Author: admin

اسلام آباد:پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ میں نیا پنڈورا بکس کھل گیا۔شرجیل خان نے دو ڈاٹ بالز جواریوں کے کہنے پر کھیلیں ۔ شاہ زیب کے بکیز کے ساتھ رابطوں کی بھی تصدیق ہوگئی ۔ محمد عرفان اور خالد لطیف نے بھی بکیز سے رابطے کئے ۔جس تھالی میں کھایا اسی میں کس کس نے اور کیسے کیسے چھید کیے؟ سما پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ سے متعلق اینٹی کرپشن یونٹ کی ابتدائی تحقیقات سامنے لے آیا۔پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں کھلاڑیوں نے کیا کیا گل کھلائے۔ سماء کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔ اینٹی…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) نوازشریف ہسپتال یکی گیٹ میں تعینات 38 نرسیں انتظامیہ کی سستی کے باعث کاغذات کی تصدیق کے مرحلہ میں التوا کی وجہ سے چھ ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہ سے محروم ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نرسوں کے کاغذات کی تصدیق ہوچکی ہے اور اب بیشتر کے کیسز اکاﺅنٹنٹ جنرل آفس کو بھیج دیئے ہیں وہاں سے سیلری سلپ ملنے کے بعد تنخواہ جاری کردی جائے گی۔

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے ضلع میں موجود سرکاری اراضی کو ناجائز قابجین سے واگزار کروانے ، سرکاری اراضی کو استعمال کرنے اور سرکاری اراضی کو عوامی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرنے کا احتیار متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو دے دیا۔ اس حوالے سے حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت ڈپٹی کمشنر پابند ہو گا کہ وہ اپنے ضلع میں موجود سرکاری اراضی کا مکمل ریکارڈ مرتب کرے ۔ذرائع کے مطابق سرکاری اراضی کو استعمال کرنے یا نہ کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس تھا تا ہم پنجاب حکومت نے اپنا یہ…

Read More

راولپڈی (خصوصی رپورٹ) حکومت نے پرائمری اور ہائی کے بعد مڈل سکولوں کی بھی نج کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران یکم جون سے 31 اگست تک 5500 مڈل سکولوںکی نج کاری کردی جائے گی۔ ان تمام سکولوں کی فہرستیں ہنگامی بنیاد پر تیار کرنا شروع کردی گئی ہیں۔ ان تمام سکولوں کے اساتذہ کو سرپلس قرار دیا جائے گا۔ ان میں گرلز اور بوائز دونوں سکول شامل ہیں۔ پہلے مرحلہ میں یہ سکول پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے سپرد کئے جائیں گے۔ دوسرے مرحلہ میں ان کی فروخت کردی جائے گی۔

Read More

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ) لومیرج کی خواہش ظاہر کرنے والی 22 سالہ بیٹی کو باپ نے بھرے بازار میں ٹوکے کے وار کرتے ہوئے قتل کر دیا، بہن کو بچانے کے لیے آنے والی دوسری بیٹی شدید زخمی، باپ دونوں کو خون میں لت پت دیکھ کر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے دونوں باپ بیٹی کی نعشیں قبضہ میں لے لیں۔ بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے علاقہ مراد پور کے رہائشی صدیق کی جواں سالہ بیٹی صبا محلے دار طاہر نامی نوجوان سے لومیرج کرنا چاہتی تھی جس کا ذکر اس نے گھر والوں کے…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی بجٹ2017-18 ءمیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس، پنشن میں15 فیصد اضافہ جبکہ ملک کے آٹھ بڑے شہروں میں مقیم سرکاری ملازمین جن کے پاس سرکاری رہائش نہیں ہے کو نقد صورت میں ادا کی جانے والی ہائرنگ سیلنگ میں بھی25فیصد اضافہ کی ابتدائی تجویز سامنے آ گئی ہے ، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وفاقی بجٹ پر اب تک ہونے والے ابتدائی اجلاسوں میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو تنخواہوں اورپنشن بجٹ میں الگ الگ پندرہ فیصد اضافہ کا اشارہ دیا گیا ہے اور اب وزارتوں نے آئندہ وفاقی بجٹ میں اپنی…

Read More

لندن(خصوصی رپورٹ) برطانوی جریدے نے دنیا کے 100حکمرانوں کی قابل اور بااثر صاحبزادیوں کی فہرست جاری کر دی جس میں وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نمایاں تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کی کامیاب انتخابی مہم میں نمایاں کردارادا کیااور وہ ایک بااثر شخصیت کے طور پر ابھری ہیں،فہرست میں وائٹ ہاﺅس میں اپنے دفتر کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایونکا ٹرمپ نے ٹرمپ انتظامیہ میں سب سے طاقتور خاتون ہونے کے طور پر اپنی حیثیت کو مستحکم کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی “ نے دنیا کے 100حکمرانوں…

Read More

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) مسلمان دشمنی میں امریکہ کی نئی حکومت تمام حدیں عبور کرنے لگی۔ جہادیوں کے خلاف 68 ملکی اتحاد کا امریکہ نہ صرف سربراہ بننا چاہتا ہے بلکہ مہم جوئی کے لئے آنے والے اخراجات کا 28 فیصد اکیلا ادا کرنے کو بھی تیار ہے۔ شام اور عراق میں داعش کے علاوہ جس بھی اسلامی ملک میں جہادی سر اٹھائیں گے وہاں فوجی کارروائی ہوگی۔ امریکی جارحیت پسند صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سیکرٹری سٹیٹ کو سختی سے ہدایت کی ہے۔ 68 ملکی اتحاد کو مزید فعال کرنے کیلئے سرگرم ہوجائے۔ گو کہ اس مہم جوئی کے کل…

Read More

لاہور (کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقہ میں مردم شماری ٹیم کی ویڈیو بنانے والا مشکوک شخص گرفتار،ملزم کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گلبرگ کے علاقہ میں مردم شماری کی ٹیم کو فالو کرنے اور ویڈیو بنانے والے دانش جمیل عرف جلیل احمد کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ملزم کے قبضہ سے مذہبی کتابیں اور ڈائری وغیرہ برآمدہوئی ہیں جن پر ہندی زبان میں کچھ تحریر ہے جس کے ترجمہ کیلئے ماہرین سے رابطہ کیا جارہا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سات سے آٹھ مرتبہ انڈیا جاچکا ہے جبکہ گرفتار ملزم…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ)واہگہ اٹاری بارڈر پر لگایا جانیوالاپونے 4 کروڑ کا بھارتی ترنگا چند دن بھی تیزہواں کے تھپیڑے برداشت نہ کر سکا اور پھٹ گیا جس کے بعد بھارت نے 360 فٹ بلند سب سے اونچا ترنگا خاموشی سے اتار لیا۔ بھارت نے رواں ماہ یعنی 5 مارچ کو واہگہ اٹاری بارڈر پر 360 فٹ اونچا ترنگا لہرایا تھا جو پاکستانی علاقے میں بھی کئی کلو میٹر دور سے دکھائی دیتا تھا۔ اس جھنڈے کی لمبائی 120 فٹ اور چوڑائی 80 فٹ ہے ۔ اسے لہرانے کے لئے پونے چار کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی اور 30…

Read More

لندن (وجاہت علی خان سے) برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ میں 4افراد ہلاک 12زخمی ہوگئے ایک حملہ آور بھی مارا گیا 2کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک ہونیوالوں میں خاتون سمیت پولیس اہلکار شامل تھے۔ پولیس واقعہ کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دے کر تفتیش کررہی ہے تفصیلات کے گزشتہ روز سہ پہر بجے کے بعد لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے بالکل سامنے واقع ویسٹ منسٹر برج پر ایک فور ہائی فور کار جسے ایک درمیانی عمر کا ایشیائی نوجوان چلا رہا تھا۔ اس نے اپنی کار فٹ پاتھ پر چلنے والے لوگوں پر چڑھا دی، عینی شاہدین کے مطابق…

Read More

اسلام آباد (انٹروےو: ملک منظور احمد،عکاسی: فتح علی) سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفےر عبداللہ الزہرانی نے پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل (ر) راحےل شرےف کی پےشہ ورانہ کارکردگی اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مےری ےہ ذاتی طور پر خواہش ہے کہ جنرل (ر)راحےل شرےف سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف قائم کردہ فوجی اتحاد کا حصہ بنےںاگر جنرل (ر)راحےل شرےف اس فوجی اتحاد کا حصہ بنتے ہےں تو وہ اس فوجی اتحاد کو فعال بنانے اور جملہ اہداف حاصل کرنے کے لےے اہم کردار ادا کر سکتے ہےںبلاشبہ جنرل…

Read More