تازہ تر ین
baby

بچوں کی بہتر صحت کا آسان طریقہ …. حیرت انگیز تحقیق

البرٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے بچوں کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ کوئی جانور پال لیں اور اگر وہ پالتو جانور کوئی کتا ہو تو اور بھی اچھا ہے۔یونیورسٹی آف البرٹا میں بچوں کے امراض کے ماہرین نے تین سال کے دوران 746 نوزائیدہ بچوں، ان کے والدین اور گھر کے ماحول کا تفصیلی مطالعہ کیا جس میں خاص طور پر دو اقسام کے مفید جرثوموں کے علاوہ ان بچوں اور ان کے گھروں میں صحت کی عمومی کیفیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔مطالعے کے بعد ماہرین کو معلوم ہوا کہ جن گھروں میں بال دار کھال والا کم از کم ایک جانور (بطورِ خاص کتا) پلا ہوا تھا وہاں مفید جرثوموں کی تعداد زیادہ تھی جب کہ اہلِ خانہ کے بیمار پڑنے کا تناسب بھی ایسے گھروں کے مقابلے میں بہت کم تھا جہاں کوئی پالتو جانور موجود نہیں تھا۔ صحت پر پالتو جانوروں کے مفید اثرات چھوٹی عمر کے بچوں پر سب سے نمایاں دیکھے گئے جو ایک طرف مختلف بیماریوں سے زیادہ محفوظ رہے جب کہ دوسری طرف ان کا موٹاپا بھی کنٹرول میں رہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv