Author: saqib

 کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے ملاقات کی۔ اہم ملاقات میں پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کو سندھ حکومت کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا ۔ انہوں نے مختلف محکموں کی کامیابیوں سے متعلق بھی برطانوی ہائی کمشنر کو تفصیلات بتائیں۔ برطانوی…

Read More

جنیوا: فلسطینی علاقوں میں حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ نے اپنی ایک رپورٹ “نسل کشی کی اناٹومی” میں کہا کہ اس بات کے معقول شواہد موجود ہیں کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی متعدد کارروائیاں کی ہیں۔ فرانسسکا البانی نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ اس بات کے واضح اشارے ملے ہیں کہ اسرائیل نے نسل کشی کے بین الاقوامی کنونشن کے…

Read More

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اینجل ڈی ماریا کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر اینجل ڈی ماریا کو اپنے آبائی گھر روزاریو میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کے آبائی شہر میں منشیات اسمگلرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اینجل ڈی ماریا اسوقت پرتگالی چیمپئن بینفیکا کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم فٹبالر اپنے بچپن کے کلب روزاریو سینٹرل سے اپنا آخری میچ کھیل کر کیرئیر…

Read More

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اروناچل پردیش سے ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے جس پر بھارت نے غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ بھارت نے 1987 میں ہمارے علاقے زنگنان پر قبضہ کیا اور اسے نام نہاد اروناچل پردیش کا نام دیکر اپنی ریاست بنائی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ لین جیان کا مزید کہنا تھا کہ زنگنان کا انتظام برسوں سے چین کے پاس رہا…

Read More

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی مسافر گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حملے میں پانچ چینی باشندے ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب کہ ان کا پاکستانی ڈرائیور بھی مارا گیا۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ نے دہشت گرد حملے کی تصدیق کی ہے۔ خیبر ایجنسی روئیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ چینی انجینئرز کا ایک قافلہ اسلام آباد سے اپنے داسو میں اپنے کیمپ کی طرف جا رہتا تھا جب…

Read More

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں رکھ لیں مگر باقی رہنماؤں کو رہا کردیں۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کہنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی 25 مئی کی پٹیشن کو سنا جائے اور نو مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، نو مئی واقعات پر اب تک کوئی انکوائری نہیں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکور کرنے کا حکم دیں، جنہوں نے سی سی ٹی…

Read More

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے خط لکھا ہے۔ جس میں انھوں نے آئی جی پنجاب کو ایوارڈ ملنے پر طنزیہ مبارک باد دی اور کہا کہ جس طرح انھوں نے ن لیگ کے گھریلو ملازم ہونے کا کردار ادا کیا اس پر ایوارڈ تو بنتا تھا۔ یاسمین راشد نے الزام لگایا کہ آئی جی پنجاب کی سربراہی میں لوگوں کی عزتیں اچھالی گئیں، گھروں کا تقدس پامال کیا گیا، خواتین کے ساتھ بد ترین سلوک کیا گیا۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ خواتین سیاسی قیدیوں کو جیلوں میں رکھا گیا، جنگ،…

Read More

اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں بشریٰ بی بی نے صحافیوں سے جذباتی گفتگو کی ہے جب کہ ان کے شوہر اور سابق وزیراعظم عمران خان انہیں روکتے رہے۔ ایک موقع پر عمران خان انہیں بازو سے پکڑ کر پیچھے لے گئے۔ بشری بی بی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی۔ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر اڈیالہ پیشی آئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا، میں شہد استعمال کرتی ہوں واس جا کرے…

Read More

امریکہ میں مشہور فرانسس اسکاٹ کی برج کارگو شپ کے ٹکرانے کے باعث سمندر میں جا گرا، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے بلتی مور میں واقع مقبول اور قدیم برج رات کے وقت کارگو شپ کے ٹکرانے کے باعث سمندر میں جا گرا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں مزدور سمیت 20 افراد اور متعدد گاڑیاں سمندر میں جا گریں، تاہم ریسکیو عملے نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ 1 اعشاریہ 6 مائل برج رات کے اندھیرے میں اُس وقت گرا جب ایک کارگو شپ برج سے…

Read More

جرمنی میں اسٹونٹ ویزہ کا نیا اصول نافذ العمل ہوگیا ہے جس کے جس کے تحت بین الاقوامی طلباء کواپنی تعلیم شروع کرنے سے پہلے ہی کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بین الاقوامی طلبا کیلئے ویزا قوانین میں نرمی سے ان کے لیے ویزے کے حصول کو مزید آسان بنادیاگیا ہے۔ شینیگن ویزہ انفو میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ قانون غیر ملکی طلباء کو اپنی تعلیم کے دوران کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کا اطلاق مارچ میں ہوا۔ قوانین میں تبدیلی کا مقصدطلبا کے لیے پڑھائی کے ساتھ ساتھ روزگار کو آسان بنانا اور…

Read More

بھارت میں ان دنوں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیاسی گرما گرمی انتہا کو چھو رہی ہے، جہاں مخالفین ایک دوسرے پر سیاسی انتقام کا الزام عائد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ لیکن حال ہی میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی سیاسی انتقام کا شکار ہو گئی ہیں، جہاں مخالف خاتون رہنما نے اداکارہ کے کردار پرہی سوال اٹھا دیے، جس خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے مذمت شروع کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس خاتون رہنما سپریا شریناتے کی جانب سے اداکارہ کی ایسی تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں غیر اخلافی کپڑے زیب تن…

Read More

بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کوئی نئی بات نہیں ہے، تاہم مودی حکومت کے آنے کے بعد سے بھارتی انتہا پسند بے لگام ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں ہولی کے تہوار کے موقع پر بھارتی انتہا پسندوں نے مقامی مسجد کے باہر ترانے چلانا اور شور و غل مچانا شروع کر دیا۔ بھارتی شہر حیدر آباد کے علاقے گھاٹکیسر میں صورتحال اُس وقت خراب ہوئی جب نمازی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔ اسی دوران بھارتی انتہا پسدوں نے اسپیکر پر گانے چلانا شروع کر دیے، جس کے باعث مسلمانوں کو نماز پڑھنے میں شدید خلل کا سامنا…

Read More

وزیر اعظم نے شہباز شریف نے پاکستان کو قرض لے کر چلانے پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اب تو کشکول نہ بھی لے کر جائیں تو اگلے کہتے ہیں کشکول ان کی بغل میں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان اوربرآمد کنندگان کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ معاشی سیکٹر اور حکومت ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مضبوط معیشت والوں کی آواز ہمیشہ مضبوط ہوتی ہے، فیصلہ سازی کے عمل کو تیز کرنا…

Read More