Author: saqib

برطانیہ میں کسان اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ کاشتکار ٹریکٹرز کے ہمراہ پارلیمنٹ اسکوائر پر جمع ہوئے۔ لندن پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کسانوں نے یوکے حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک سے یوکے کی مارکیٹ میں آنے والی سستی اور کم کوالٹی کی درآمدات کو مسترد کرتے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ غیر معیاری درآمدی اشیاء یوکے میں کاشتکاری کو تباہ کر رہی ہے۔ کسانوں نے ٹریکٹرز پر اپنے مطالبات کے حق میں بینرز لگا رکھے تھے۔

Read More

پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری سکیورٹی کونسل کی قرار داد پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ہم سلامتی کونسل کی قرارداد پر تیزی سے عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد منظور ہونے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی ظلم و جبر کو مستقل طور پر بند ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے…

Read More

ایران نے ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کی تعریف کی ہے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران پاکستان مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ سے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کی مدد پر پاکستان نیوی کی کارروائی کو سراہتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا تھا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں…

Read More

پاکستان ریلویز کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے کراچی سے 2 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ پاکستان ریلویز کے مطابق کے کراچی اپنوں میں عید منانے کے لیے جانے والوں کی پہلی ٹرین 7 اپریل کو شام 6 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ اس ٹرین کے اہم اسٹاپس میں حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ،روہڑی، خانپور، بہاولپور،ملتان کینٹ، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد،سانگلہ ہل، حافظ آباد،وزیر آباد، لالہ موسیٰ، جہلم،راولپنڈی، ٹیکسلا کینٹ، اٹک سٹی، نوشہرہ اور پشاور سٹی اسٹیشن شامل ہیں۔ خصوصی ٹرین 8 اپریل کو رات ایک بجکر…

Read More

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے روسی سفارت خانے کا دورہ کرکے ماسکو میں دہشت گرد حملے پر روسی ہم منصب سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ امریکا میں روسی سفارت خانے پہنچنے پر مسعود خان کا استقبال روسی سفیر نے کیا۔ مسعود خان کا کہنا تھا کہ کروکس ہال پرحملے پر ہم روس اور اس کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کا دکھ ہمارا دکھ ہے، بارہا پاکستان کو دہشتگردی کا نشانہ بنایاجاچکا ہے۔ سانحہ ماسکو پر آج روس بھر میں یوم سوگ مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم…

Read More

واشنگٹن: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔ پاکستان شامل نہیں ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کے 3 اپریل تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا کیس شامل نہیں۔ پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے آج (پیر)کے اجلاس میں کولمبیا کا کیس شامل ہے، بورڈ منگل کو مراکو اور 27 مارچ کے اجلاس میں الجیریا کا ایجنڈا دیکھے گا۔ ذرائع کے مطابق 3…

Read More

اسلام آباد: امریکا، چین اور برطانیہ جاری مالی سال کے دوران برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ممالک رہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 3 اعشاریہ 626 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی مدت کے مقابلے میں 10.38 فیصد فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کو 4.04 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چین کو ایک اعشاریہ…

Read More

اسلام آباد: تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں سگریٹ کے استعمال میں 20 سے 25 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے آئی ایم ایف نے انکشاف کیا ہے کہ تمباکو کی مصنوعات پر قیمتوں یا ٹیکسوں میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں سگریٹ کے استعمال میں 20 سے 25 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ انکشاف کمیشن برائے”پاکستان پالیسی ڈائیگناسٹک اینڈ ریفارمز آپشنز” کی جانب سے فروری میں جاری کردہ تکنیکی معاونت کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔اس سے پہلے آئی ایم ایف نے مقامی اور غیر ملکی سگریٹ دونوں مینوفیکچروں پر…

Read More

ماسکو: روس کے صدر نے ماسکو میں کنسرٹ حملے کا ذمہ دار مسلمان انتہا پسندوں کو قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے کے ذمے دار مسلمان انتہا پسند ہیں۔ روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پتا لگانا ابھی باقی ہے کہ حملے کا حکم کس نے دیا تاہم یہ بات واضح ہے کہ اس قتل عام میں یوکرین کا کردار ہے۔ مسلمان انتہاپسندوں نے اس نظریے کے تحت یہ حملہ کیا جس کے زیر اثر مسلم دنیا نے صدیوں تک جنگیں…

Read More

سیکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحری کے ایئر بیس پی این صدیق پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں نے پی این ایس صدیق پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے موثر جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد میں موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کیا گیا،…

Read More

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے اختتام کے ساتھ عمرہ ادئیگی کیلئے جانے والے قومی کرکٹرز نے مدینہ منورہ میں افطاری کے دل موہ لینے والے مناظر کی ویڈیو شیئر کردی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے نسیم شاہ، سابق کپتان بابراعظم، افتخار احمد اور امام الحق مدینہ منورہ میں ایک ساتھ افطار کررہے ہیں۔ قبل ازیں بابراعظم، افتخار احمد اور نسیم شاہ عمرے کی ادائیگی کی تھی جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تھی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل میں بابراعظم پشاور زلمی، حارث رؤف لاہور قلندرز،…

Read More

 اسلام آباد: حکومت نے پاک ایران گیس پاٸپ لاٸن منصوبے پر امریکا سے چھوٹ مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔  صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے تصدیق کی کہ پاک ایران گیس پاٸپ لاٸن منصوبے پر امریکا سے چھوٹ مانگیں گے۔ علاوہ ازیں انہوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالرکی قیمت کم ہو یا زیادہ کمپنیوں کی طرف سے اضافے کی درخواست آجاتی ہے۔  مصدق ملک نے کہا کہ صرف 25سے27 فیصد شہریوں کو گیس کی سہولت میسر ہے، 70 فیصد سے زائد عوام کو گیس کی سہولت ہی…

Read More

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور کے عوامی پارکس میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پشاور کے تمام عوامی پارکس میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں جملہ معاملات کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگلے مرحلے میں یہ سہولت صوبے کے دیگر شہروں میں شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیرا…

Read More