تازہ تر ین
cricinfo

شاہینوں نے سب سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

گیانا (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر براہ راست ورلڈکپ 2019کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے سب سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ۔قومی ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ناصرف سیریز میں 2-1 سے فتح حاصل کی بلکہ ورلڈکپ 2019کیلئے بھی براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں جیت کے ساتھ ہی انٹرنیشنل رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن بھی مستحکم ہو گئی ہے اور اب گرین شرٹس کا براہ راست عالمی کپ کھیلنا یقینی ہو گیا ہے۔ دوسری جانب 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو اب کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلنا پڑے گا۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کرکے ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ فتوحات میں بھی روایتی حریف بھارتی ٹیم کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 554فتوحات کے ساتھ آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہے۔ جس کے بعد اب پاکستان 460 فتوحات کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 459 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کی وننگ ریشو اس لحاظ سے بہتر ہے کہ بھارت نے یہ فتوحات 907 ون ڈے میچ کھیل کر حاصل کی ہیں جبکہ پاکستان نے اب تک 874 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv