Author: admin

کراچی(خصوصی رپورٹ) شفافیت جمہوریت کی روح ہے جسے حسن حکمرانی کا ممکنہ بہتر ین نظام سمجھا جاتا ہے ۔ سیاسی جماعتوں میں مالی نظم و ضبط اور جمہوریت کے بغیر ہم نظام سے ثمرات سمیٹ نہیں پائیں گے، اگر سیاسی جماعتیں جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر نہیں چلیں گی تو یہ نظام نہیں بلکہ اداروں کی خرابی ہوگی۔ سیاسی جماعتیں خود کو کس طرح چلا پاتی ہیں ؟ الیکشن کمیشن ملک میں آزادانہ منصفانہ انتخابات کے انعقاد کا ذمہ دار ہوتا ہے ، اسے بااختیار بنانا سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے ۔ الیکشن کمیشن خود مختار ترین…

Read More

لندن ، دمشق، ماسکو (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ شام کے صدر بشار الاسد دوبارہ کبھی کیمیائی ہتھیاروں کو استعال نہ کر سکیں۔ امریکہ نے شام کے اس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جس پر شبہ ہے کہ وہاں سے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے۔امریکی سفیر نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کو بتایا ’ہم مزید حملوں کے لیے تیار ہیں تاہم امید ہے کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ واضح رہے کہ امریکہ نے شام میں باغیوں کے…

Read More

لاہور(آئی این پی)پی سی بی کے سابق چیئر مین اور پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے ٹربیونل کے رکن توقیر ضیا ءنے کہا ہے کہ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کااصل مجرم ناصر جمشید ہے، فکسنگ اسکینڈل میں انصاف کا تقاضہ ہے کہ لڑکوں کی بات سنی جائے،کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے سب کی بات سنیں گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کو پکڑنا بہت مشکل ہے۔ توقیر ضیا نے پی ایس ایل میں فکسنگ اسکینڈل میں اصل مجرم…

Read More

پشاور (این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری نہیں ہورہی ہیں۔کرپٹ لوگوں کا احتساب کرکے ادارے کر دوبارہ آسمان پر پہنچائیں گے ۔ سردار مہتاب کا پشاور ائیر پورٹ میڈیا سے گفت گو میں کہنا تھا کہ ادارے کو چھبیس ارب روپے خسارے کا سامنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کالے بکروں کے صدقے کی نہیں بلکہ ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کی قربانی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی بہتری کے لیے کارپوریٹ کلچر متعارف کررہے ہیں ۔مجھے…

Read More

کراچی(نیوزایجنسیاں)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹارکرکٹر شاہد آفریدی پشاور زلمی چھوڑ کر کراچی کنگز میں شامل ہوگئے۔شاہد آفریدی نے پشاورزلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز میں شمولیت اختیارکرلی ہے اور وہ کراچی کنگز فرنچائز کے صدربن گئے ہیں جب کہ اس حوالے سے انہوں نے فرنچائز کے مالک سلمان اقبال کے ساتھ معاہدے پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔سلمان اقبال نے کرکٹ اسٹار کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور انہیں کراچی کنگز میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ اور سپر اسٹار شاہد آفریدی کی…

Read More

لاہور(کرائم رپورٹر) مناواں کے علقہ میں پولیس مقابلہ میں سانحہ مال روڈ کے مرکزی سہولت کار سمیت 10 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رات گئے۔ سانحہ مال روڈ میں ملوث زیر حراست ملزموں کو اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی کے لئے لیجایا جا رہا تھا کہ راستے میں چھپے دہشتگردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے حملہ کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشتگرد اور ان کے ساتھی مارے گئے۔ مارے جانے والوں میں سانحہ مال روڈ کا مرکزی ملزم انور الحق بھی شامل تھا جبکہ دیگر مارے جانے والے…

Read More

راولپنڈی(این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مجھے ہر پاکستانی کی طرح ہر افغان شہری بھی بہت عزیز ہے ، مجھے کسی افغان شہری کے دہشتگردی کا نشانہ بننے پر اتنا ہی دکھ ہوتا ہے جتنا کسی پاکستانی کیلئے محسوس کرتا ہوں۔جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے صحافیوں کا 13 رکنی وفد پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے وفد میں افغانستان کے معروف میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے صحافی شامل ہیں ۔ وفد کے ارکان نے وزارت خارجہ ، وزارت سیفران ، وزارت تجارت، ہائر ایجوکیشن…

Read More

کراچی (خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے تلخی کلامی کے بعد ایس ایچ او درخشاں کی گردن پکڑ لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے سی بی سی کے دفتر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران رکن قومی اسمبلی عارف علوی اور ایس ایچ او درخشاںکے درمیان تلخی کلامی ہوئی اور پی ٹی آئی رہنما نے ایس ایچ او کی گردن پکڑلی۔ عارف علوی نے ایس ایچ او درخشاں کو دھکے بھی دئیے جس کے بعد پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے معاملہ رفع دفع کرانے…

Read More

اسلام آباد: (نیوزایجنسیاں)سابق فاسٹ باو¿لر وسیم اکرم پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے، کہتے ہیں پی سی بی میں کام منصوبہ بندی سے نہیں، اچانک فون آنے پر ہوتے ہیں، کرکٹ بورڈ کے امور ایک صحافی چلا رہا ہے جسے کرکٹ کا کچھ پتا نہیں۔بزنس کانفرنس سے خطاب میں وسیم اکرم نے کہا کہ اچھے نئے بیٹسمین سامنے نہ آنے کی وجہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا نظام ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نئے کپتان سرفراز احمد کو ٹپس دینے کو تیار ہوں لیکن کوئی طلب تو کرے؟ کتبہ لے کر بورڈ کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا۔ وسیم…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے بعد تجربہ کار بلے باز یونس خان نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنے کی کوشش کی اور یہی سوچا کہ کھیل کے دوران میرا سر فخر سے بلند رہے۔ ہرکھلاڑی کی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے جب وہ اپنے جنون سے پیچھے ہٹ جاتا ہے اور میرا وقت بھی آگیا ہے، وہ اعلان کرتے ہیں کہ دورہ ویسٹ انڈیز…

Read More

ممبئی(شوبز ڈیسک) معروف کامیڈین سنیل گروور اپنے ساتھی کپل شرما سے اختلافات ختم کرکے دوبارہ شو کا حصہ بن گئے۔گزشتہ دنوں کپل شرما کی جانب سے تضحیک کرنے پر سنیل گروور نے ان کے شو کو خیر باد کہہ دیا تھا جس پر شو کی شہرت کو شدید نقصان پہنچا تھا جب کہ شو میں نئے کامیڈین کی انٹری کی باوجود شو فلاپ ہو گیا تھا جس پر چینل کی انتظامیہ نے بھی پروگرام کو بچانے کے لیے کپل کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی لیکن اب یہ معاملہ حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق…

Read More

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف ہیرو مسٹر پر فیکٹ کے ساتھ کون کام نہیں کرنا چاہتااور عامر کی نئی آنے والی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں ہر ہیروئن کی کوشش ہوگی کہ وہ عامر کے مد مقابل کام کر سکیں لیکن عالیہ بھٹ نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے خود عالیہ کو ٹھگز آف ہندوستان میںکام کرنے کی پیشکش کی لیکن عالیہ نے صاف انکار کردیا۔ عالیہ کے مطابق میں کوئی ایسا کردار نہیں کروں گی جس میں میرا کام نہ ہونے کے برابر ہو ۔کہا…

Read More

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سر زمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور وکٹ کاٹ دی اور پی ایس 119 سے رکن اسمبلی نے مصطفی کمال کی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔کراچی میں پاک سر زمین کے رہنما مصطفی کمال کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس 119 سے منتخب ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ارتضی خلیل فاروقی نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ارتضی فاروقی کافی عرصے سے لندن میں مقیم تھے اور گزشتہ روز ہی وطن واپس آئے ہیں۔اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ارتضی فاروقی…

Read More