تازہ تر ین

اُسامہ پاکستان کیسے آیا ؟ شواہد منظر عام پر ، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکہ میں سابق سفیر حسین حقانی کو امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کیلئے مکمل اجازت دے رکھی تھی۔ سابق وزیراعظم کی پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی کے دستخطوں سے جاری کیا گیا خط سامنے آ گیا ہے۔ چودہ جولائی 2010ءکو سابق وزیراعظم کی پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی کے ذریعے ویزوں کا اختیار خفیہ خط کے ذریعے دیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ جن افرادکو امریکی حکومت اجازت دے انہیں ویزے جاری کیے جائیں۔ پاکستانی سفیر کو واشنگٹن میں اپین مرضی سے ایک سال تک ویزوں کے اجراءکی اجازت دی گئی ، خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفیر کو امریکیوں کو ویزوں کے اجراءسے متعلق وزیراعظم آفس کو آگاہ کرناہوگا، خط پر چودہ جولائی دو ہزار دس کی تاریخ درج ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv