تازہ تر ین

مرکزی کردار کیلئے رنگت گوری ہونا ضروری ہے، صبا حمید کا انکشاف

 لاہور: پاکستانی اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں مرکزی کرداروں کیلئے رنگت کا گوری ہونا ضروری ہے۔

ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اداکارہ کی رنگت سانولی ہو تو اسے مرکزی کردار نہیں ملتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ خود کو گوری سمجھتی تھیں لیکن جب وہ انڈسٹری آئیں تو انہیں پتہ چلا کہ وہ سانولی رنگت رکھتی ہیں۔

صبا حمید کا کہنا تھا کہ وہ اچھے وقت میں انڈسٹری آگئی تھیں جب رنگت سے جڑے مسائل زیادہ نہیں تھے اس لئے انہیں زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv