Author: saqib

سال 2025 میں فروری اور مارچ کے مہینے میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان میں موجود آئی سی سی وفد نے پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم کا دورہ بھی مکمل کرلیا۔ سینئیر مینجر ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر اور مینجر ایونٹ آپریشنز عون محمد زیدی نے تاریخی قذافی اسٹیڈیم مین گراونڈ،ڈریسنگ رومز، میڈیا سہولیات اوردوسرے انتطامات کا جائزہ لیا۔ گراونڈ میں موجود ڈیجیٹل اسکرین، وی وی آئی پی باکسز اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے روٹ کا بھی معائنہ کیا، وفد آج ہی اسلام آباد پہنچے گا، جہاں آخری مرحلے…

Read More

ممبئی: اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں لوگ بوائے یا گرل فرینڈ کے ذریعے آپ کو نشانہ بناتے ہیں۔ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے فلمی کیرئیر کے دوران گندی سیاست کا شکار بنی لیکن مجھے فخر ہے کہ میں نے خود کبھی کسی کے کیرئیر کو نقصان نہیں پہنچایا۔ اگرمجھ سے کوئی غلطی ہوئی تو میں اس شخص سے معافی مانگ لیتی ہوں۔ روینہ ٹنڈن کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ عدم تحفظ کا شکار افراد سے بھری پڑی ہے۔ یہاں لوگ دوسرے کو گرانے کے…

Read More

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں رواں سال نومبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز میلبرن میں 4 نومبر سے ہوگا، دوسرا میچ ایڈیلیڈ 8 نومبر جبکہ تیسرا میچ پرتھ میں 10 نومبر کو شیڈول ہوگا۔ اسی طرح ٹی20 کے میچز برسبین میں 14، سڈنی میں 16 اور آخری میچ ہوبارٹ میں 18 نومبر کو کھیلے جائے گا۔

Read More

تل ابیب / واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو نہ کرنے پر اپنے دیرینہ دوست اور اتحادی ملک امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو نہ کرنا، یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے کی جنگ کو نقصان پہنچائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر امریکی مؤقف میں اس…

Read More

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر وزارت داخلہ کے مجاز افسر کو 3 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے ایکس رائے کے اظہار کا پلیٹ فارم ہے ، کسی قاعدے قانون کے تحت ہی آپ قدغن لگا سکتے ہیں ۔اس کے لیے جینوئن وجوہات ہونی چاہئیں ،اسٹیٹ سیکورٹی یا نیشنل سیکورٹی کا معاملہ ہو تو صورتحال مختلف ہے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی اے کی جانب سے…

Read More

سال 2019 میں شادی کی پیشکش والے ایک فوٹو شوٹ سے وائرل ہونے والی ہم جنس پرست جوڑی صوفی ملک اور انجلی چکرا نے اپنا رشتہ ختم کرنے کااعلان کردیا ہے۔ امریکا میں مقیم بھارت سے تعلق رکھنے والی انجلی چکرا اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے صوفی ملک نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شادی منسوخ کردی ہے۔ جنوبی ایشیائی ثقافت اور ہم جنس پرستی کے باعث انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلانے والی اس جوڑی نے انسٹاگرام پرعلیحدگی کی خبر شیئر کی جس کی وجہ صوفی کی جانب سے بے وفائی بتائی گئی ہے۔ انجلی اور صوفی…

Read More

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) راہنما طلحہٰ محمود نے پارٹی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں طلحہٰ محمود نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت آئی تھی اور مجھے ایک ہفتہ قبل آصف زردای نے بلایا جہاں تفصیلی ملاقات ہوئی، انہوں نے بھی مجھے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اس لیے میں اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں جب سے سیاست میں ہوں جے یوآئی کا حصہ رہا…

Read More

لاہور: قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کاوقت ضرور آئے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل اور عوام کی ضروریات سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، ناجائز قبضہ کرنے والوں نے اس ملک کے ساتھ جوکیا،سب نے دیکھا، مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ محمد نواز…

Read More

لاہور میں مریم نواز اور محمد نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے، جس میں ارکان اسملبی نے مریم نواز کی تعریف بھی کی ہے، جبکہ نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے خطاب میں فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے نوجوان پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کر دیا۔ ارکان اسمبلی سے بات چیت میں ایم این اے اور ایم پی ایز نے مریم نواز اور نواز شریف کو حلقے کے مسائل اور عوام کی ضروریات سے آگاہ کیا ہے۔ جبکہ متعلقہ حلقے میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی تبادلہ…

Read More

لاہور میں ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن، گورنر پنجاب سے اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، معاملے پر گورنر پنجاب سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرانےکی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب نے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر دونوں بچوں کی فیس معاف کی، گورنر کے اسی اقدام پر پرنسپل نے کام جاری رکھنے سے انکار کیا۔ واضح رہے کہ پیر کے روز گورنر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیس معافی کا…

Read More

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے کل جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی تھریٹس کو وجوہات بنایا ہے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جو بھی آپشنز ہوں گے ان کو کل دیکھ لیں گے۔ اس سے قبل ہائیکورٹ نے ڈی…

Read More

تربت میں پاک بحریہ کے پی این ایس صدیق بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے فوری اور بھرپور جواب سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں فورسز کے آپریشن میں بھی 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تربت حملہ ناکام بنانے کی تفصیلات بتاتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں نے 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب تربت میں پاک بحریہ کی بیس، ”پی این ایس صدیق“ پر…

Read More

کراچی: اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ میرے تعلقات اپنی والدہ سے اچھے نہیں تھے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں اداکار اور ڈائرکٹر شمعون عباسی نے کہا کہ میری والدہ غصے کی تیز تھیں۔ ان سے میرے تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے۔ اداکار نے کہا کہ والدین کی علیحدگی نے شخصیت پر اثر ڈالا۔ علیحدگی کے بعد والدہ کے ساتھ رہنے کی کوشش کی تاہم ان کے غصے اور مزاج کے باعث صرف ایک مہینے ہی رہ سکا۔ شاید والدہ سب کا غصہ میرے اوپر نکالتی تھیں۔ شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد نے دوسری…

Read More