Author: saqib

خیبرپختونخوا میں مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ بنی گالہ میں سابق خاتون اول کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہے، انھیں کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کو کھانے کی اشیاء میں ملاوٹ کی شکایات آ رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بنی گالہ کا انتظام خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔ ان کا یہ بھی…

Read More

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں، گھروں پر ٹیکس کو ریشنل آئز کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری دی گئی۔ جب کہ اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ…

Read More

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انھیں پمز اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد پولیس پمز کے لیے لے کر روانہ ہوئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چوہدری پرویزالہٰی کا پمزاسپتال میں میڈیکل چیک اپ کروایا جائےگا۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ گرنے کی وجہ سے پرویز الہٰی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔

Read More

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت دے دی۔ جب کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں سات روز کی حفاظتی ضمانت بھی منظور ہوگئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنےکےلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کی درخواست منظور کی جس کے بعد عثمان ڈار کو عمرے کی ادائیگی کیلئے جانےکی اجازت مل گئی۔ اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ نے…

Read More

کراچی: قیادت کا تاج پھر بابراعظم کے سر پر سجنے کیلیے تیار ہے تاہم وہ اس ذمہ داری کو قبول کرنے سے قبل پی سی بی سے بعض یقین دہانیاں چاہتے ہیں۔ شاہین آفریدی کی قیادت خطرے میں پڑ گئی ہے، محمد رضوان ذمہ داری سنبھالنے کیلیے فیورٹ اور بابر اعظم بھی دوڑ میں شامل ہیں، اب بابر واحد امیدوار بن چکے اور حکام نے انھیں دوبارہ عہدہ سونپنے کا تقریبا ذہن بنا لیا ہے۔ بابر کو گذشتہ برس وائٹ بال میں کپتانی سے ہٹا کر شاہین کو ٹاپ پوسٹ پر لایا گیا تھا، انھوں نے ریڈ بال میں بھی…

Read More

لاہور: شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کر سکتا۔ کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی نے اونر ثمین رانا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں کہا کہ پہلی مرتبہ مجھے 2019میں فرنچائز ٹیم کی قیادت کی پیشکش ہوئی تب میں بہت چھوٹا تھا، اس وقت میں نے ہارنے کی وجہ ضرور بتائی لیکن یہ بھی کہا تھا کہ کپتان تبدیل نہ کیجیے گا، اگر میں اس وقت کپتانی کا سوچتا تو ٹیم بکھر جاتی، اس وقت مجھے لگتا تھا کہ اچھا فیصلہ نہیں ہو گا۔ شاہین نے کہا کہ 2022 میں جب کپتان…

Read More

نیو یارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو تباہ کرنے کے لیے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کیا۔ اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین کی جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر اب تک 25 ہزار ٹن بارود استعمال کرچکا ہے جو 2 جوہری بموں کے برابر ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اسپتالوں، زرعی اراضی، اسپتال ، تعلیمی اداروں اور فلسطینیوں کے گھروں کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ اسرائیل کے حملوں میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کو گرفتار کیا…

Read More

ممبئی: مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں مسز روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ جینیفر مستری بنسیوال نے ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ جیت لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں جینیفر مستری نے اسیت کمار مودی کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ ڈیڑھ ماہ قبل جینیفر کے حق میں سامنے آیا ہے۔ عدالت نے پروڈیوسر اسیت کمار مودی کو حکم دیا ہے کہ وہ جینیفر کو 5 لاکھ روپے بطور تلافی ادا کریں اور ساتھ ہی وہ…

Read More

ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس نے مریخ پر بھیجے جانے والے خلائی جہاز کی آزمائشی پروازوں کی شرح میں فوری اضافے کے پیشِ نظر نئے اسٹار شپ راکٹ انجنوں کا ٹیسٹ کیا ہے۔ یہ اسٹیٹک فائر ٹیسٹ، اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ کو پہلی بار کامیابی کے ساتھ مدار میں لانچ کرنے کے 11 روز بعد کیا گیا ہے۔ اگرچہ اس ٹیسٹ میں اپر اسٹیج راکٹ اور سپر ہیوی بوسٹر تباہ ہوگئے تھے لیکن اس آزمائش کے بنیادی مقاصد کو حاصل کر لیا گیا تھا جو کہ اسٹار شپ کی تکمیل کی واضح اشارہ ہے۔ اسٹار شپ اب تک…

Read More

نیویارک: 100 سال کے ایک سابق امریکی فوجی اور 96 سالہ جین سوارلن نے 2 سال کے آپسی تعلق کے بعد شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرالڈ ٹیرنس اور ان کی منگیتر جین سوارلن نے اپنی شادی کی تقریب فرانس میں طے کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فرانس وہ پہلا ملک تھا جہاں دوسری جنگ عظیم کے دوران ہیرالڈ ٹیرنس نے 20 سالہ امریکی فضائیہ کے پائلٹ کے طور پر قدم رکھا تھا۔ ہیرالڈ کو جون 2024 میں فرانس کی 80ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے اعزاز سے…

Read More

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی ناردرن کی گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ اوگرا پشاور میں درخواست کی سماعت کرے گی۔ایس این جی پی ایل نے گیس کی قیمت میں 147فیصد تک مزید اضافہ مانگ رکھا ہے۔ سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں2646.18روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ گیس کی نئی اوسط قیمت 4446.89روپے کرنے کی درخواست کی ہے۔ سوئی ناردرن نےگیس کی قیمت میں اضافے کااطلاق یکم جولائی 2024 سےکرنے کی بھی استدعا کی ہے۔ سوئی ناردرن…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی نئی آنے والی فلم ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ سُپر ہٹ فلم ثابت ہوگی۔ 26 مارچ کو اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی فلم ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ کا ٹریلر ریلیز ہوا، فلم کے ٹریلر کو جہاں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تو وہیں میگا اسٹار سلمان خان نے بھی ٹریلر دیکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں…

Read More