تازہ تر ین

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر؛ افغانستان نے بھارت کو دھول چٹادی

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں افغانستان نے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کو دھول چٹادی۔

گوہاٹی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے اہم مقابلے میں افغانستان نے بھارتی ٹیم کو 2 کے مقابلے ایک گول سے شکست دیکر رسوا کردیا۔

جیت کے ساتھ افغان ٹیم کی رینکنگ میں بھی 4 درجے بہتری آئی اور وہ 151 ویں نمبر پر آگئی جبکہ بھارتی ٹیم کی رینکنگ میں کمزور حریف سے شکست کے بعد 2 درجہ تنزلی ہوئی اور 120 سے 122 ویں نمبر پہنچ گئی۔

دوسری جانب بھارتی کپتان سنیل چھتری نے بلیوز کے لیے اپنے 150 ویں میچ میں اپنا ریکارڈ 94 واں بین الاقوامی گول کیا تاہم وہ میچ جیتنے میں ناکام رہے۔

افغان ٹیم کی جانب سے 70 ویں منٹ میں رحمت اکبری جبکہ شریف محمد نے کھیل اختتامی لمحات میں گول کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv