Author: saqib

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہری خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایک اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع  نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی تھی۔ انٹیلیجنس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اُس درزی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس نے حملے کے لیے تیار کی جانے والی جیکٹ پر کام کیا تھا۔ خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی اور اس کے لیے بارودی مواد بھی وہیں پہنچایا گیا تھا۔ گرفتار سہولت کار جیکٹ کو گڑ کی بوری میں چھپا…

Read More

سفاک مودی کی سرپرستی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) عالمی سطح پر انتہا پسندہندوتوا نظریے کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔ غاصب مودی اور آر ایس ایس ریاستی طاقت کے ناجائز  استعمال سے اقلیتوں کے حقوق پامال کرنے میں مصروف عمل ہے۔ امریکی جریدہ پریزم کی تحقیقات کےمطابق آر ایس ایس  نے امریکی لا فرم کے ذریعے امریکی کانگریس پر اثر ڈالنے کیلئے  لابنگ  شروع کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرایس ایس بیرون ممالک بالخصوص امریکہ میں لابنگ کیلئے خطیر رقم خرچ کر چکی ہے۔ آر ایس ایس امریکا میں فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کے بغیر لابنگ…

Read More

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے پاکستانی ایوارڈ شوز کو جعلی اور غیر منصفانہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان جیسے ملک میں انتخابات کے اصل نتائج بھی شفاف نہیں ہوتے تو ایوارڈ شوز کی ووٹنگ پر کیسے بھروسہ کیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی ووٹنگ کا عمل متاثر ہوچکا ہے، اس لیے یہ ووٹنگ کسی بھی طرح حقیقی نہیں مانی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص نے اپنی الگ ڈیڑھ…

Read More

ایشیز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کا پیس اٹیک انجریز کا شکار ہوگیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ اسٹرین انجری کا شکار ہوکر پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ مائیکل نیسر کو پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ کپتان پیٹ کمنز اور شان ایبٹ بھی انجری کے باعث پہلے ہی ابتدائی ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ اسکواڈ میں شامل تین فاسٹ بولرز کی انجریز نے آسٹریلوی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ اگر آسٹریلوی ٹیم چار فاسٹ بولرز کے…

Read More

ارجنٹینا کے ایزیزا علاقے میں واقع صنعتی زون میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 22 افراد زخمی اور متعدد فیکٹیراں متاثر ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا ایک صنعتی پارک میں ہوا ہے جو بوئنوس آئرس میں واقع ہے۔۔دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور متعدد فیکٹریاں متاثر ہوئی ہیں۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ مقامی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔ واقعے میں کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ہلکی اور درمیانی درجے کی چوٹیں شامل ہیں جیسے کہ جلنے، شیشے کے ٹوٹنے کی وجہ سے زخم اور دھماکے کی قوت کی وجہ سے دیگر چوٹیں۔ ایمرجنسی سروسز اور…

Read More

افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف نے انتباہ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں خوراک تک محدود رسائی نے افغان  بچوں میں غذائی غربت کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔ افغانستان میں دو سال سے کم عمر کے تقریباً 90 فیصد بچے غذائی  قلت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں، 35 لاکھ بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 14 لاکھ شدید خطرے سے دوچار…

Read More

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے 2 روز بعد لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ستائیویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے پہلے جج بطور احتجاج استعفی سامنے آگیا جب کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمش محمود مرزا نے استعفیٰ دیدیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا کا ستائیویں آئینی  ترمیم کے بعد تبادلے کا امکا ن تھا،  جسٹس شمس محمود مرزا لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے ممبر تھے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے بائیس مارچ…

Read More

کراچی کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق شرکا کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔ معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔ بعد ازاں شرکاءنے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے دکھائے گئے۔ خصوصی نشست میں شرکاءنے…

Read More

پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران گمشدہ سمجھی جانے والی بھارتی سکھ یاتری سربجیت کور کے بارے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی ہے۔ دستیاب نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو اپنا اسلامی نام نور رکھا اور ضلع شیخوپورہ کے قصبہ فاروق آباد کے رہائشی 42 سالہ ناصر حسین سے نکاح کیا، جس میں حق مہر دس ہزار روپے درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب بھارتی…

Read More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بیرونِ ملک دورے کے لیے روانہ ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع  نے کہا کہ نواز شریف جاتی امرا سے لاہور ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے، نواز شریف اپنے معمول کے طبی معائنے کے لئے لندن جا رہے ہیں۔ نواز شریف سوا 9 بجے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں،  نواز شریف کی واپسی 2 ہفتوں بعد ہونے کا امکان ہے۔

Read More

اسلامی دنیا کے پاکستان سمیت کئی اہم ممالک نے امریکا کی نئی قرارداد کی حمایت کی ہے جس میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس تعینات کرنے اور امن بحالی کا نیا لائحہ عمل تجویز کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز سے جاری مشترکہ بیان میں پاکستان، قطر، مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن، ترکیہ اور امریکا شامل ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں اپنے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل میں زیرِ غور یہ قرارداد 29 ستمبر کو سامنے…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کیلیے بڈز طلب کر لیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔ صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز ہی بڈنگ کے عمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے نام رکھے جا سکیں گے۔

Read More

ہالی ووڈ کی معروف ٹیلنٹ ایجنسی Gersh نے ڈرامہ سیریز Succession میں کام کرنے والی اداکارہ داشا نیکراسوا کی نمایندگی ختم کر دی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جو بدنام زمانہ سفید فام قوم پرست نک فونٹس کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ نیکراسوا کی اس شمولیت نے نہ صرف شوبز حلقوں میں تشویش پیدا کی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ کسی بھی فنکار کی جانب سے کھلے عام انتہا پسند نظریات رکھنے والی شخصیات کے ساتھ اس قسم کی…

Read More