Author: saqib

کراچی: عماد وسیم نے سینٹرل کنٹریکٹ میں عدم دلچسپی ظاہر کردی، ان کے مطابق وہ صرف قومی ٹیم کیلیے عمدہ کھیل پیش کرنا چاہتے ہیں۔ عماد وسیم نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا اور وہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے، ان کی گذشتہ روز پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق عماد نے واضح کر دیا کہ وہ صرف اس صورت میں اپنا فیصلہ تبدیل کریں گے جب انھیں کم از کم ورلڈکپ تک کھلانے کی یقین…

Read More

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ اب یکطرفہ لڑائی بن چکی ہے۔ اسرائیل کی فوج بغیر کسی بڑی مزاحمت کے عزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ادھر اقوام متحدہ اور طاقتور اقوام اپنے اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر پالیسی اختیارکررہے ہیں ، اس وجہ سے غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوپا رہی ہے، عالمی طاقتوں کے درمیان جاری مفادات کی جنگ لڑائی میں فلسطینوں کا بھاری نقصان ہورہاہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پر جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق جمعے کو بھی متعددفلسطینی شہری شہید ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ عالمی…

Read More

مصر: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس غزہ میں جنگ روکنے کا اختیار نہیں ہے لیکن جن کے پاس اختیارات ہیں وہ یہ جنگ روکیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مصر میں رفح کراسنگ کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی ضرورت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا انتہائی غیراخلاقی عمل ہے…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر وہاب ریاض کی قیادت میں کام کرنے والی موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا۔ ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کیلئے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی۔ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق کرکٹ وہاب ریاض تھے جبکہ ممبران میں وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر شامل تھے۔ اسی طرح کنسلٹنٹ ممبران میں کامران اکمل،…

Read More

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مصر میں رفح کراسنگ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ با اختیار افراد غزہ میں جنگ بندی کروائیں ہمارے پاس اختیار نہیں اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اذیتوں میں نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کے لیے رفح آیا ہوں۔ انہوں نےکہا کہ غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ انسانی امداد کی ضرورت ہے، اسرائیل بلا روک ٹوک انسانی امداد متاثرہ علاقوں تک جانے کی اجازت دے۔ ہم غزہ میں امداد پہنچانے کے…

Read More

  کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان، سابق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی کوچز ڈھونڈنے کے بجائے پاکستان میں موجود اچھے اور بہترین  کوچز کو مواقع فراہم کیے جائیں، جب تک اعظم خان کھیل رہا ہے پی سی بی میں کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار معین خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ  پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اس وقت اچھے آل راؤنڈرز اور اسپنرز کی ضرورت ہے، شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی پر تنقید قبل از وقت ہے، فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر…

Read More

  کراچی: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آرتھ آور منایا گیا اور ملک کی اہم اہم عمارتوں کی غیر ضروری بتیاں ایک گھنٹے کے لیے بند رکھی گئیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان نے بتایا کہ دنیا میں ہفتے کی شب کو ارتھ آور منایا گیا، جس کے تسلسل میں پاکستان میں بھی ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاوس، پاک چائنا فرینڈشب سینٹر، الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر کارپوریشن کی بتیاں بند رکھی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ رات ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے کے دوران مختلف سرکاری عمارتوں کی غیر ضروری بتیاں بند کی گئیں۔ ترجمان ڈبلیوڈبلیو…

Read More

 پشاور: گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صدر مملکت کی جانب سے صوبے کی 58شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر صدارتی سول اعزازت سے نوازا ہے۔  گورنرحاجی غلام علی نے میئرپشاور حاجی زبیرعلی کو خدمات عامہ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازاجبکہ اسی طرح صوبے کی مزید 36 شخصیات کو بھی تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔ گورنرنے2 شخصیات عصمت جبین آفریدی اور ڈاکٹر ندیم جان کوشعبہ خدمات عامہ میں گرانقدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیازسے نوازا جبکہ صوبہ کی 6 شخصیات کوصدارتی ایوارڈ تمغہ…

Read More

اسلام آباد / کراچی / لاہور: یوم پاکستان پر ملک کے مختلف شعبوں کی طرح شوبز سے وابستہ ممتاز شخصیات بھی کو صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، راحت فتح علی خان، محمود بھٹی، سجل علی، جگن کاظم، شازیہ منظور، بلال لاشاری،عنایت حسین بھٹی اور فاخر محمود قابل ذکر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے وابستہ 397 افراد کو صدارتی وسول ایوارڈز دیئے گئے۔ حکومت پاکستان نے گزشتہ برس یوم آزادی کے موقع پر اعزازات کی فہرست جاری کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ یوم پاکستان پر ان افراد کو اعزازات سے نوازا…

Read More

سپريم كورٹ ميں  صحافيوں  كو ہراساں  كرنے كے خلاف از خود نوٹس كيس کو سماعت كيلئے مقرر کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر 25 مارچ کو از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق سماعت کے حوالے سے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے گئے ہیں۔

Read More

گوادر: یوم پاکستان کی مناسبت سے گوادر میں پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فوج، پاک بحریہ، ایف سی، کوسٹ گارڈ ، پولیس، لیویز اور بالخصوص خواتین پولیس اور ایف سی کے دستوں نے حصہ لیا۔ پریڈ میں پاک بحریہ کا بینڈ شائقین کی داد کا خاص مرکز رہا اور مسلح افواج کے بینڈ کے ملی نغموں کی دھنوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ تقریب میں گوادر سے صوبائی اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمان، پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹرن کوسٹ، جنرل آفیسر کمانڈنگ گوادر ڈویژن، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر گوادر، ڈی آئی جی پولیس…

Read More

 اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے، اس سے قبل انہوں نے وزیراعظم، آرمی چیف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی یوم پاکستان میں شرکت کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔   سعودی عرب کے وزیر دفاع  کا نور خان ائیر بیس پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود  کی مسلح افواج کی مشترکہ یومِ پاکستان پریڈ میں…

Read More

 اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کو دو منصوبوں کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بینک پاکستان کو 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے لیے فراہم کرے گا، منصوبے کے تحت شہریوں اور فرموں کے لیے ڈیجیٹل طور پر فعال عوامی خدمات کی فراہمی کی توسیع میں معاونت کرے گا۔ اسی طرح دوسری فنانسنگ عالمی بینک 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر سندھ بیراجز امپروومنٹ پراجیکٹ کے لیے فراہم کرے گا، منصوبے کے تحت سیلاب سے بچاؤ اور سندھ کے تین بیراجوں کی حفاظت اور انتظام میں…

Read More