Author: admin

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا معاملہ،ایف آئی اے نے ایک اور ملزم گرفتار کر لیا ۔ چاروں ملزمان کوانسداد دہشتگردی عدالت نے 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملے میں ایف آئی اے نے ایک اور گرفتار ملزم سمیت چاروں ملزما ن کو اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔عدالت کا نئے گرفتار ملزم کا میڈیکل کراونے کا حکم دیتے ہوئے چاروں ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ رکنی لارجر بنچ سمیت چھ بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ لارجر بنچ اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق پہلا بنچ چیف جسٹس میاں ثاقاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاءبندیال ، جسٹس فیصل عرب ،دوسرا بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان ،جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل ہو گا جبکہ لاہور میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے تشکیل دیا…

Read More

نوشہرہ(ویب ڈیسک) امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم کا کہنا ہے کہ امت میں کبھی انتشار نہیں پیدا کرنا چاہیے جب کہ دین میں فرقہ واریت پیدا کرنے والے کبھی فلاح نہیں پائیں گے۔نوشہرہ میں جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع کے دوران امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ امت میں کبھی انتشار نہیں پیداکرناچاہیے، قرآن کہتاہے کبھی فرقہ واریت میں نہ پڑو، دین میں فرقہ واریت پیدا کرنے والے کبھی فلاح نہیں پائیں گے جب کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے، قرآنی تعلیمات اور رسول اللہ کی…

Read More

لاہور(بی این پی ) ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو ) نے کارروائی کرتے ہوئے معروف ماڈل و اداکارہ صبا قمر کو نوٹس جاری.تفصیلات کے مطابق صبا قمر انکم 2016 کی مد میں ایف بی آر کی 37 لاکھ کی نادہندہ نکلی ہے۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے صبا قمر کو رقم جمع کروانے کے لیے 13 اپریل تک کا وقت دیا اگر 13 اپریل تک اپنا ٹیکس جمع نہیں کرواتی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Read More

کراچی ( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن بیرون ملک سے وطن واپسی کے بعد پہلی مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، دوران سماعت تسبیح پر ورد کرتے رہے ۔ شرجیل انعام میمن دیگر ملزمان کے ہمراہ محکمہ اطلاعات میں مبینہ کرپشن کے کیس میں احتساب عدالت نمبر Iکی جج راشدہ اسد کے رو بروپیش ہوئے ۔ شرجیل انعام میمن بیرون ملک سے وطن واپس آنے کے بعد پہلی مرتبہ احتساب عدالت کے سامنے حاضر ہوئے اوراس دوران تسبیح پر ورد کرتے رہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6مئی تک ملتوی کر دی۔

Read More

لاہور (وقائع نگار) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور مےںامام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب بروز اتوار (9) اپریل 2017نماز مغرب کی امامت اور بعد ازاں عظیم اجتماع سے خطاب کریںگے، ان خیالات کا اظہار خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے علماءکرام اور منتظمین پرو گرام بسلسلہ آمد امام کعبہ ،سے گفتگو کے دوران کیا اور بتلایا کہ پاکستان اور خصوصا اہل لاہور کیلئے یہ مسرت اور خوشی کا باعث ہے کہ حرمین الشریفین کے امام الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب حفظہ اللہ لاہور بادشاہی مسجد مےں تشریف لا رہے ہےں ،اور باد…

Read More

قبل از وقت الیکشن ،خواجہ آصف نے سرپرائز دیدیااسلام آباد(آئی این پی)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود درخواست دے کر آرمی چیف سے ملاقات کی ، اعلانیہ ملاقات ہونا اچھی بات ہے ان کو بھی دفاعی معاملات کے بارے میں کچھ نہ کچھ علم ہونا چاہیے صرف سازشوں تک ہی محدود نہ رہیں ،آصف زرداری میں کسی کو قائل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور دنیا کی کوششوں میں کوئی مقابلہ نہیں ،پاکستان نے 2لاکھ80ہزار افواج دہشت گردوں کے خلاف محاذ پر لگائی ہوئی ہے ،دہشت گردوں کی سوچ…

Read More

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ راحیل شریف نے جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی ، ان کے بارے میں گورنرسندھ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ جمعرات کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنرسندھ زبیر عمر کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف نے پوری جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی ہے ان کے بارے میں گورنر سندھ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے ، کراچی آپریشن میں…

Read More

جعفر آباد(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے بلوچ بھائیوں کو گمراہ کر رہا ہے اور ہمارے نا سمجھ دوستوں نے پہاڑوں پر جا کر اپنا ہی نقصان کیا۔بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان سونے، چاندی اور گیس سے مالا مال ہے اور مجھے بلوچستان سے اتنا ہی تیار ہے جتنا پاکستان سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے بلوچ بھائیوں کو گمراہ کر رہا ہے اور ہمارے کچھ دوستوں نے پہاڑوں پر چڑھ کر کسی اور کا نہیں اپنا…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی نواسی کے شوہر اور مریم نواز کے داماد راحیل منیر بھی سیاست میں کود پڑے، رحیم یار خان میں داخل منیر کے نام کے بینر لگ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کے داماد راحیل منیر کے رحیم یار خان میں بینرز لگ گئے ہیں۔ راحیل منیر کی شادی نوازشریف کی نواسی سے ہوئی تھی اس شادی میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی شریک ہوئے تھے۔

Read More

لاہور (نادر چوہدری سے )پنجاب پولیس کی وردی بدل گئی مگر کرتوت نہ بدلی ، کبھی بچے کے سامنے والد پر تشدد تو کبھی والد کے سامنے بیٹے پر ، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں پولیس ہلکار نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، والد ہاتھ جوڑتا رہا اور ظالم شیر جوان اسکے بیٹے پر تشدد کرتا رہا ، راہگیروں نے بیچ بچاﺅ کرواکر باپ بیٹے کی جان چھڑوائی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے تھانہ کلچر میں بہتری کے بلند و بانگ دعوے کیئے جاتے ہیں لیکن حقیقت میں…

Read More

لاہور (کرائم رپورٹر) سانحہ بیدیاں روڈ میں جائے وقوعہ سے ملنے والی موٹر سائیکل کا ریکارڈ ایکسائز سے طلب کر لیا جبکہ خودکش حملہ آور کی اُنگلیاں فرانزک لیب سے نادرا آفس بھجوادی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ بیدیاں روڈ میں جائے وقوعہ سے ملنے والی موٹر سائیکل کا ریکارڈ ایکسائز سے طلب کر لیا گیا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والی موٹر سائیکل نمبر LEV-6982کے متعلق محکمہ ایکسائز کی جانب سے جو ریکارڈ پولیس کو فراہم کیا گیا ہے اس کے مطابق موٹر سائیکل مغلپورہ کے رہائشی عبدالوحید نامی شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہے تاہم اس حوالے سے حقائق…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ تعلیم کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سکول کے سربراہ نئے داخل ہونے والے طلبہ کو خوش آندید کہیں گے، طلبہ کو مفت کتابیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں صفائی کا معیار بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں سے صرف نصابی سرگرمیوں کرائی جائیں۔ پرائمری سکولوں میں بنیادی مراکز تعلیم بنائے جائیں گے اور سکیورٹی ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانا لازمی ہو گا۔ طلبہ کو پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی میسر ہونا…

Read More