تازہ تر ین

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل بارے اہم انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی اداکارہ بن گئیں جنہوں نے گزشتہ سال 10 کروڑ ٹیکس دیا۔بالی ووڈ میں اداکار ہی نہیں اداکارائیں بھی خوب کمائی کرتی ہیں اور صف اول کی اداکاراو¿ں کی فلم میں کام کرنے کی فیس بھی 10 کروڑ سے زائد ہے جب کہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراو¿ں کی فہرست میں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ اور ایشوریا رائے شامل ہیں لیکن اب ٹیکس دینے کی فہرست میں بڑے بڑے نام شامل ہی نہیں ہیں۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی اداکاراو¿ں کی لسٹ میں سر فہرست ہیں جنہوں نے گزشتہ سال 10 کروڑ ٹیکس کی ادائیگی کی جب کہ اسی فہرست میں عالیہ بھٹ 4 کروڑ 30 لاکھ کے ساتھ دوسرے اور کرینہ کپور 3 کروڑ 90 لاکھ ٹیکس کی ادائیگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv