Author: admin

کولکتہ(نیوز ایجنسیاں) کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بغیر وکٹ کھوئے بڑا ہدف حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، نائٹ رائیڈرز نے رواں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں گجرات لائنز کے خلاف میچ میں 184 رنز کا ہدف 14.5 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل ٹی ٹونٹی میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان بڑا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز پرتھ سکارچرز کے پاس تھا، سکارچرز نے 2015ءمیں بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں میلبورن رینی گیڈز کے…

Read More

گیانا (نیوز ایجنسیاں)ویسٹ انڈیز نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 300 پلس رنز کا کامیاب ہدف حاصل کرنے کا اعزاز پا لیا، کالی آندھی نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں 309 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل کالی آندھی کو 31 مرتبہ ون ڈے میں 300 پلس رنز کا ہدف ملا اور تمام میں وہ ناکام رہی لیکن ویسٹ انڈیز نے گرین شرٹس کے خلاف پہلے ون ڈے میں 309 رنز کا ہدف حاصل کر کے ناکامیوں کی روایت توڑ دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل…

Read More

واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)امریکا نے شام کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائدکرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیرخزانہ اسٹیف منوچین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت جلد ہی اسد رجیم پر نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت شام میں نہتے شہریوں کے خلاف مہلک کیمیائی گیس کے استعمال کے جواب میں اسد حکومت کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی ایک نئی فہرست تیار کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ پابندیاں انتہائی موثر ہوں گی اور کسی بھی شخص کو اسد رجیم…

Read More

گیانا(نیوز ایجنسیاں) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں سابق جنوبی افریقن بلے باز ہنسی کرونیے اور بھارت کے سریش رائنا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، حفیظ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، اسطرح حفیظ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 59ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ ہنسی کرونیے نے 5565 اور رائنا نے 5568 رنز بنا رکھے تھے جبکہ حفیظ نے 183 میچز میں 11 سنچریوں کی مدد سے 5615 رنز…

Read More

ممبئی (نیوز ایجنسیاں)بالی وڈ عالیہ بھٹ نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی فٹنس کا راز بتایا ہے،اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ سمارٹ رہنے کے لئے روزانہ جم جاتی ہیں اور وہا ں ایک گھنٹہ سخت مشقت والی ورزشیں کرتی ہیں علاوہ ازیں وہ گھر کا بنا ہوا کھانا بھوک رکھ کر کھاتی ہیں،وہ جنک فوڈ سے بھی ممکن حد تک پرہیز کرتی ہیں،یہی ان کی فٹنس کا راز ہے،اداکارہ کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا ہے جس پر مداحوں…

Read More

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ خانہ کعبہ کی وجہ سے پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ گہرے مذہبی اور روحانی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، اسلام کے محبت، امن ، برداشت اور انسانیت کے احترام کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچانا وقت کی ضرورت ہے ، مذہبی سکالروں اور ر ہنماﺅں کو اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا اتفاق رائے سے سدباب کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کو یہاں امام کعبہ شیخ صالح بن محمدبن طالب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پ امام کعبہ کا…

Read More

لندن(خصوصی رپورٹ)70 برس تک رشتہ ازدواج میں بندھے رہنے والے برطانوی میاں بیوی نے ایک ساتھ دم توڑ دیا اور ان کی موت کے وقت میں صرف 4 منٹ کا فرق تھا۔93 سالہ برطانوی شہری وِلف رسل ڈیمنشیا کا شکار تھے اور اپنے آخری دنوں میں بیوی کو پہچاننے سے بھی قاصر تھے جو ان کی بیگم کے لیے بہت تکلیف دہ امرتھا۔ وِلف رسل کی 91 سالہ بیوی ویرا بھی ایک قریبی اسپتال میں آخری سانسیں لے رہی تھیں اور اپنے شوہر کی انہیں نہ پہچاننے کی کیفیت سے پریشان تھیں۔ جیسے ہی وِلف رسل دنیا سے رخصت ہوئے…

Read More

لندن(خصوصی رپورٹ)سمندر کا نمکین پانی پینے کے قابل نہیں ہوتا لیکن سائنسدانوں نے ایک آسان اور سستا طریقہ دریافت کر لیا ہے جس کے ذریعے اس پانی کو بڑے پیمانے پر پینے کے قابل بنایا جا سکے گا۔برطانیہ میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے گریفین آکسائڈ کی ایک ایسی چھلنی تیار کی ہے جو سمندر کے کھارے پانی سے نمک کو علیحدہ کرکے اسے پینے لائق بنا دے گی۔یہ چھلنی سمندر کے پانی سے نمک جدا کرنے میں بہت موثر ہے۔ پانی سے نمک جدا کرنے کے موجودہ طریقوں کے مقابلے میں یہ نئی ٹیکنالوجی زیادہ آسان ہے۔دنیا بھر میں…

Read More

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی شہر نارتھ چارلسٹن کی ایک رحم دل استانی نے اپنے سکول کے بچوں کو خوشیاں دینے کیلئے انوکھا اقدام کرتے ہوئے انہیں سائیکلیں فراہم کردیں جس سے بچے پھولے نہیں سما رہے ۔نارتھ چارلسٹن میں واقع پیپرہِل ایلیمنٹری سکول میں پہلی جماعت کی ٹیچر کیٹی بلوم کوئسٹ نے بچوں کیلئے سائیکلیں خریدنے کا فیصلہ کیا جس کیلئے انہوں نے 80 ہزار ڈالر کی رقم انٹرنیٹ مہم کے ذریعے جمع کی اور 650 بچوں کو نئی چمچماتی سائیکلیں دیں۔ستمبر 2016 کو کیٹی نے ویب سائٹ گوفنڈمی پر اپنی مہم کا آغاز کیا اس حوالے سے خاتون ٹیچر کا کہنا…

Read More

سیلیکون ویلی (خصوصی رپورٹ)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک انتقامی پورن کہلائے جانے والی پوسٹس کی اس کے پلیٹ فارم سے تشہیر کو روکنے کے لیے تازہ اقدام اٹھانے والا ہے۔فیس بک ایسی پوسٹس یا نازیبا تصاویر جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہو کہ وہ بنا اجازت کے اپ لوڈ کی گئی ہیں کو ری پوسٹ یا شیئر کرنے ناممکن بنا رہا ہے۔یہ اقدام فیس بک، میسنجر اور انسٹا گرام پر تو لیے جا رہے ہیں لیکن تاحال ان میں واٹس ایپ شامل نہیں ہے۔اس بارے میں پہلے سے مہم چلانے والوں نے اس پیش رفت…

Read More

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستوں کی وصولی 15 سے 18اپریل تک ہوگی جس کیلئے مختلف بنکوں کی شاخیں نامزد کی جائیں گی۔ کامیاب درخواست گزاروں کی قرعہ اندازی 28 اپریل کو متوقع ہے۔ سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 60 فیصد اور پرائیویٹ سکیم کا کوٹہ 40 فیصد مختص کیا گیا ہے۔

Read More

کھاریاں (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ دے رہے تھے لیکن پیپلزپارٹی نے انہیں روکا اور جمہوریت کو بچایا۔کھاریاں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف 2014 میں دھرنے والوں کے سامنے سرنڈر کرنے والے تھے اور وہ استعفیٰ دینے جارہے تھے لیکن پیپلزپارٹی نے انہیں دھرنے والوں سے بچایا اور میاں صاحب کو روک کر کہا کہ ایسا نہ کریں کیوں کہ یہ پارلیمنٹ کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو…

Read More