تازہ تر ین

بشام میں مسافر گاڑی پرددہشت گرد حملہ، 5 چینی باشندے ہلاک ہوگئے، غیرملکی خبر ایجنسی

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی مسافر گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حملے میں پانچ چینی باشندے ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب کہ ان کا پاکستانی ڈرائیور بھی مارا گیا۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ نے دہشت گرد حملے کی تصدیق کی ہے۔

خیبر ایجنسی روئیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ چینی انجینئرز کا ایک قافلہ اسلام آباد سے اپنے داسو میں اپنے کیمپ کی طرف جا رہتا تھا جب ایک خودکش بمبار نے بارود بھری گاڑی ان کے قافلے سے ٹکرا دی۔

گنڈا پور نے روئیٹرز کو بتایا کہ پانچ چینی انجیئنر اور ان کا پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق گاڑی بشام سے نکلی تھی جب دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب یہ حملہ ہوا۔

داسو ڈیم پاکستان کا ایک بڑا منصوبہ ہے اور اس ڈیم پر کام کرنے والے چینی انجیئنرز کے خلاف یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔

2021 میں داسو ڈیم کے قریب ایک دہشت گرد حملے میں 9 چینی انجیئنرز سمیت 13 افراد مارے گئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv