Author: saqib

آئندہ کسی ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گا، بھارتی گلوکار معروف بھارتی ریپر وگلوکار بادشاہ نے اپنے نئے گانے ’ٹیٹیری‘ پر معافی مانگ لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ گلوکار خواتین کے قومی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور معذرت کی۔ بھارتی ریپر بادشاہ کو اپنے نئے ٹریک ’ٹیٹیری‘ کے بول اور ویژولز پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اس ٹریک کے ریلیز ہونے کے بعد بڑے تنازع کا شکار ہوگئے تھے۔ بنیادی طور پر یہ تنازع ویڈیو کے دوران گانے کے بول اور دکھائے جانے والے منظر سے شروع ہوا جو بعد میں ایک ثقافتی بحث…

Read More

ٹام ہالینڈ نے بتایا کہ وہ اس کردار کے لیے کئی ہفتوں سے بے چینی کے ساتھ انتظار کر رہے تھے ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلی بار ’اسپائیڈر مین‘ کا کردار ملنے کی خبر ایک غیر متوقع انداز میں سوشل میڈیا کے ذریعے ملی، جس نے انہیں خود بھی حیران کر دیا۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ٹام ہالینڈ نے بتایا کہ وہ اس کردار کے لیے کئی ہفتوں سے بے چینی کے ساتھ انتظار کر رہے تھے، مگر انہیں کسی قسم کی براہِ راست اطلاع نہیں دی گئی۔ اسی دوران…

Read More

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی کے تحت ایران کے یورینیم ذخائر کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جائے گا امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کو امریکا کی ’مکمل اور شاندار فتح‘ قرار دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکا کے لیے ’سو فیصد کامیابی‘ ہے اور اس میں کسی قسم کا شک نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی کے تحت ایران کے یورینیم ذخائر کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے…

Read More

عالمی میڈیا اداروں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان خطے میں ایک ’نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر‘ کے طور پر ابھرا ہے مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور حکمت عملی کو عالمی سطح پر بھرپور سراہا جا رہا ہے، جہاں بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کے کردار کو امن کے قیام میں کلیدی قرار دیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان نے نہ صرف بہترین ملٹری ڈپلومیسی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنی فعال سفارتی کوششوں کے ذریعے ایک ممکنہ بڑی جنگ کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مختلف عالمی میڈیا اداروں نے…

Read More

روسی حکام کے اس بیان کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر عالمی سطح پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے روس کی وزارتِ خارجہ نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ’بڑی شکست‘ قرار دے دیا ہے اور فوری طور پر سفارتی حل پر زور دیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف یکطرفہ، جارحانہ اور بلا اشتعال حملہ شروع کیا، جس کا نتیجہ ایک بدترین اور کچل دینے والی شکست کی صورت میں…

Read More

وزیر اعظم شہباز شریف اور فلیڈ مارشل سید عاصم منیر کے بروقت اقدامات نے لاکھوں افراد کو تباہی سے بچالیا ایران میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی، جہاں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ایرانی عوام کو پاکستانی پرچم اٹھائے خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تہران سمیت مختلف شہروں میں جشن کا سماں ہے۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی…

Read More

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتی پالیسیوں میں غرور، غفلت اور مؤثر منصوبہ بندی کی کمی نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے اسرائیل کی اپوزیشن نے وزیرِ اعظم کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں سیاسی طور پر ناکام قرار دے دیا ہے، جس کے بعد ملک میں داخلی سیاسی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر یائر لاپیڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ جنگ بندی معاہدے کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سیاسی اور حکمت عملی کے میدان میں مکمل طور پر…

Read More

یہ فیچر عموماً مہنگے ائیر فونز یا جدید ڈیوائسز میں دستیاب ہوتا ہے جسے اب براہ راست ایپ میں شامل کیا جارہا ہے میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت اب کالز کے دوران پس منظر کے شور کو کم کیا جاسکے گا۔ یہ وہ فیچر ہے جو عموماً مہنگے ائیر فونز یا جدید ڈیوائسز میں دستیاب ہوتا ہے، تاہم اب اسے براہِ راست ایپ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ اس وقت نوائز کینسلیشن فیچر کی آزمائش کر…

Read More

ابھی تک زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی فرق نہیں آیا، محمد اورنگزیب کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بات کی جاتی ہے لیکن ہم نے رواں ہفتے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ کچھ دیگر ادائیگیاں بھی کرنی ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں حقائق کو دیکھنا ہوگا، ایوان میں کچھ ایسی باتیں بھی کہی گئیں جن کا وجود نہیں، جب تیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں تب تیل پر مجموعی سبسڈی دی جا رہی تھی…

Read More

پی سی بی کے تعاون سے سندھ  کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے پی سی بی کے تعاون سے سندھ میں کرکٹ کے فروغ کا بیڑا اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق یونس خان صوبے میں کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے سندھ حکومت کی بھرپور معاونت اور مدد کریں گے اور دیگر معروف سابق کرکٹرز بھی یونس خان کے ہم رکاب ہوں گے۔ سابق ٹیسٹ کپتان نے وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملاقات…

Read More

واقعے سے قبل اداکارہ کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جنوبی بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم کی اچانک موت نے شوبز حلقوں اور مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ 36 سالہ اداکارہ چنئی میں اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، جہاں وہ حالیہ دنوں میں شوٹنگ کے سلسلے میں مقیم تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر خودکشی کا ہے، تاہم حتمی وجہ جاننے کے لیے پولیس نے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بتایا…

Read More

فلم ساز بڑے پیمانے پر مصنوعی ذہانت کا سہارا لے رہے ہیں فلم انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی جنم لے رہی ہے جہاں روایتی فلم سازی کے طریقے تیزی سے بدلتے جا رہے ہیں اور اب کیمرہ، ہدایت کاری اور موسیقی کے کئی پہلوؤں میں مصنوعی ذہانت نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ نئی ٹیکنالوجی نے نہ صرف فلم بنانے کے انداز کو تبدیل کیا ہے بلکہ اس کے اثرات ناظرین کے تجربے پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کلیکٹیو آرٹسٹ نیٹ ورک، جو ماضی میں بڑے اداکاروں کے کیریئر مینیج کرنے کےلیے معروف تھی، اب ڈیجیٹل…

Read More

یہ افواہیں بھی زیر گردش ہیں کہ فیفا نے خود اس ٹورنامنٹ کو تسلیم نہیں کیا فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنے کیریئر کے ایک ہزار گولز کے تاریخی ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ حال ہی میں رونالڈو نے النصر کی جانب سے النجمہ کے خلاف میچ میں دو گول اسکور کیے جس کے بعد ان کے مجموعی گولز کی تعداد 967 ہوگئی اور وہ اس سنگ میل سے صرف 33 گول دور ہیں۔ تاہم، سوشل میڈیا اور کچھ ویب سائٹس جیسے پر یہ دعویٰ سامنے آیا کہ رونالڈو کے کیریئر گولز 961 ہیں، کیونکہ 2023 کے…

Read More