Author: saqib

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں افغانستان نے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کو دھول چٹادی۔ گوہاٹی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے اہم مقابلے میں افغانستان نے بھارتی ٹیم کو 2 کے مقابلے ایک گول سے شکست دیکر رسوا کردیا۔ جیت کے ساتھ افغان ٹیم کی رینکنگ میں بھی 4 درجے بہتری آئی اور وہ 151 ویں نمبر پر آگئی جبکہ بھارتی ٹیم کی رینکنگ میں کمزور حریف سے شکست کے بعد 2 درجہ تنزلی ہوئی اور 120 سے 122 ویں نمبر پہنچ گئی۔ دوسری جانب بھارتی کپتان سنیل چھتری نے بلیوز کے لیے اپنے 150 ویں…

Read More

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آپ نے جو شرائط عائد کرنی ہیں وہ کر دیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا، جلسے سب نے کیے ہیں، آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں۔ پی ٹی آئی وکیل شیر…

Read More

اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام( جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے 25 اپریل سے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بیان میں کہا کہ ہم ان انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ بلوچستان سے 25 اپریل کو تحریک کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے اور اس کے لئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اجتماعات کو عوامی اسمبلی کا نام دیتے ہیں۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ 25 اپریل کو پشین میں جلسہ کیا جائے گا جس…

Read More

سابق کپتان شاہد آفریدی نے آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد اپنی واپسی سے متعلق دلچسپ جواب دیدیا۔ کراچی میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دینے والے کھلاڑیوں کی جانب سے فیصلے واپس لینے پر کیا کہیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اب میرے لیے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لینا مشکل ہے، ریٹائرمنٹ واپس لینے کا وقت گزر گیا۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم…

Read More

ممبئی: معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی کو ‘حُقہ بار’ پر چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 26 مارچ کی رات تقریباََ 10 بجکر 30 منٹ پر پولیس نے ممبئی میں ایک حُقہ بار پر چھاپا مارا، پولیس کی جانب سے یہ کارروائی صبح 5 بجے تک جاری رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت پولیس نے چھاپا مارا تو بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی بھی اُسی حُقہ بار میں موجود تھے، اس دوران پولیس نے 14 افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس…

Read More

غزہ سٹی: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ غزہ جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کے لیے ایران پہنچ گئے ہیں۔ ترک نیوز ایجنسی اناطولو کی رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایران میں اسماعیل ہنیہ مذاکرات کے دوران غزہ پر اسرائیل کی جاری جنگ اور فلسطین میں حالیہ پیش رفت پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اسماعیل ہنیہ کا دورہ ایران ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک روز قبل ہی رمضان کے مبارک مہینے کے دوران فوری جنگ بندی کے مطالبے کی قرارداد منظور کی…

Read More

 لاہور: پاکستانی اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں مرکزی کرداروں کیلئے رنگت کا گوری ہونا ضروری ہے۔ ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اداکارہ کی رنگت سانولی ہو تو اسے مرکزی کردار نہیں ملتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود کو گوری سمجھتی تھیں لیکن جب وہ انڈسٹری آئیں تو انہیں پتہ چلا کہ وہ سانولی رنگت رکھتی ہیں۔ صبا حمید کا کہنا تھا کہ وہ اچھے وقت میں انڈسٹری آگئی تھیں جب رنگت سے جڑے مسائل زیادہ نہیں تھے اس لئے انہیں زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

Read More

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں اور انہوں نے تین نام بتائے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے تحفظ کی ذمہ داری طاقتور لوگوں پر عائد ہوتی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گواہ نے عدالت میں مان لیا کہ سرکار کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی فائدہ لیا ۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے۔…

Read More

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سے ملاقات کی جن  کا سیاہ شیشوں والی ایم پی اے کی گاڑی روکنے پر تبادلہ کردیا گیا تھا۔  وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب میں ہونے والی ملاقات  میں مریم نواز نے ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب سے ایم پی اے کے سلوک پر اظہار ندامت کیا اور کہا کہ میں اس واقعے پر بہت شرمندہ ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب سے پورا واقعہ سنا،  سب انسپکٹر نصیب نے بتایا کہ ہم باغبانپورہ کے علاقے شادی پورہ میں روٹین کا گشت کررہے تھے  کہ اسی دوران  ایک گاڑی کے سیاہ…

Read More

 راولپنڈی: پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا بیان سامنے آگیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  گوادر، تربت اور بشام شانگلہ میں کی گئی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد داخلی سلامتی کی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج نے پہلی دو کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا، شانگلہ واقعے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ شہری ہلاک ہوئے،  پوری قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور اس بزدلانہ کارروائی…

Read More

 اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی سفارتخانے جاکر چینی سفیر سے ملاقات کی اوران سے  بشام میں دہشتگرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے پانچ چینی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت واقعے کی اعلی سطح پر اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داران و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی…

Read More

 اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی اور دونوں نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر اور وزیرِ اعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

Read More

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اروناچل پردیش سے ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے جس پر بھارت نے غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ بھارت نے 1987 میں ہمارے علاقے زنگنان پر قبضہ کیا اور اسے نام نہاد اروناچل پردیش کا نام دیکر اپنی ریاست بنائی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ لین جیان کا مزید کہنا تھا کہ زنگنان کا انتظام برسوں سے چین کے پاس رہا ہے۔…

Read More