Author: saqib

واضح فرق ہونے کے باوجود پیٹریشیا اس بات پر مصر ہیں کہ یہ انہی کی تصویر ہے نیدرلینڈز میں خاتون سیاسی کارکن کو اپنی تشہیر کے لیے ایڈٹ کی گئی تصویر استعمال کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا۔ روٹرڈیم میں کے ایک علاقے کے لیے بطور کونسلر منتخب ہونے والی پیٹریشیا ریغمن کو اپنی آفیشل کینڈیڈیٹ فوٹو کے طور پر اے آئی سے ایڈٹ شدہ تصویر استعمال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ان کے اور تصویر کے درمیان واضح فرق ہونے کے باوجود پیٹریشیا اس بات پر مصر ہیں کہ یہ انہی کی تصویر ہے۔ …

Read More

جوڑے نے مسلسل دو پراجیکٹس دنیہاپور اور بریانی میں بطور لیڈ جوڑی کام کیا اداکارہ رمشاخان اور اداکار خوشحال خان نے مبینہ طور پر ایک سادہ تقریب میں نکاح کر لیا ہے، تاہم اس خبر کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔ رمشا خان اور خوشحال خان اس وقت ڈرامہ انڈسٹری کے دو بڑے نام ہیں۔ دونوں اپنے کام کے انتخاب میں کافی محتاط سمجھے جاتے ہیں اور مداحوں نے ان کے ڈراموں کو بہت پسند کیا ہے۔ انہوں نے مسلسل دو پراجیکٹس دنیہاپور اور بریانی میں بطور لیڈ جوڑی کام کیا، جن کی کامیابی کے بعد مداح ان کی کیمسٹری کے…

Read More

اداکارہ نے اسپتال میں اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ جذباتی لمحہ شیئر کیا بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کر دی۔ بھارتی اداکارہ نے اپنے دوسرے بیٹے کی آمد کے ایک ہفتے بعد مداحوں کو آہوجا خاندان کے نئے رکن کی پہلی جھلک دکھا دی۔ اداکارہ نے 29 مارچ کو اپنے شوہر آنند اہوجا کے ساتھ دوسرے بیٹے کو جنم دیا، انہوں نے جمعہ کے روز ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال سے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ ایک تصویر نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی، جس میں سونم…

Read More

رنویر سنگھ کی ہٹ فلم ان کی اسکرپٹ پر مبنی ہے، فلمساز کا ادتیہ دھر کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھارتی فلمساز سنتوش کمار نے رنویر سنگھ کی ایکشن تھرلر ’دھُرندھر‘ کی اسکرپٹ پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ فلم ان کی اسکرپٹ پر مبنی ہے  جس پر ادتیہ دھر نے بھی خاموشی دوڑ دی۔ بھارت کی حالیہ متازع فلم ’دھرندھر‘ نے باکس آفس پر تو متعدد ریکارڈ قائم کرلیے ہیں لیکن اب یہ فلم سرقہ کے تنازعے کا مرکز بن گئی ہے، جو عدالتوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ الزام کیا ہے؟ کرناٹک کے ایک فلم ساز سنتوش…

Read More

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت 47 کروڑ 21 لاکھ روپے قومی خزانے کو واپس کردیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وژن کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری اقدامات کے تحت 47 کروڑ 21 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیے ہیں۔ یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ان متعدد کفایت شعاری اقدامات کے اعلان کے بعد سامنے آئی جن کا مقصد ایندھن کی بچت کرنا ہے۔ یہ اقدامات ایران پر امریکہ-اسرائیل جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عالمی ایندھن کے بحران…

Read More

تاجر غیر ضروری یا غیر منصفانہ سرچارجز کے بارے میں فوری اطلاع دیں، جنید انور چوہدریشپنگ ایجنٹس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹرانزٹ (راستے میں موجود) شپمنٹس یا دیگر راستوں سے آنے والے سامان پر جنگ سے متعلق کوئی اضافی چارجز (سَرچارجز) عائد نہیں کیے جا رہے ہیں۔ وزارتِ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے درآمد و برآمد کنندگان کو درپیش چیلنجز سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جنید انور چوہدری نے پہلے سے نافذ کردہ فعال…

Read More

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچر متعارف کروائے جائیں گے جس کا مقصد صارفین پر اعتماد برقرار رکھنا اور دوسری ایپلی کیشن پر سبقت لے جانا بھی ہوتا ہے۔ ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے ٹول پر کام کیا جا رہا ہے جو متعدد ان ریڈ (ان ریڈ) میسجز کی سمری فراہم کرے گا۔ اس فیچر کا مقصد ان…

Read More

کسی بھی امریکی زمینی کارروائی کو "قتل گاہ” میں تبدیل کر دیا جائے گا ایرانی افواج کے جنرل اسٹاف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شیکرچی نے کہا ہے کہ جنگ میں ایران کی اسٹریٹجی امریکی افواج کو عرب ممالک سے نکالنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکرچی نے ایرانی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس خطے کو امریکی فوجی اہلکاروں کے لیے ناقابل برداشت بنایا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران امریکی افواج پر اس وقت تک شدید دباؤ ڈالتا رہے گا جب تک وہ وہاں سے نہیں…

Read More

فٹ بال ورلڈ کپ میں اٹلی کے مسلسل تیسری مرتبہ نہ پہنچنے پر بڑا استعفیٰ سامنے آگیا۔ اٹلی فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ گیبرئیل گریوینا نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ 4 مرتبہ ورلڈ کپ کا اعزاز حاصل کرنے والی اٹلی کی ٹیم کو بوسنیا نے پلے آف فائنل میں شکست دے کر کو ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کیا تھا اور اٹلی مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈ کپ تک رسائی میں ناکام رہا۔ اس بڑی ناکامی کے بعد ٹیم کے سابق گول کیپر بفون ، جو فٹبال ٹیم کے ساتھ وفد کے سربراہ کے طور پر کام…

Read More

ابتدائی منصوبہ اس سیزن میں آرام کرنے کا تھا لیکن پی ایس ایل کے مختصر شیڈول نے شرکت پر آمادہ کیا، ایڈم زیمپا آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زیمپا نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کا طویل دورانیہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مشکل ثابت ہوتا ہے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اس بار پی ایس ایل کو ترجیح دی۔ لاہور میں ایک انٹرویو کے دوران زیمپا کا کہنا تھا کہ مختصر دورانیے کی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھلاڑیوں کے لیے زیادہ موزوں ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کا ابتدائی منصوبہ اس سیزن میں آرام کرنے کا…

Read More

بھارت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنے غیرملکی شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں غیرملکی ڈیجیٹل کری ایٹر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی میں ملبوس کیرالہ کے شاپنگ مال میں مقامی لوگوں سے سوال کررہا ہے کہ کیا بھارت میں یہ جرسی پہننے والے کو کسی پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے؟ جواب میں مقامی شخص نے کہا کہ اس جرسی کو پہننے سے ہر کسی کو نہیں لیکن کچھ لوگوں کو مسئلہ ہوسکتا ہے۔ مقامی شخص نے مزید کہا کہ کچھ لوگ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ آپ…

Read More

حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر بوجھ ڈالتے ہوئے پٹرولیم لیوی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا، جیٹ فیول کے نرخ بھی ایک ماہ کے دوران چھٹی بار بڑھ گئے۔ حکومت نے پٹرول پر لیوی میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، پٹرول پر لیوی بڑھ کر 160.61 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اس سے پہلے پٹرولیم لیوی 106 روپے فی لیٹر تھی۔ رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کا ہدف ایک ہزار 468 ارب روپے مقرر ہے، لیوی کی شرح بلند ہونےسے نان ٹیکس ریونیومیں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ آئی…

Read More

ایران حالیہ جنگ کے دوران مجموعی طور پر امریکا کے تین F-35 لڑاکے طیارے مار گرا چکا ہے ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف 24 گھنٹوں کے اندر دو امریکی جدید F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں اس طرح جنگ کے دوران مجموعی طور پر تیسرا طیارہ ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی F-35 طیارے کو وسطی علاقے میں تباہ اس وقت تباہ کیا گیا جب وہ فضا میں پرواز کر رہا تھا۔ خبر رساں ادارے تسنیم نے اس حوالے سے مبینہ ملبے کی تصاویر بھی جاری کیں اور کہا کہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جس کے باعث پائلٹ کے…

Read More