تازہ تر ین

امریکہ میں بحری جہاز ٹکرانے سے معروف پل تباہ، گاڑیاں مسافروں سمیت دریا میں جا گریں

امریکہ میں مشہور فرانسس اسکاٹ کی برج کارگو شپ کے ٹکرانے کے باعث سمندر میں جا گرا، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے بلتی مور میں واقع مقبول اور قدیم برج رات کے وقت کارگو شپ کے ٹکرانے کے باعث سمندر میں جا گرا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں مزدور سمیت 20 افراد اور متعدد گاڑیاں سمندر میں جا گریں، تاہم ریسکیو عملے نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

1 اعشاریہ 6 مائل برج رات کے اندھیرے میں اُس وقت گرا جب ایک کارگو شپ برج سے جا ٹکرائی.

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارگو شپ کے ٹکرانے کے چند سیکنڈز میں ہی پُل سمندر میں جا گرا۔

دوسری جانب مئیر برینڈن ایم اسکاٹ اینڈ بلتی جاننی اولسزیوکی کہتے ہیں کہ ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ چکی ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق برفیلے پانی سے مزدوروں سمیت 20 افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

کارگو جہاز کا نام ’دالی‘ جس میں حادثے کے فورا بعد آگ لگ، جبکہ حادثے کے بعد پُل کی محرابیں اور اس کی 4 ٹریفک لینیں بھی متاثر ہوئیں۔

حادثے کا شکار ہونے والا کارگو جہاز سری لنکا کی جانب جا رہا تھا، تاہم معروف پُل کے اسٹیل سپورٹ بیمز سے جا ٹکرایا، حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات کے 1 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔

جبکہ سینرجی میرین گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارگو شپ میں موجود 2 کپتانوں سمیت عملے کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں، اپنے بیان میں ترجمان نے بتایا کہ تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے، ’دالی‘ کارگو شپ نے اپنے انفرادی رسپانس سروس کو بھی متحرک کر دیا ہے۔

دی سن کے مطابق غوطہ خور ٹیمیں مزدوروں کی تلاش میں مگن ہیں، تاہم فائر چیف کیون کارٹورائٹ نے واقعے کو بڑے پیمانے پر انسانی جان کے نقصان کا واقعہ قرار دے دیا ہے۔

چیف نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کتنے افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اس رسیکیو مشن کو بھی کشیدہ قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب میری لینڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی ورکر کا کہنا ہے کہ اب پُل میں کچھ بھی باقی نہیں رہا ہے، سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv