Author: admin

فلوریڈا (آئی این پی) چینی صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ ٹرمپ کے ساتھ نئے نقطہ آغاز سے چین امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں ، چین امریکہ کے ملکر کام کرنے کیلئے ہزاروں وجوہات ہیں لیکن توڑنے کی کوئی نہیں ،جبکہ امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ شی کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کیے جائیں گے،یقین کو ملکر اہم اقدامات کو فروغ دینا چاہیے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مابین فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ملاقا ت ہوئی جس میں چینی…

Read More

نوشہرہ،پشاور(رپورٹنگ ٹےم) امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے کہا ہے کہ علماءکرام دین کی تعلیمات کے امین ہیں‘ تمام مسلمان فرد واحد ہیں‘ قرآنی تعلیم ہے خدا کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور فرقہ واریت میں نہ پڑو‘ اسلام امن و محبت کا دین ہے‘ خدا جس سے خیر کا کام لیتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کرتا ہے‘ جو دین میں فرقہ واریت پیدا کرتے ہیں وہ فلاح نہیں پائیں گے‘ جس میں تقویٰ زیادہ ہے خدا کاگھر اس کا مقام بلند ہے۔وہ نوشہرہ میں نماز جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے۔ امام کعبہ نے کہا…

Read More

پروویڈینس(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 309 رنز کا ہدف دیا جسے جیسن محمد کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں این لیوس اور چیڈوک والٹن میدان میں اترے لیکن 23 کے مجموعی اسکور پر والٹن 7 رنز بنا کر ا?و¿ٹ ہوگئے۔ جس کے بعد دوسری وکٹ پر…

Read More

اسلام آباد (اے این این) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرخان جنجوعہ نے کہاہے کہ دنیابھر میں پاکستان کے بارے میں غلط تاثر پایا جاتا ہے،اسے ایساخطرناک ملک تصور کیا جاتا ہے جس کے ایٹمی اثاثے غیرمحفوظ ہیں،یہ بھی سمجھاجاتاہے کہ ہم افغانستان میں داخل اندازی اور طالبان کے حوالے سے ڈبل گیم کر رہے ہیں۔ امریکہ جسے اپنے سپر پاور ہونے کا غرور ہے اسے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ سپر پاور صرف پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے بنا۔ چین اور روس سے اتحاد نے پاکستان کا مستقبل روشن کر دیا۔ افغانستان جان لے اس…

Read More

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میر ی توجہ ان دنوں پانامہ کی پچ پر ہے،پانامہ کیس کافیصلہ پاکستان کی تاریخ بدل کر رکھ دے گا،امید ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے آجائے گا،فیصلہ اشرافیہ کے طرز حکومت کو بد ل کر رکھ دے گا،پانامہ کیس کا فیصلہ پارلیمنٹ لیکر گئے تو اپوزیشن نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہیے،22 سیاسی جماعتوں کا خیال تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بزنس سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے صحافی کے سوال کہ کیا آپ کا…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے جمعیت علمائے ہند کی سو سالہ تقریبات میں بڑی خوبصورتی کے ساتھ امام کعبہ کا تڑکا لگایا۔ خانہ کعبہ کے امام سے مسلمانوں کا عقیدہ دین سے محبت کا تقاضا ہے۔ امام کعبہ اگر لاہور بھی آئیں تو لوگوں کا جم غفیر اکٹھا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے ہند کے سکالرز کم سے کم گفتگو کریں گے کیونکہ انہوں نے جس…

Read More

جعفر آباد (آئی ا ین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مردم شماری میں اگر بلوچوں سے زیادتی کی گئی تو جوانوں کے ساتھ ساتھ ہم بوڑھے بھی پہاڑوں پر چڑھ جائیں گے‘ سی پیک کے حوالے سے کچھ لوگوں کو مس انڈر اسٹینڈنگ تھی‘ بلوچستان کے لئے ترقی کے سنہرے مواقع ہیں‘ حکومت سمجھتی ہے سی پیک صرف ان کے روجیکٹس کیلئے ہے‘ ہم پہاڑوں پر چڑھ کر کسی اور کا نہیں صرف اپنا نقصان کر رہے ہیں۔ سی پیک پر بلوچستان سمیت پورے پاکستان کا حق ہے‘…

Read More

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فروغ تعلیم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور جاری تعلیمی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کریں گے- پنجاب حکومت نے علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں بکھیرنے کےلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں-2018ءتک بچوں کے سکولوں میں 100فیصد داخلہ کا ہدف حاصل کیا جائے گا اور حکومت…

Read More

پروویڈینس(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیس ہولڈر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔دونوں ہی ٹیموں کو ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست انٹری کیلئے اپنی رینکنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اس وقت پاکستان آٹھویں اور میزبان ٹیم نویں نمبر پر موجود ہے۔ یہ فل ٹائم ون ڈے کپتان مقرر ہونے کے بعد سرفراز احمد کی پہلی سیریز ہوگی، وہ اس سے قبل ٹوئنٹی 20 میں کامیابی سے اپنے…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دنگل سینسر بورڈ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر پاکستان میں ریلیز نہیں ہو سکی ، بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی سینسر بورڈ فلم میں سے بھارتی ترنگا اور ترانہ ہٹانا چاہتا تھا جس کی وجہ سے عامر خان نے یہ فلم پاکستان میں ریلیز کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوٹرز نے عامر خان سے رابطہ کر کے فلم کی ریلیز سے متعلق معاملات طے کیے، عامر خان سے معاملات طے ہونے کے بعد پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے جب یہ فلم سینسر بورڈ…

Read More