لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی وہ لاہور سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔انہوں نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2018کے عام انتخابات میں بطور امیدوار لاہور سے انتخاب لڑیں گی۔ گزشتہ دنوں بعض اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کی انہوں نے تردید کی کہ وہ کوئی فوری انتخاب لڑنے جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ایسا نہ کوئی ارادہ ہے نہ کوئی وجہ موجود ہے۔ یاد رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا بھر کے حکمرانوں کی طاقتور بیٹیوں کے حوالے سے جو رپورٹ جاری کی ہے اس میں مریم نواز کو بااثر ترین شخصیات میں شامل کیا گیا ہے وہ پس پردہ ابھی بھی پارلیمنٹ سے باہر رہ کر ملکی ترقی اور استحکام میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق ان کے لئے کسی بھی حلقے سے انتخاب میں کامیابی کوئی بڑی بات نہ ہوگی، ان کے لئے کوئی بھی موجودہ مسلم لیگی امیدوار اپنی نشست چھوڑنے کو تیار ہو گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

