راحہ کپور کو سوشل میڈیا صارفین نے ہمشکل قرار دے دیا۔ حال ہی میں عاطف اسلم نے اپنی اکلوتی بیٹی حلیمہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو بیٹی کی پہلی جھلک دکھائی تھی، گلوکار کی ننھی پری کی تصاویر نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی بہت مقبول ہورہی ہیں۔ پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین حلیمہ اور راحہ کپور کے درمیان موازنہ کر رہے ہیں، مداحوں کا ماننا ہے کہ عاطف اسلم کی بیٹی…

Read More

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کا مر کز ژوب سے 76 کلو میٹر مشرق کی طرف زیرِ زمین 37کلو میٹر تھا۔ زلزلہ صبح 8 بج کر 25 منٹ پر آیا، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ ژوب میں پھر زلزلے کے جھٹکے اس زلزلے سے کسی جانی و دیگر نقصان کی اطلاع…

Read More

لاہور: ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے جن ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، گل فیروزہ ، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، رامین شمیم، صدف شمس ، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبیٰ حسن ، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔ ممکنہ کھلاڑی 2 اپریل سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اپریل…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی۔ پی ٹی آئی ایبٹ آباد کے رہنماء روح الامین کے گھر افطار ڈنر کے بعد مشتاق احمد غنی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تیسری مرتبہ پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے، پی ٹی آئی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے عوام کی بھرپور خدمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بانی…

Read More

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ خزانہ خالی بھی چھوڑ کر گیا تو خوش ہوں گا کہ کرکٹ کی بہتری پر خرچ ہوا، صحافی بھی تو تنخواہ پر کام کرتے ہیں، اسٹار کرکٹرز کو بھی اچھی تنخواہ دی جائے گی۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سرمایہ ہو تو کھیل کی بہتری پر لگایا جانا چاہیے، بورڈ کا خزانہ کرکٹ اور کرکٹرز پر لگے گا، خزانہ خالی بھی چھوڑ کر گیا تو خوش ہوں گا کہ کرکٹ کی بہتری پر خرچ ہوا، بینکوں میں پیسہ رکھنے کا کوئی فائدہ…

Read More

لاہور: شاہین شاہ آفریدی کی ٹی 20قیادت کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ممکنہ قیادت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ابھی تک تو میں بھی نہیں جانتا کہ کپتان کون ہوگا، شاہین شاہ آفریدی ہی کپتان ہوں گے یا نیا آئے گا، اس کا فیصلہ سوچ سمجھ کر ہو گا، کئی تکنیکی عوامل کا جائزہ لیا جارہا ہے، سلیکشن کمیٹی مشاورت کررہی ہے، تربیتی کیمپ مکمل ہونے پر کوئی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ انہوں نے…

Read More

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتہ قطر میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل نے 40 قیدیوں کے بدلے 700 فلسطینوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے جن میں 100 عمر قید پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے 7 فلسطینی قیدیوں کو ایک خاتون فوجی کے بدلے رہا کرنے پر غور کررہا ہے۔حماس کا موقف ہے کہ اسرائیل ان کے دئیے گئے ناموں پراعتراض نہیں کرے گا۔…

Read More

لاہور: ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 29 کھلاڑی کیمپ کے لیے آج رپورٹ کریں گے جبکہ فٹنس کیمپ منگل سے کاکول ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔ مارچ 26 سے شروع ہونے والا کیمپ 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔ کیمپ میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب ، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث ، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان ،عماد وسیم ، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد،…

Read More

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت رواں سال بھارت میں ہونے والے انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 24 مارچ اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے 111 امیدواروں کی اپنی پانچویں فہرست جاری کی جس میں بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر ہماچل پردیش کے شہر مندی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔ بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ ملنے…

Read More

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ 11:30 بجے سماعت کرے گا۔چھ رکنی لارجر بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں۔

Read More