Author: admin

برلن(سپورٹس ڈیسک )جرمنی میں فٹبال کے کھلاڑیوں کی بس کے قریب ہونے والے 3دھماکوں کے بعد ملک میں خوف کی لہر پھیل گئی۔اطلاعات کے مطابق بس کھلاڑیوں کو ہوٹل سے سٹیڈیم لیجارہی تھی کہ اس کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے ہوگئے۔ جس سے سپین کے انٹر نیشنل دفاعی کھلاڑی مارک بارٹر زخمی ہو گئے۔ کھلاڑی بارٹرا کا ہاتھ زخمی ہوا ہے یاد رہے کہ جرمنی میںفٹبال کی چیمپیئن لیگ ہو رہی ہے جس میں مناکو کلب اور بروشیا ڈورٹمنڈ کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔

Read More

کولمبو( سپورٹس ڈیسک )انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی )اجلاس سے قبل ایشین کرکٹ حکام کی کولمبومیں اہم ملاقات ہوگی جس میں بگ تھری کے خاتمے اور زمبابوے کاٹیسٹ اسٹیٹس بچانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس ماہ آئی سی سی اجلاس سے قبل ایشین بورڈ حکام کولمبو میں اہم ملاقات کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی شہریارخان، سری لنکا کرکٹ کے تھلنگا سماتھی پالا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدرناظم الحسن اجلاس میں شریک ہوں گے۔باوثوق ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ ارکان آئی پی ایل میں مصروفیت کی وجہ سے ایشین ممالک کے…

Read More

گیانا (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر براہ راست ورلڈکپ 2019کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے سب سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ۔قومی ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ناصرف سیریز میں 2-1 سے فتح حاصل کی بلکہ ورلڈکپ 2019کیلئے بھی براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں جیت کے ساتھ ہی انٹرنیشنل رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن بھی مستحکم ہو گئی ہے اور اب…

Read More

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اسکرپٹ رائٹنگ اور ایڈیٹنگ سیکھنے کے لیے اسکول میں داخلہ لے لیا۔بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون ان دنوں فلمی دنیا سے دور امریکا کے شہر لاس اینجلس میں چھٹیاں گزاررہی ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کو سیرو تفریح کی تصاویرشیئر کرکے اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اب سنی لیون کی جانب سے آنے والی نئی خبر نے سب کو حیران کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون نے لاس اینجلس کے اسکول میں داخلہ لے لیا ہے جہاں وہ اسکرپٹ رائٹنگ اور ایڈیٹنگ…

Read More

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ کے بیٹے راہول کھنہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ونود کھنہ کو پانی کی کمی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کی ایک تصویر بھی سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تھی جس میں وہ بہت کمزور لگ رہے تھے۔

Read More

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) فوج نے لیاری گینگ کے سربراہ عزیر بلوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عزیر بلوچ کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ عزیر بلوچ نے حساس سکیورٹی معلومات غیرملکی ایجنسیوں کو دیں۔ جاسوسی کے جرم میں تحویل میں لیاگیا عزیر بلوچ کے خلاف مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا۔ادھرعزیر بلوچ کے فوج کی تحویل میں جانے کی خبرنے متعدد سیاسی رہنماﺅں کی نیندیں اڑا دیں۔ عزیر بلوچ کے بھارتی ایجنسی ”را“ اور ایرانی خفیہ ایجنسی کے ساتھ تعلقات…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے طلباءکی غیرنصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ کی تمام یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ طلبہ کی کسی قسم کی غیرنصابی سرگرمی کو منعقد نہیں کیا جائے گا۔ اگر کسی یونیورسٹی میں غیرنصابی سرگرمی کی اجازت دینی ہے تو اس کی تمام صورتحال کا ذمہ دار وائس چانسلر خود ہوگا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے تو اس کی نگرانی بذات خود وائس چانسلر کرے۔ دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی داروں میں موسم گرما اور سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما اور سرما کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پنجاب بھر میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 14اگست تک ہوں گی جبکہ موسم سرما کی چھٹیاں میدانی علاقوں میں 24دسمبر سے 31دسمبرتک اور پنجاب کے پہاڑی علاقوں مری ، کوٹلی ، ستیاں میں موسم سرما کی…

Read More

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ ہمسایہ ملک کا یہ اقدام دو طرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر پاکستان کے خلاف سخت ایکشن کے مطالبے کے بعد بھارتی پارلیمان کی راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن اس ملک کا بیٹا ہے اور وہ اس کے خاندان سے مکمل رابطے میں…

Read More

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال ، اپریشن رد الفساد اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ روز پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی…

Read More

البرٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے بچوں کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ کوئی جانور پال لیں اور اگر وہ پالتو جانور کوئی کتا ہو تو اور بھی اچھا ہے۔یونیورسٹی آف البرٹا میں بچوں کے امراض کے ماہرین نے تین سال کے دوران 746 نوزائیدہ بچوں، ان کے والدین اور گھر کے ماحول کا تفصیلی مطالعہ کیا جس میں خاص طور پر دو اقسام کے مفید جرثوموں کے علاوہ ان بچوں اور ان کے گھروں میں صحت کی عمومی کیفیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔مطالعے کے بعد ماہرین کو معلوم ہوا…

Read More

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سیالکوٹ کے علاقہ گوندل کی رہائشی بیوہ خاتون نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ناخلف بیٹوں اور بہوو¿ں کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی، بدبخت بیٹے اپنی بیویوں کیساتھ ملکر بیوہ ماں پر ظلم کرنے لگے، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ گوندل کی رہائشی 60سالہ بیوہ خاتون رشید بی بی نے ڈی پی او سیالکوٹ کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام لگایا ہے کہ میرا خاوند وفات پاچکا ہے اور اسنے اپنی زندگی میں بیٹوں کی غلط حرکات کی وجہ سے اپنا مکان ملکیتی میرے نام بذریعہ اشٹام پیپر لکھ دیاتھا، میرے خاوند کے دو بیٹے سابق بیوی سے…

Read More

علی پور (نامہ نگار) ”جہاں ظلم وہاں خبریں“ سودخور کے مظالم اور بربریت کا باب بند نہ ہوسکا ایک اور نوجوان کی زندگی گل، بااثرسودخور کی دھمکیوں سے تنگ ایک اور نوجوان نے زہرلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی، پولیس کا کارروائی سے انکار، معاملہ دبانے کی کوشش۔ تفصیل کے مطابق علی پور کے بدنام زمانہ سود خور نجم شیخ عرف نجوسے نوجوان ارسلان شاہ نے پانچ ہزار روپے ادھار لیے جس نے سود لگاکر 15ہزار روپے وصول کیے اور مزید25ہزار روپے طلب کیے جس پر متاثرہ نوجوان کی مدعیت تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ نمبر173/17سود خوری ایکٹ کے تحت درج…

Read More